01-01-2018

01-01-2018
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سول ہسپتال پیرمحل میں بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات اوربیماریوں کی ویکسین ختم والدین کا احتجاج ،بچوں میں معذوری کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں اور بیماریوں کی ویکسین ختم ہوچکی ہے جس کے باعث بچوں میں معذوری کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔بچوں کو پیدائش سے ایک سال کے دوران تپ دق، تشنج، کالی کھانسی، خناق، پولیو، خسرہ، ہیپاٹائٹس بی، پولیو اور ایچ آئی بی کی ویکسین کا حفاظتی کورس کرایا جاتا ہے جبکہ سول ہسپتال پیرمحل کے پاس ٹیکوں اور ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کے باعث بچوں میں معذوری کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔ پیرمحل میں ویکسین و حفاظتی ٹیکوں کے لیے آنے والے بچوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر 200سے زائد ہوتی ہے،محکمہ صحت کی طرف سے سول ہسپتال میں آنے والے بچوں کی تعداد کے مقابلے میں ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات فراہم نہیں کیے جاتے ،اور شارٹیج کی شکایات سامنے آتی ہیں،گزشتہ روز سے ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات عملہ کے پاس ختم ہوگئے اور عملہ نے آنے والے تمام بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کرنا شروع کردیا،جس کی وجہ سے بیسیوں بچوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا والدین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سول ہسپتال پیرمحل فوری طور پر حفاظتی ٹیکہ جات اورویکسین فراہم کی جائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا ٹو سٹار شوگر مل کمالیہ کا دروہ کسانوں کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ٹو سٹار شوگر مل کمالیہ پہنچ گئے شوگر ملز کے ناروارویہ کے سلوک کے ستائے کسانوں کی شکایات سنیں کاشتکاروں نے ملزانتظامیہ کے خلاف شکایات کے ابنار لگادیئے ملز انتظامیہ کی طرف من پسندزمینداروں کے صوبائی وزیر کے سامنے پیش کئے اور کوئی کسان نمائندہ موجود نہیں تھابلال یاسین نے کہاکہ مجھے پتہ کہ ملز انتظامیہ اور ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے
اپنی مرضی کے زمینداروں اکٹھے ہو ئے ہیں کوئی کسان نمائندہ نہیں ہے میرے علم میں ہے کہ یہ ملز 153روپے فی من دے رہی ہے میں بے بس ہوں کہ 180روپے فی من نہیں کرواسکتا اگر زمیندار کہتے ہیں تو ملز بند کروا دتا ہوں میرے پاس تویہی حل ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحریک انصاف کی امیدوار صوبائی اسمبلی سیدة سونیا علی رضا شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میںہوشربا اضافے سے ملک میں مہنگائی کاطوفان برپا ہوگا۔غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، انہیں کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوس ناک اورقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔ پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات عملاً عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تاکہ غریب عوام کی مہنگائی کے عذاب سے جان چھوٹ سکے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بیسک ہیلتھ سنٹر 333گ ب کی لیڈی ڈاکٹر اور عملہ کا شہریوں سے نارا سلوک اہل دیہہ کا احتجاج تفصیل کے مطابق بیسک ہیلتھ سنٹر 333گ ب میں تعینات لیڈی ڈاکٹر عزاءبابر اور عملہ کا شہریوں کے ساتھ مبینہ طور پر نازبیا الفاظ استعمال اور دھمکیاں دی شہری رانا لیاقت علی ولد خوشی محمد اپنے بیٹی کے ہمراہ دوائی لینے کے لئے گیا تومذکورہ لیڈی ڈاکٹر موبائل فون پر بات کرتی رہی اور ویڈیو گیم کھیلتی رہی لیاقت نے لیڈی ڈاکٹر عزاءبابر کو کہاکہ میری بیٹی کو چیک کروتو اس نے کہا میرے پاس وقت نہیں ہے بدتمیزی شروع کردی متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تحریری درخواستیں ارسال کردی ہیں اور مطالبہ کیا ہے فوری طور پر لیڈی ڈاکٹر اور عملہ کو ٹرانفسر کرکے انکوائر ی کی جائے اور قانونی کاروائی کی جائے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوگی۔حکومت نے مہنگائی کا بم پھاڑ کر عوام کو نئے سال کا تحفہ دیاہے ،لگتا ہے تاریخی مہنگائی پیدا کرکے اپنا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیاہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر میا ں طارق کوٹلی والے نے کہاکہ معیشت کی تباہ حالی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت چھوٹے تاجروں کو اپنے مشوروں میں شریک نہیں کرتی ، ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کا اصل مقصد عوام کو لوٹنا ہے ناکہ ان کو ریلیف دینا ،یہ ہی وجہ ہے کہ مفتاح اسماعیل نے آتے ہیں غریب عوام کے رہے سہے کپڑے بھی اتار لیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تاریخی مہنگائی شروع ہوچکی ہے وہ لوگ جو موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیاں چلاتے ہیں وہ بھی اب پیدل سفر کرنے پر مجبور ہونگے ،جب کہ گھریلوں اشیاءخوردونوش کی خریدوفروخت عام آدمی تو دور کی بات بلکہ متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہوجاچکی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے ٹیکسو ں کو دینا ہے ان کا گریبان کیوں نہیں پکڑاجاتاہر بار چھری غریب کے گلے پر ہی کیوں پھرتی ہے ، انہوںنے کہاکہ حکومت اس کو ثابت کرے کہ ملک میں معاشی صورتحال درست سمت میں گامز ن ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اڑھائی کروڑ روپے سے رضا فاروق میموریل لائبریری کی تکمیل مکمل ہونے کے باوجود عوامی نوعیت کے منصوبہ کو عوام کے لیے کھولانہ جاسکاتفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پنجاب حکومت کی گرانٹ سے پیرمحل شہر میں اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رضافاروق میموریل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جو تکمیل ہونے کے باوجود اس لائبریری کو عوام کے لیے ناگزیر وجوہات کی بناءپر کھولا نہ جاسکا سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن سے اپیل کی رضا فاروق میموریل لائبریری کو عوامی مفاد کے پیش نظر جلد ازجلد کھولا جائے تاکہ علاقہ میں تعلیمی ترقی سمیت اڑھائی کروڑ روپے سے تعمیر لائبریری کے قیام کے مقاصد حاصل ہوسکیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پانچ مسلح ڈاکوو ¿ں نے دوکارسواروں کو لوٹ لیا نہ رکنے پر اندھادھند فائرنگ کردی تفصیل کے مطابق چک نمبر320گ ب کارہائشی سید تابع رسول اور ڈرائیور مظہر حسین گاڑی نمبریLEE-7307پر سوار لاہور ایئر پورٹ کے لیے جارہے تھے کہ 288 گ ب بھٹہ سٹاپ نزد پولیس چیک پوسٹ کے قریب پانچ مسلح افراد بسوار کار سفیدر نگ نے کار زبردستی روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کردیے دونوں کار سواروں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ڈرائیور سے موبائل فون نوکیا 230 تابع رسول سے موبائل فون نوکیا 206سام سنگ موبائل فون J1-16 مظہر سے نقدی نوہزار روپے اور 20پاو ¿نڈ اے ٹی ایم کارڈ المیزان بنک پیرمحل ، ڈرائیور لائسنس قومی شناختی کارڈ جبکہ تابع رسول سے2500روپے گاڑی سے یوایس بی دوعدد لائیٹ سپیئر ، چادرایک عدد دوعدد جیکٹ چھین لیے اور دونوں کو تشدد کانشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر لوٹی ہوئی رقم سمیت فرارہوگئے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میونسپل کمیٹی کے جناح ھال میں وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی طارق جاوید فنانس آفیسر محسن رضا سب انجینئر احسان یوسف سمیت ممبران میونسپل کمیٹی نے شرکت کی اجلاس میں ممبران میونسپل کمیٹی نے اپنی تجاویز پیش کی جس میں ممبر میونسپل کمیٹی سید مقبول حسین شاہ اور عمر حیات نے پیر محل شہر کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتی ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے دکانداروں کو مقررہ حد تک رکھنے اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں بھاری جرمانے کرنے کی تجاویز پیش کی جبکہ ممبر میونسپل کمیٹی مشتاق احمد کی جانب سے شہر کے محلہ جات میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے نمازیوں اور عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے لئیے سٹریٹ لائٹس لگانے کی تجویز پیش کی گئی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ اروتی پولیس کی کاروائی شادی پر لاو ¿ڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر خواجہ سرا سمیت 6چھ افراد گرفتار مقدمہ درج کھسرے پر نچھاور کی گئی 147000رقم بھی برامد کر لی تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی حدود میں شادی کی تقریب میں لاﺅڈ اسپیکر پر مجرہ جاری تھاکہ تھانہ اروتی پولیس نے چھاپہ مار کر خواجہ سراسمیت چھ افراد کو گرفتار کرکے خواجہ سر پر نچھار کی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل ملتان روڈ چک نمبر 674/15 کے قریب اے سی بس اور گنے سے لدی ٹرالی میں تصادم دس مسافر زخمی زخمیوں کوسول ہسپتال پیرمحل منتقل کیا گیا. ایس ایچ او تھانہ پیر محل ملک اسد عباس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےتفصیل کے مطابق پیرمحل سندھلیانوالی ملتان روڈ پر تیز رفتار اے سی بس گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دس کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھانہ پیرمحل ایس ایچ اواسد عباس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اے سی پیرمحل چوہدری محمدخالد گجر کاچوہدری فاروق زاہد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پیرمحل کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول مہر آباد پیرمحل کا دورہ سکول کی چاردیواری سمیت سکول کودرپیش مسائل کا جائز ہ تفصیل کے مطابق چوہدری محمدخالد گجراسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے چوہدری فاروق زاہد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پیرمحل کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول مہر آباد پیرمحل کا دورہ کرکے سکول کو درپیش مسائل اور چاردیواری نہ ہونے کا نوٹس لیا اور فی الفور چاردیواری کو تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کی

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔