27012018


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بار اور بنچ میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے، تاکہ ایک طرف عوام کو طرف فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے او آئین و قانون کی بالادستی ممکن ہو۔تحصیل بارایسوسی ایشن پیرمحل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان نے بارایسوسی ایشن کی طرف مقامی ہوٹل میں پرتکلف ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاءانصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔اپنے فرائض منصبی کو صدقہ جاریہ سمجھ کر انجام دیں۔ اس سے نہ صرف مظلوم عوام کی خدمت ہوگی بلکہ اس کارخیر کا اجر بھی ملے گا۔ بار اور بینچ کے مابین مضبوط رابطے ہوں تو انصاف کی فراہمی سہل ہوجاتی ہے اور فریقین مطمئن بھی ہوتے ہیں۔ سینئر وکلاءجونیئرز کے لئے اثاثہ ہیں اور وہ انہیں رول ماڈل سمجھتے ہوئے سائلین کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔ ہماری مشترکہ کاوشوں کی بدولت سائلین کے مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ وکلاءاور دوسری مسائل حل کرنے کیلئے ہم نے بھر پور کوشش کی ، اس کا نتیجہ یہ بھی رہا کہ جوڈیشری ورک انتہائی خوش اسلوبی سے ہورہا تھا ، اور انشاءاللہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا ، بار اور بینچ کے اس مثالی تعلق کے وجہ سے عوام کے مسائل اور مقدمات جلدی سے سماعت ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں تمام وکلاء کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں چوہدری شوکت گجر صدر بارایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل میں فوری طور جوڈیشنل کمپکیس کے لئے 113کنال الاٹ ہوچکی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے جوڈیشنل کمپکیس کی تعمیر شروع کروائی جائے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔