23-01-2018

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
تحصیل پیرمحل میں عرصہ دراز سے اہم پوسٹوں پر تعیناتی نہ ہو سکی تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کا قیام 2013کو عمل میں لایا گیا مگر کئی اہم عہدے آج تک خالی ہیں ڈی ایس پی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جبکہ محکمہ مال میں تحصیلدار پیرمحل کی سیٹ پر محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار اضافی چارج کے ساتھ نائب تحصیلدار پیرمحل ، نائب تحصیلدار سندھلیانوالی ، نائب تحصیلد ار درکھانہ قانونگوئی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آئے روز میٹنگ میں ریونیو وصولی پر زور دیا جارہا ہے جبکہ تحصیل پیرمحل کے کلیدی عہدوں کے لیے کئی سال سے تعیناتیوں پر توجہ نہ ہونے کے باعث نہ صرف حکومت کو سخت مالی نقصان ہورہا ہے بلکہ ایک افسر چار عہدوں پر کام کرنے کے باعث سائلین اور ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور تحصیل پیرمحل کی اہم پوسٹوں پر افسران تعینات کرنے کامطالبہ کیا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 چار کار سوار ڈاکوو ¿ں نے شہریوں کی کار پر فائرنگ کرکے کار کو روک لیا اور 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے تفصیل کے مطابق چیئر مین یونین کونسل محمد اقبال ہمجانہ ایڈووکیٹ اور میاں منشادقاضی اپنےساتھی کے ہمراہ ٹو سٹار شوگر مل سے گنے کی رقم لے کر واپس گھر جا رہے تھے پچھلے سے آنے والی کار سوار چار ڈاکوو ¿ں نے خانجوان بائی پاس کے قریب کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کار روک گی ڈاکوو ¿ں نے اسلحہ کے زور 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونےمیں کامیاب ہو گئے پولیس نے واردات کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوو ¿ں کی تلاش شروع کر دی.

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرنے والاشحض کو پولیس نے گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق موضع اکبر سہو میں افضل ولد احمد بخش نے مخالفین اشرف وغیرہ پر فائرنگ کردی تھی اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس عرفان نور اے ایس آئی نے موقع پر پہنچ کر افضل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ذرائع کےمطابق سہو برادری اور ڈوگر برادری میں عرصہ دراز سے مبینہ طور پر 45 لاکھ روپے کے لین دین کا تنازع چلا آرہا تھا 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ701/43گ ب ملحقہ رفیقی ائیر بیس میں سرچ آپریشن کیا گیاسرچ آپریشن کے دروان38افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور 28گھروں تلاشی لی گئی۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 ملک کے مقبول ترین رہنما میاں محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ(ن) قوم کے اعتماد اور عوامی طاقت کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں اور جوڑ توڑ کی سیاست کا مقابلہ کرے گی اور ہر سیاسی مخالف کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین چوہدری خالد سردار نے عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے،ہماری حقیقی عوامی خدمت کے ثبوت اور مخالفین کے جھوٹے دعوے عوام کے سامنے ہیں،مخالف سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا، تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے بار بار موقف بدلنے کو تبدیلی سمجھ رکھا ہے، ہم نے عوامی خدمت میں نام کمایا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میںنام بنایا ہے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
پیرمحل بھسی روڈ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکی ہے سڑک پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں جن کی وجہ سے روزانہ حادثات معمول بن گئے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہاہے لیکن حکمران عوام کے اس بڑے مسئلہ پر غافل ہیں منتخب نمائندگان نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل بھسی روڈسب سے اہم اور مصروف روڈ ہے جہاں سے بڑی تعداد ٹریکٹر ٹرالیاں اور چھوٹی گاڑیاں گرزتی ہیںبھسی روڈ کو 20سالوں سے مرمت نہ ہو سکی علاقہ کے ایم پی اے سید قطب علی شاہ نے عوام سے وعدے کئے مگر نئی سڑک کی تعمیر تو درکنار رپیئرنگ تک نہ ہو سکی اب پھر الیکشن نزدیک ہے تو ایک بار پھر سڑک کی تعمیر کے دعوے کیے جانے لگے ہیں ساڑھے چار سال تو کچھ نہ کیا اب پھر عوام کو بے وقوف بنانے لگے ہیں ایم پی اے عوام کونئی سڑک کے سپنے دیکھانے لگے ہیں جبکہ حقیقت میں کچھ نہیں ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل بھسی روڈ کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کرواجائے 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
بدمعاش چوکی انچارج کا ساتھیوں سمیت دو غریب محنت کشوںپر ٹارچر سیل میں بہیمانہ تشدد، رسہ پر لٹکانے سے دونوں محنت کشوں کے بازو ناکارہ ہو گئے دونوں بالکل اپاہج ہو گئے رہائی کے لئے دولاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے متاثرین کا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، وزیرا عظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کرکے گرفتار کروا کر انصاف فراہم کیاجائے تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 732گ ب کی اضافی آبادی جوئیاں والی کے رہائشی غلام قاسم ولد فلک شیر اور حبیب احمد ولد بہادر کے گھر چوکی اشرف شہید کے انچارج نوید شہزاد، اشفاق چیمہ ، ارشد، صفدر کنسٹیبلاں نے مبینہ طورپرگھر کی چاردیواری پھلانگ کراندر آگئے دونوں کو سرکاری ڈالے اور پرائیوٹ جیپ میں ڈال کر چوکی اشرف شہید لے آئے مبینہ طور پر دونوں کو رسہ سے لٹکایا دیا اور دنوں پاﺅں کے ساتھ اینٹوں باندھ دیںچوکی انچارج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں کے ناک میں پانی ڈالتے رہے ددنوں پر بہیمانہ تشدد دس دن تک جاری رہا دونوں کے خلاف تھانہ اروتی اور چوکی اشرف شہید میں کوئی مقدمہ درج نہیں تھا غلام قاسم اور حبیب احمدپر تشدد کر کے چوری ہونے والی گائے ، بکریوں کی جعلی ریکوری کرنے کی کوشش کرتے رہے ، متاثرین اورمغرزین علاقہ سے خالی کاغذات پردستخط کرواکر انگوٹھا لگوائے گئے اور کہاکہ آپ ہمارے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کریں گے اس کے بعد دونوں کو رہائی ملی ، مسلسل تشدد کی وجہ سے ددنوں بازو کی صلاحیت بالکل ختم ہو گئی وہ نارہ اور اپاہج ہو گئے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے طبی معائنہ کروا گیادونوں پر تشدد ثابت ہو گیا متاثرین نے آئی جی پنجاب ، آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تحریری درخواست دی لیکن تاحال نہ ہی مقدمہ درج ہو ااور نہ ہی کوئی پولیس ملازمان گر فتار ہو سکا۔متاثرین نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار، وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرو ایا جائے انصاف فراہم کیاجائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
نامور کالم نگار منو بھائی کی رحلت صحافت اور ادب کاناقابل تلافی نقصان ہے ، صدیوں تک ایسے باضمیر قلم کار کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا پر ہونا مشکل ہے۔ان خیالات کا اظہار 
صدر پریس کلب پیرمحل چوہدری سرور انجم نے ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین محبوب اخترخان ،جنرل سیکرٹری میاں اسد حفیظ،
امجد علی ، اظہار الحق، سعد الدین رضوی، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور انجم،میاں اسد حفیظ نے کہا کہ منو بھائی نے قلم کے ذریعے عام پاکستانی کی زندگی اور مسائل کی جس انداز میں عکاسی کی وہ انہیں کا طرہ امتیاز ہے اور دنیا بھر میں پھیلے ان کے کروڑوں مداح ان کی جدائی پردل گرفتہ اور افسردہ ہیں۔ اجلاس میں منوبھائی کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
حکومت پنجاب کے کروڑوں روپے کے منصوبے محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے پانی کی نظر ہو گئے پیرمحل میں 32کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے صاف پانی کا منصوبہ حسب روایت تباہ حالی کا شکار ہے آج صبح جب پانی لائنوں میں چھوڑا گیا تو گورنمنٹ غریب آباد سکول پارک روڑ پر میں لائن پھٹ گئی اور سارا روڑ پانی سے بھر گیا ناقص میٹیریل اور منصوبہ بندی کی وجہ سے آئے روز بڑی اور مین لائن پھٹ جاتی ہے جس سے اہل شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہونے کےساتھ ساتھ سڑکیں پانی سے بھر جاتی ہیں اور ندی نالوں کی صورت اختیار کر لیتا ہے بلدیہ کے پیرمحل ناقص میٹیریل اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے بلدیہ پیرمحل کی حکومت اس سکیم کو اپنی تحویل میں لینے سے احتراز کر رہی ہے مقامی کونسلروں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اس سکیم کا آڈٹ کروایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 محلہ مدینہ بلاک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا پیرمحل شہر کا محلہ مدینہ بلاک چاروں اطراف میں واقع سہولیات جن میں رورل ہیلتھ سینٹر,تھانہ پیر محل, گرلز ایلیمنٹری سکول, بوائز سکول, لاری اڈہ اور تمام بینک برانچز نزدیک ہونے کے باعث اپنی مثال آپ ہے جس کی وجہ سے محلہ مدینہ بلاک کو شہر کا دل بھی کہا جاتا ہے مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مدینہ بلاک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا سیورج پائپ لائن ڈالنے کے بعد مدینہ بلاک کی ٹوٹی پھوٹی کھنڈرات کا منظر پیش کرتی سڑک کسی مسیحا کی امداد کی منتظر ہے بارش کے دنوں میں علاقہ مکینوں کا روز مرہ کی ضروریات زندگی کو پوراکرنے کے لئے گھر سے نکلنا محال ہو جاتا ہے جبکہ روزانہ اڑنے والی گرد سانس کی مختلف بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے یاد رہے کہ علاقہ مدینہ بلاک کی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب کونسلر و ہر دلعزیز شخصیت شیخ محمد اقبال بالو کی رہائش بھی متاثرہ لائن میں ہے علاقہ مکینوں نے ہر دلعزیز شخصیت و کونسلر محلہ مدینہ بلاک شیخ اقبال بالو سے مطالبہ کیا ہے کہ مدینہ بلاک کی سڑک کی جلد از جلد تعمیر کروا کر علاقہ مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل نے چوکی انچارج نوید شہزاد کو معطل کرڈی ایس پی خرم سعید کو انکوائری افسرمقر رکردیا تفصیل کے مطابق چندروز قبل نواحی گاﺅں 732گ ب کے رہائشی غلام قاسم اور حبیب احمد کو چوری کے الزام میں پکڑکرکے ٹارچر سیل میں بہیمانہ تشدد، رسہ پر لٹکانے کر دونوں محنت کشوں کے بازو ناکارہ کردئیے تھے دونوں بالکل اپاہج ہو گئے تھے ڈی پی او ٹیک سنگھ نے واقع کا نوٹس لے کر اشرف شہید کے چوکی انچارج نوید شہزاد کو معطل کرکے اس کے خلاف محکمہ انکوائری کے لئے ڈی ایس پی خرم سعید کو مقر رکردیا۔ 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
بدمعاش چوکی انچارج کا ساتھیوں سمیت دو غریب محنت کشوںپر ٹارچر سیل میں بہیمانہ تشدد، رسہ پر لٹکانے سے دونوں محنت کشوں کے بازو ناکارہ ہو گئے دونوں بالکل اپاہج ہو گئے رہائی کے لئے دولاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے متاثرین کا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، وزیرا عظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کرکے گرفتار کروا کر انصاف فراہم کیاجائے تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 732گ ب کی اضافی آبادی جوئیاں والی کے رہائشی غلام قاسم ولد فلک شیر اور حبیب احمد ولد بہادر کے گھر چوکی اشرف شہید کے انچارج نوید شہزاد، اشفاق چیمہ ، ارشد، صفدر کنسٹیبلاں نے مبینہ طورپرگھر کی چاردیواری پھلانگ کراندر آگئے دونوں کو سرکاری ڈالے اور پرائیوٹ جیپ میں ڈال کر چوکی اشرف شہید لے آئے مبینہ طور پر دونوں کو رسہ سے لٹکایا دیا اور دنوں پاﺅں کے ساتھ اینٹوں باندھ دیںچوکی انچارج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں کے ناک میں پانی ڈالتے رہے ددنوں پر بہیمانہ تشدد دس دن تک جاری رہا دونوں کے خلاف تھانہ اروتی اور چوکی اشرف شہید میں کوئی مقدمہ درج نہیں تھا غلام قاسم اور حبیب احمدپر تشدد کر کے چوری ہونے والی گائے ، بکریوں کی جعلی ریکوری کرنے کی کوشش کرتے رہے ، متاثرین اورمغرزین علاقہ سے خالی کاغذات پردستخط کرواکر انگوٹھا لگوائے گئے اور کہاکہ آپ ہمارے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کریں گے اس کے بعد دونوں کو رہائی ملی ، مسلسل تشدد کی وجہ سے ددنوں بازو کی صلاحیت بالکل ختم ہو گئی وہ نارہ اور اپاہج ہو گئے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے طبی معائنہ کروا گیادونوں پر تشدد ثابت ہو گیا متاثرین نے آئی جی پنجاب ، آر پی او فیصل آباد، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تحریری درخواست دی لیکن تاحال نہ ہی مقدمہ درج ہو ااور نہ ہی کوئی پولیس ملازمان گر فتار ہو سکا۔متاثرین نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار، وزیرا عظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لے کر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرو ایا جائے انصاف فراہم کیاجائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
اوباش نے چھے سالہ بچے کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا پولیس نے زیادتی کرنے والے اوباش کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا زیادتی کا نشانہ بننے والے چھے سالہ بچے کو پولیس نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیااوباش نے عربی پڑھنے جاتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے نواحی علاقے نانکا گیڈر کے رہائشی انعام الحق کا پانچ سالہ بیٹا عبد الرحمن عربی پڑھنے جارہا ہے اسی گاو ¿ں کے پندرہ سالہ علی حسن ولد رفیق راجپوت نے مبینہ طور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا ایس ایچ او تھانہ اروتی ممتاز حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا زیادتی کا نشانہ بننے والے چھ سالہ بچے کو پولیس نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔