میاں نواز شریف کا جڑانوالہ میں خطاب

جڑانوالہ (اپناپیرمحل ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشر

یف نے جڑانوالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ میں پوچھتا ہوں میں کس نے نکالا۔جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا، اسے پورا کیا، 7 سال جلاوطنی میں اور 14 ماہ جیل میں گزارے، 13 سال بعد دوبارہ آئے تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ہم نے آ کر لوڈ شیڈنگ ختم کی۔انھوں نے کہاکہ مجھے عوام نے وزیر اعظم بنایا تھا، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا،

میرا عوام سے محبت کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا، عوام کا فیصلہ ہمیشہ حتمی ہوتا ہے، آج کل تمام کیسز میرے خلاف لگے ہوئے ہیں، جب تک عوام میرے ساتھ ہیں، فیصلے میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہوگا،مجھے نااہل کرنے والے دیکھ لیں عوام اس فیصلے کو نہیں مانتے،نیاپاکستان بنانیکی بات کرنیوالوں نے ملک کوکیادیا؟،نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی یہ باپ کا جرم بن گیا، مشرف نے مارشل لاء لگایا اور پاکستان کا ستیاناس کر دیا،اب پھر وہ عدالت بیٹھے گی فیصلہ کرنے کہ نواز شریف کی نا اہلی کتنی مدت کی ہو،مجھے زندگی بھر کیلئے نا اہل کر دو پھر بھی میرا عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا، تحریک عدل فوری، ستا اور کھرا انصاف اس کو ہم یقینی بنائیں گے،جڑانوالہ کو ضلع بنائیں گے، تار سے ڈر نے والاہم سے ٹکر لینے آر ہا ہے ، قادری نے عمران اور سندھ والے کا بھی بھٹہ بٹھا دیا ۔وہ ہفتہ کو عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جب میں یہاں پہنچا تو مجھے طلال چوہدری نے کہا کہ ابھی کمرے میں بیٹھیں ابھی جلسہ گاہ جاتے ہیں، میں نے کہا کیوں تو بتایا کہ لوگ آ رہے ہیں، میں نے کہا کہ مجھے اپنے شیروں سے دور نہ رکھو، میں جلسہ گاہ میں آیا تو دیکھا عوام کا جم غفیر ہے، میں نے کہا طلال سے کہ لوگ تو آئے ہیں اور گراؤنڈ بھرا ہے، اس سے زیادہ کیا بھرو گے جلسہ گاہ کو، یہ تماشائیوں کا لاہور والا جلسہ نہیں ہے،

لاہور میں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا، یہ تو شیر آئے ہیں ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، جڑانوالہ کا جلسہ عوام کی محبت ہے، فیصل آباد والے فیصلہ دیتے ہیں اور آج جڑانوالہ کا فیصلہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے، نواز شریف کو نا اہل کرنے کا فیصلہ عوام نہیں مان رہے، سب پوچھیں عوام سے کہ ان کا فیصلہ لیا ہے اور وہ کیا کہہ رہے ہیں، نواز شریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی یہ باپ کا جرم بن گیا ہے اور گھر بھیج دیا گیا وزیراعظم کو اور فیصلہ دے دیا، میں عوام کی عدالت میں اسلام آباد سے لاہور آیا جس میں چار دن لگ گئے،

جی ٹی روڈ کا جذبہ آج جڑانوالہ میں دیکھ رہا ہوں، آپ کے جذبے کو سلام ہے۔ جڑانوالہ میں آج تک ایسا جلسہ نہیں ہوا جیسا آج ہوا ہے، آج دنیا بدل رہی ہے اور جڑانوالہ بھی بدل رہا ہے، اگلہ الیکشن نئے پاکستان کا ریفرنڈم بنے گا جہاں لوگوں کو باعزت روزگار ملے گا اور روشنیاں لوٹ کر آئیں گی، لوشیڈنگ کم ہوئی جس کا نواز شریف نے وعدہ کیا تھا جو وعدہ وپرا کر دیا اور پانچ سال بھی نہیں ہوئے، ابھی چار سال ہوئے تھے اور مجھے نکال دیا گیا لیکن میں نے اپنا وعدہ پورا کیا، موٹرے کا وعدہ بھی میں نے پورا کیا ہے اور موٹرے ملتان جاری ہے،

اسلام آباد اور پشاور جاری ہے، نواز شریف اپنا وعدہ پورا کرتا ہے، میں الیکشن کے دنوں میں پھر یہاں آؤں گا، میں پیار سے آپ سب کو ہاتھ ہلا رہا ہوں، نواز شریف اپنے دل میں پیار آپ کیلئے لے کر آیا ہے، میں عوام سے محبت کرتا ہوں اپنے دل کی گہروائیوں سے، ہم نے دن رات کام کر کے ملک کے مسائل حل کئے، 1999 مجھے یاد آتا ہے جب ایٹمی دھماکے کئے ہم بجلی دوسرے ملکوں کو بیچنا چاہتے تھے، ملک ترقی کر رہا تھا اور اور لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن رہا تھا تو مشرف نے مارشل لاء لگایا اور پاکستان کا ستیاناس کر دیا، 13سال بعد میں ملک میں دوبارہ واپس آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا کیا اس لئے مشرف نے مجھے جلا وطن کیا، تیرہ سال بعد ملک کے اندر 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی دیکھی، ہرطرف افراتفری تھی، 2013 میں ہم نے دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور اس کو ختم کیا، آپ پھر پاکستان انتشار کا شکار ہونا شروع ہو رہا ہے اور دنیا میلی نظروں سے پاکستان کو دیکھ رہی ہے، ڈرون حملے پھر شروع ہو گئے ہیں، میں نے صدر اوبامہ سے کہا تھا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے جس سے ڈرون حملے بند ہوئے تھے، ہم نے پاکستان کو خود دار ملک بنایا اور پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرنے لگا،

بڑی بڑی باتیں کرنے والے اور نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو دیا ہی کیا ہے، انہوں نے جھوٹ اور دھرنوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ان ججوں نے عمران خان کو صادق اور امین کہہ دیا، کیا اس طرح کے صادق اور امین

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔