26-01-2018



پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 شادی والا گھر ماتم میں تبدیل مہندی کی تقریب کے بعد کمرہ میں آگ لگنے سے دولہے کا قریبی عزیز جاں بحق تفصیل کے مطابق محلہ مدینہ بلاک میں معروف کاروباری شخصیت لیاقت علی زرگر کے گھر مہندی کی تقریب کے بعد تلمبہ سے آنے والے مہمان محمد مشتاق ولد طالب حسین کے کمرہ میں اچانک سگریٹ سے بستر کو آگ لگائی گئی جس کی لپیٹ میں آکر محمد مشتاق بری طرح جھلس گیافوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 سودا سلف چرانے والا چور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دوکاندار نے پکڑ لیا تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی میں کچھ عرصہ لوگوں کے موٹر سائیکل پر ساتھ باندھے ہوئے سودا سلف چوری کر لیتا تھا آج وہ حسب عادت اظہر سلیم کریانہ سٹور کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل سے سامان اتار کر فرار ہورہاتھا کہ دکاندار نے ملزم شاہد سکنہ درآباد کو پکڑ کرتھانہ اروتی پولیس کے حوالے کردیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ساجد اعوان نے تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا عوام کو اچھا اور بر وقت سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے بار اور بنچ کا رشتہ بہت مضبوط ہونا چاہیے۔ پیرمحل بار بے شک چھوٹی ہے مگر تعاون اور اخلاق سے بھر پور ہے۔ صدربار کے مطالبات کو سمجھتے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے اپنا تعاون جاری رکھوں گا۔ میرا آفس میری انتظامیہ بار کے ساتھ ملکر چلے گی۔ تمام وکلاءعہدیدارن کو مبارک باد دیتا ہوں۔ صدر بار چوہدری شوکت علی گجر کی کاوش بار کو مضبوط کر ے گی جوڈیشنل کیمپس کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گاڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے خطاب کرتے ہوے کہا تحصیل بار پیرمحل کی تقریب ایسے لگتی ہے جیسے پورے ڈسڑ کٹ بار تقریب ہو رہی ہے بار اور انتظامیہ ملکر کام کرے گی۔ صدر بار پیرمحل چوہدری شوکت گجر نے کہا پیرمحل میں فوری طور جوڈیشنل کیمپس کا قیام ہونا ضروری ہے۔ ججز کے لیے رہائش نہ ہونے سے مسائل بہت اہم ہیں۔ اس طرح ججز کی سکیورٹی مناسب نہیں ہے۔ جو کہ ججز حساس نو عیت کے مقدمات کا فیصلہ کرتے ہیں سکیورٹی بہت ضروی ہے رہائش ججز کے لیے مقامی ہونا چاہیے۔ تقریب سے ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی امور نپٹانے کے بار کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ وکلاءکے اتحاد اور بار کو سلام کرتاہوں۔ تقریب سے ایڈیشنل سیشن جج نوید الزمان ،ایڈیشنل سیشن جج اظفر خان ، نویدالزمان، سول جج رانا سہیل ریاض، مسعود احمدنے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر کمالیہ حافظ محمد نجیب، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل چوہدری خالد گجر،پرائسیکوئٹر انٹی کرپشن محمد ریاض سنپال میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری خالد سردار، ڈی ایس پی عاطف معراج پیرمحل بار کے جنرل سیکرٹری رانافواد احمد خان بار کمالیہ کے صدر میاں ثاقب عباس کاٹھیہ ایڈوکیٹ، مہر محمد اقبال ہمجانہ،مہر وارث بھروانہ، عابد چوہدری، سابقہ صدر ڈسٹرکٹ ٹوبہ بار رانا ظفر خاں ایڈوکیٹ، میاں نثار ایڈوکیٹ، طالب حسین جعفری ایڈوکیٹ خان سلطان خان ایڈوکیٹ، لیاقت علی بھٹی، چوہدری عابد حسین ایڈوکیٹ، محمد رفیق نوہانہ ایڈوکیٹ، مہر اقبال ہمجانہ ایڈوکیٹ، صدیق اکبر کھٹانہ ایڈوکیٹ، محمد حسین فراز ایڈوکیٹ، میاں طارق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، رانا احسان علی خان ایڈوکیٹ، مہر فلک شیر سیال ایڈوکیٹ، چوہدری کاشف خورشید ایڈوکیٹ، ظفریاب ایڈوکیٹ، چوہدری امتثال ایڈووکیٹ، میاں زاہد تھیم ،حافظ عیبد ارشد کو نسلر،وٹرنری آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، صہیب منیر ایڈوکیٹ، میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ، چوہدری راحیل ایڈووکیٹ، طاہرصفوری ایڈووکیٹ صدر پریس کلب چوہدری سرورانجم ، جنرل سیکرٹری میاں اسد حفیظ ، نائب صدر محمد قاسم بھٹی ، اظہار الحق کے علاوہ پیرمحل بار کے تمام ارکان ممبران عہداران ممبر پنجاب بار کونسل سمیت دو سو سے زائد وکلاءافسران شرکاءنے شرکت کی ہے۔


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹیچرمہر شفقت محمود گرو کی بہن اورقیصر اشفاق گرو چوکی انچارج پٹرولنگ پوسٹ واہگی کی اہلیہ قضائے الہٰی انتقال گر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ 685/26گ ب ادا کی گئی نماز جنارہ میں مختلف مکاتب فکرکے افراد کثیرتعداد میں شریک ہو ئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 معروف کاروباری شخصیت چوہدری ولی محمد (ولی کریانہ سٹور والے) مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ دارالعلوم صاحب لولاک میں ادا کی گئی نماز جنارہ میں
چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار، وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد، میاں طارق کوٹلی والے ، حافظ عبید ارشد،رانا شفیق خاں، مفتی عابد فرید سمیت تاجر برادری کے علاوہ مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل و گردونواح میں صبح کے وقت دھند نے ڈیرے ڈال لئے بھی دھند کے باعث معاملات زندگی متاثر رہے۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی حد نگاہ صفر رہی۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوںغیر ضروری طور پرسفر کرنے سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 یہ کیسی جمہوریت ؟ اگر عدلیہ فیصلہ کرتی ہے تو کوئی ماننے کو تیار نہیں۔ پاکستان کے بڑے بڑے اداروں کے خلاف بلاجواز غلط اور غلیظ زبان استمال کی جا رہی تاکہ ادارے بدنام ہوں پاکستان کے چند لوگ ہی خود سازش کرنے میں مصروف ہیںان خیالات کااظہار پاکستان عوام لیگ کے سربراہ سابقہ ایم این اے و سابقہ صوبائی وزیر مہر ریاض فتیانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاقانونیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ عوام کے اصل مسائل روزگار تعلیم صحت گیس بجلی اور صاف پانی ہے جس کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے۔ عوام کے پاس نہ صاف پانی اور نہ گیس ہے۔ پھر حکمران کس منہ سے گڈ گورنس کے نعرے لگا رہی ہے۔بے روزگاری اتنی بڑھ گی ہے نوجوان ڈگریاں اٹھا کر سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا شریف خاندان اپنی ذات کے لیے دن رات سپیشل سعودیہ جاتے ہیں۔ کبھی عوام کے لیے سعودی حکمرانوں سے بات کی کہ ہمارے پاکستانی بھائیوں کو بلاجوار پکڑ پکڑ کر ملک بدر کر رہے ہیں جب کے انڈیا کو نوکریاں دے رہے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا آنے والے الیکشن میں انشا اللہ سیٹ میری ہو گی اور عوام کی خدمت پہلے سے دوگنی کروں گا۔ ہر پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیت میجر( ر) ندیم شہزاد نے کہا کہ سیاستدان عوام سے صرف سیاست کرتے آے ہیں جو کہ یہ عوام سے سراسر دوکھا فریب ہے۔ آنے والا دور سیاست سے چور لٹیروں سے پاک ہو گا۔ اب صرف عوام کی خدمت ہو گی۔ ملک کو قبضہ گروپوں مافیا سے پاک کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا ہم سب کو عوام کی تعمیروترقی کے لیے اکٹھا ہونا چاہئیے۔ پارٹیوں کے ٹکٹ کا کوئی مسلہ نہیں ہے۔ مسائل کا حل سوچنا اولین ترجحات میں شامل ہیں گروپ کے ساتھ بیٹھ کے فیصلے کرینگے۔ انہوں نے کہا آنے والے الیکشن میں بڑی تبدیلیاں ہونگی عوام کی قسمت بدل جائے گی۔ خدمات ہمارے خاندان کا اشعار ہے اور اب جاری رکھوں گا۔ اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات موجود تھی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 محلہ مہر آباد مسائل کا گڑھ بن گیا۔ گلیاں کھنڈرات میں تبدیل میونسپل کمیٹی کی عدم توجہ سے جگہ جگہ گندا پانی گھروں کے اندر داخل ہونے لگے۔ وزیر اعلی کی محلہ صفائی پروگرام فلاپ۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل ریلوے اسٹیشن کے سامنے محلہ مہر آباد جن کی اندورنی گلیاں عرصہ دراز سے تعمیروترقی کا کام نہ ہونے وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ صفائی کا کام مناسب طریقے سے نہ ہونےکی وجہ نالیاں بند ہو گی جسکی وجہ سے گندا پانی سے گلیوں کے اندر تالاب بن گے گندا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا۔ اور محلہ کے اندر تعفن پھیل چکا ہے بدبو سے عوام کا جینا محال ہے۔محلے کے معصوم بچے بچیاں کا سکول جانا مشکل ہو چکا ہے بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ یادرہے محلہ مہر آباد میں گندگی کوڑے کے ڈھیر اور گندے پانی کے تالاب صبح سویرے گھروں کے سامنے شہریوں کو نہار منہ۔ منہ چڑا رہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 دوتحصیلوں میں ایک ایس ڈی او ایک لائن مین تفصیل کے مطابق محکمہ ٹیلی فون کو پرائیویٹ کیے جانے کے بعد گولڈن ہینڈ شیک کے تحت ملازمین کو فارغ کرنے کی پالیسی کے تحت دوتحصلیوں پیرمحل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا حلقہ رجانہ میں ایک ایس ڈی اوا ور ایک لائن مین موجودہے دورکنی ٹیم ٹیلی فون کے تمام امور انجام دے رہی ہے جبکہ محکمہ ٹیلی فون کی طرف سے ملازمین کے گولڈن ہینڈ شیک لینے کے بعد کسی بھی ملازم کو متبادل ڈیوٹی پر نہ بھیجا گیا جبکہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کو اپ گریڈ نہ کرنے کے باعث کی ناقص سروس آئن لائن اداروں کے دردسربن گئی جس سے کروڑوں روپے ماہانہ محکمہ پی ٹی سی ایل کو نقصان ہورہاہے صارفین نے کمپنی کے اعلیٰ حکام سے فی الفور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گرد و نواح میںفسیکو کی طرف بجلی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بجلی طویل لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی ہے، سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہوجائیں گے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 چار کار سوار ڈاکوو ¿ں نے شہریوں کی کار پر فائرنگ کرکے کار کو روک لیا اور 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے تفصیل کے مطابق چیئر مین یونین کونسل محمد اقبال ہمجانہ ایڈووکیٹ اور میاں منشادقاضی اپنےساتھی کے ہمراہ ٹو سٹار شوگر مل سے گنے کی رقم لے کر واپس گھر جا رہے تھے پچھلے سے آنے والی کار سوار چار ڈاکوو ¿ں نے خانجوان بائی پاس کے قریب کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کار روک گی ڈاکوو ¿ں نے اسلحہ کے زور 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونےمیں کامیاب ہو گئے پولیس نے واردات کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوو ¿ں کی تلاش شروع کر دی.

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرنے والاشحض کو پولیس نے گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق موضع اکبر سہو میں افضل ولد احمد بخش نے مخالفین اشرف وغیرہ پر فائرنگ کردی تھی اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس عرفان نور اے ایس آئی نے موقع پر پہنچ کر افضل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ذرائع کےمطابق سہو برادری اور ڈوگر برادری میں عرصہ دراز سے مبینہ طور پر 45 لاکھ روپے کے لین دین کا تنازع چلا آرہا تھا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اوباش نے چھے سالہ بچے کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا پولیس نے زیادتی کرنے والے اوباش کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا زیادتی کا نشانہ بننے والے چھے سالہ بچے کو پولیس نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیااوباش نے عربی پڑھنے جاتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے نواحی علاقے نانکا گیڈر کے رہائشی انعام الحق کا پانچ سالہ بیٹا عبد الرحمن عربی پڑھنے جارہا ہے اسی گاو ¿ں کے پندرہ سالہ علی حسن ولد رفیق راجپوت نے مبینہ طور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا ایس ایچ او تھانہ اروتی ممتاز حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا زیادتی کا نشانہ بننے والے چھ سالہ بچے کو پولیس نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔