24-01-2018


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفان نواز میمن نے غلہ منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفان نواز میمن نے عوامی شکایات پر غلہ منڈی کے اندر ہونے والے ناجائز تجاوزات کا معائنہ کیاشہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو تحریری درخواست دی تھی کہ غلہ منڈی ناجائز تجاوزات کی بھرمار اور غیرقانونی طور پر سرکاری جگہ پر سٹال لگو ا ہو ئے ہیں چندروز قبل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر انکوئری کرتے ہوئے ڈی ایم او نے غلہ منڈی پیرمحل کا بھی دورہ کیا تھا اس موقع پر ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جامع رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں ناجائز تجاوزات کو فوری ختم کرنے کی سفارش کی تھی دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عرفان نواز میمن کو سیکرٹری مارکیٹ سجاد احمد نے ناجائزتجاوزات کے بارے آگاہی دی 

Comments

Popular posts from this blog

پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے پانچ سال مکمل ہو نے پر تقریب منعقد ہو ئی

10-02-2018

تحصیل پیرمحل کے پہلے پانچ سال: کتنے ترقیاتی کام ہوئے؟