29-01-2018

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورپر وارننگ لائیٹیں نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ٹاوروں پر برقی لائیٹیں آویزاں کروائی جائیںتفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کے پندرہ سے زائد ٹاورموجود ہے پیرمحل سے بیس کلومیٹرکے فاصلے پر رفیقی فضائیہ ایئربیس ہونے کے باعث دن رات طیاروں کی تربیتی مشقیں جاری رہتی ہے جبکہ ان قدآور ٹاور ز پر کسی قسم کی لائٹیں نہ لگائی گئی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ہے سماجی سیاسی شخصیات نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ان ٹاورز پربرقی لائٹیں آویزاں کروائی جائیں تاکہ کسی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مہر نذیر جٹ گوپے را ،حاجی محمد ارشد میموریل چا رکھلاڑی اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ بتاریخ 11تا17فروری بروز اتوار تاہفتہ چک نمبر670/11گ ب تحصیل پیرمحل ہوگا جس کے مہان خصوصی چوہدر اسدالرحمن ایم این اے ، مسنر فوزیہ خالدوڑائچ چیئرمین ضلع کونسل ، چوہدری محمد ہارون ڈی ایس پی ہونگے زیر سرپرستی میاں نعیم رزاق نمبردار چیئرمین یونین کونسل ،مہر محمد سعید کونسلر ، رانا نثار احمد خاں پنجاب پولیس ٹورنامنٹ کمیٹی چوہدری خالد محمود ، ،قیس رمضان ، احمد رضا ،مجاہد سرفراز زیر انتظام ینگ فارمر فٹ بال ٹیم چک670/11گ ب ہونگے اول آنے والی ٹیم کو 60ہزار روپے مع ٹرافی ، دوم آنے والی ٹیم کو 40ہزار روپے مع ٹرافی سوم آنے والی ٹیم کو 15ہزار روپے مع ٹرافی انعام دیاجائے گا فٹ بال ٹورنامنٹ میں علاقہ بھر کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 22کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ پیرمحل کی تعمیر ،، نامناسب یو ٹرن آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے تفصیل کے مطابق 22کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ پیرمحل کی تعمیر کی گئی جس میں جگہ جگہ یوٹرن بنائے گئے اور مناسب اشارات اور سپیڈ بریکر نہ لگائے گئے جس سے آئے روز حادثات کے باعث درجنوں افراد معذور ہوچکے ہیں سماجی، سیاسی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور یوٹرن کے ساتھ ساتھ سائن بورڈ آویزاں کرکے سپیڈ بریکر لگائے جائیں تاکہ آئے روز حادثات سے شہری بچ سکیں

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔