Posts

Showing posts from 2018

13-03-2018

Image
13-03-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  70 سالوں میں کسی حکومت نے این اے 94میں اتنے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کیے جتنے صوبائی حکومت نے صرف ساڑھے چار سالوں میں مکمل کردیے این اے 113میں 13ارب سے ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے،پیرمحل میں تحصیل ہیڈ کوواٹرہسپتال کی تعمیر،سکولز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ بے شمار کارپٹ روڑز کی تعمیر ،بجلی کی فراہمی ، واٹر سپلائی پر بھی کام تیزی سے جاری ہیں ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن اور رکن صوبائی اسمبلی سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے چک نمبر752گ ب کارپٹ سٹرک اور بجلی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے بعدمیں چیئرمین یونین کونسل رانا وارث علی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے توانائی بحران پر قابو پا لیا جس سے صنعتی ترقی کا عمل تیز ہوا اور روز گار کے مواقع بڑھ گئے اسی لیے ملک بھر کے عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیںعوام میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے عوام آئندہ انتخابات میں دھرنے اور

01-03-2018

01-03-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  پولیوکے قطرہ پینے سے13دن کی بچی جاں بحق ہوگئی تفصیل کے مطابق موضع شاہ پور کے رہائشی وسیم کی تیرہ دن کی بیٹی نثاءکو ویکسینٹر جاوید نے پولیوکے قطرے پلائے جس کے بعد حالت خراب ہو گئی تھی اس فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر سندھیلیانوالی لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسر ہیلتھ پیرمحل ڈاکٹر بالک نے بتایا کہ ویکسین نیٹر جاوید نے بچی کو پولیو کے قطرہ پلائے تھے آج 18بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گئے ہیں پولیو ویکسین کی ڈبی پر Expriy کی تاریخ 2019درج ہے ویکسین بالکل ٹھیک ہے بچی کی موت کا پتہ چلنے کی کوشش کی جارہی ہے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ علی رضاٹاون ،ذوالفقارٹاون ، خانجوان اضافی آبادی میں سرچ آپریشن کیاگیاسرچ آپریشن کے دوران45گھروں کی تلاشی80افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام پولیس کاشادی کی تقریب پر چھاپہ مجرا کرنے پر 2خواتین ڈانسروں سمیت 5افراد گرفتار 8افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبرچوکی اشرف ش

22-02-2018

Image
22-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ڈی ایس پی عاطف معراج نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ اروتی میں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام سائلین کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ڈی ایس پی عاطف معراج نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چکوک میں ٹھکری پہرہ لازمی ہے ،آپ حضرات پولیس سے تعاون کریں اور ٹھکری پہرہ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں،پہلے بھی پولیس آپ کے جان ومال کی ذمہ داری سے آگاہ ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں انتہائی لمحہ فکریہ ہیں ،جرائم پیشہ عناصر کبھی انسانیت سے مخلص نہیں ہوتے۔آپ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں،اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز آپ کو نظر آئے تو فوراً پولیس سے تعاون کرتے ہوئے انہیں آگاہ کریں تاکہ ان عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت پابندی ہے جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا

20-02-2018

Image
20-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام منشیات فروشوں،قحبہ خانوں ، جوئے کے اڈوں کو ختم کرکے دم لوں گا ان خیالات کااظہار نئے تعینات ہو نے والے ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹروں پولیس فورس کے لیے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیںپریس اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ پریس معاشرے کی آنکھ کا کردار اداکرتے ہوئے جرائم پیشہ افرادکی نشاندہی کرتی ہے جبکہ پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے ہروقت ہمہ تن چوکس ہے۔ پیرمحل اور گردوونواح کے دیہاتوں سے منشیات فروش ،قحبہ خانوں ، جوئے کے اڈوں خاتمہ کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے جائے گاانہوں نے کہاکہ سائلین کے لئے تھانہ کے دروازے بلاامتیاز کھلے ہیں انہوںنے کہا تھانہ پیرمحل سے ٹاﺅٹ مافیا اور جھوٹی او ربوگس درخواستیں دینے والوں کا قلع قمع کرکے قانون شکن عناصر کو قانونی شکنجے میں لائیں گے۔ ٹاﺅٹ ازم اور سفا رشی کلچر کا خاتمہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کریں گے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خا لد گجر نے سو ل ہسپتال پیرمحل اور بیسک ہیلتھ یونٹ 668/9گ ب میں ہفتہ صحت میلہ کا دوسرا مرحلہ کا آغاز ا

17-02-2018

Image
17-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس کالج میں طالبات کی جانب سے سائنس نمائش کا اہتمام کیا گیا نمائش کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شازیہ الیاس صمدانی اور پرنسپل گل رعنا ، پرنسپل چوہدری خاور سلہری نے کیا نمائش میں طالبا ت نے اپنے سٹالوں میں تخلیقی ماڈل پیش کئے۔جوطالبات کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا گیا جو ماحولیات ، تعلیم ، امن، توانائی اور دیگر موضوعات کا احاطہ کرتے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شازیہ الیاس صمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائنس وٹیکنالوجی کے ذریعے ہم دنیا میں ترقی کرسکتے ہیں، جس قوم پر علم کے دروازے کھلتے ہے اور کائنات کی نعمتیں انکی قبضے میں آتی ہیں تو وہ قومیں دنیا میں کامیاب ہوتے ہے ، ہر معاشرے کا اپنا ہی ایک کلچر ہوتا ہے اور ہم مسلمانوں کا اپنا ہی ایک کلچر اور تہذیب ہے جس پر ہم پہچانے جاتے ہیں، اور آرٹ کے ذریعے ہمارے بچے اپنے مصروفیات سے اپنے ذہن کی عکاسی کرتے اور یہ صحت مندانہ سرگرمی ملک کی ترقی بہت بڑا کردار ادا کرینگی انہوں نے کہاکہ کالج کی پرنسپل اور بچیوں کی بہترین پرفارمنس کو سراہاپرنسپل مسز گل رعنا نے کہاکہ اساتذہ کرام اور بچیوں

MINISTERS OF STATE Communications Muhammad Junaid Anwaar Chaudhary

Image
MINISTERS OF STATE Communications Muhammad Junaid Anwaar Chaudhary
Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی فتح نے ایک بار پھر عوامی عدالت سے میاں محمد نواز شریف کو اہل قرار دے دیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملکی ترقی کی علامت بن چکی ہے۔ کروڑوں پاکستانی میاں برادران کی ملک کیلئے مخلصانہ خدمات پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ میاں محمدنوا زشریف نے ایک بار پھر عوامی عدالت سے کامیابی حاصل کی عوام نوا زشریف کی خدمات اور تعمیر وترقی کو خراج تحسین ووٹ کی طاقت سے پیش کررہے ہیں لودھراں میں پیر اقبال شاہ کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام نوٹوں کو مسترد کرکے ووٹوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں جہانگیر ترین اور عمران خان جیسے کرداروں کو عبرت کا نشان بنادیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام بخوبی پہچان چکے ہیں، الزامات، بے ہودگی او ر لچر پن کی سیاست کیخلاف عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ملک کے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف جیسی غیرسیاسی ، غیر جمہوری جماعتیں اپنی ساکھ کھو بیٹھیں گی اور ایک بار پھر حق

15-02-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی ایس پی سرکل کمالیہ عاطف معراج نے تھانہ پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی ،کھلی کچہری میں صدر بارایسوسی ایشن چوہدری شوکت علی گجر، اکرم نوناری ایڈوکیٹ،انچارج انوسٹی گیشن چوہدری شوکت،چوہدری سرورانجم ، میاں اسد حفیظ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مقدمات اور پولیس کے حوالے سے مشکلات اور شکایات سے ڈی ایس پی سٹی کو آگاہ کیا ،کھلی کچہری میں آئے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسروں کو موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر ایس ڈی پی عاطف معراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پرانصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت پابندی کے بارے آگاہی دی جائے جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے تھانہ پیرمحل میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے انہوں نے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ف

14-02-2018

Image
14-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  ہائی وے پٹرولنگ پولیس چو کی بہار شاہ کی کاروائی ،کار چور گاڑی چوری کر کے لاتے ہوئے گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق گوجرہ کا رہائشی ساجد حسین جوکہ میاں چنوں سے کار چھین کر پیرمحل کی طرف آرہا تھا کہ ہیڈ سدھنائی کے قریب پٹرولنگ پولیس کی چوکی بہار شاہ پر ناکہ پر روکنے کی کوشش کی تو پولیس سے بچنے کے لیے کار نمبری LZC9999پٹرول پمپ کے پول سے بھی ٹکرا دی جس سے کار کا الگ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کلیم ، کامران اصغر، بشیر احمد ، ضیا خان نے ملزم ساجد حسین کو گرفتار کرلیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اروتی ممتاز حسین بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ملزم گرفتار کو کرکے کار برآمد کرکے تھانہ اروتی منتقل کردیا پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پان شاپ پر چھاپہ پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے پر دوکان سیل کر دی گئی تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے ملک چوک میں واقع ملک اصغر پان شاپ کو چیک کیا توان سے گٹکا برآمد کرلیا ، گٹکا فروخت کرنے پر دوکان کو سیل کردیا گیا پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام  ڈاکوو ¿

تحصیل پیرمحل کے پہلے پانچ سال: کتنے ترقیاتی کام ہوئے؟

تحصیل پیرمحل کے پہلے پانچ سال: کتنے ترقیاتی کام ہوئے؟ میاں اسد حفیظ شہر میں پینے کے صاف پانی کا 34 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہےشہر میں پینے کے صاف پانی کا 34 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے 1982ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ضلعے کا درجہ ملا تو قیام پاکستان سے قبل کی سب تحصیل پیرمحل کو نظر انداز کرتے ہوئے کمالیے کو تحصیل کا درجہ دیا گیا جس کے باعث لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔2001ء میں سابق صدر مشرف نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت پیرمحل کو دو یونین کونسلوں میں تبدیل کر دیا جس سے ایک طرف جہاں لوگوں کی مایوسی میں اضافہ ہوا تو وہیں دوسری طرف پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے کے مطالبے نے بھی زور پکڑا۔ بلآخر 15نومبر 2012ء کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیرمحل میں جلسہ عام کے دوران یہاں کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے باقاعدہ تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔جس کے بعد سے یہاں کے شہری بہت خوش ہیں کیونکہ شہر کو تحصیل کا درجہ ملنے سے سابقہ محرومیوں کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ اس شہر کو تحصیل کا درجہ دلوانے میں مقامی ایم این

10-02-2018

Image
10-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام میری بھرپور کوشش ہو گی کہ مجھ پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں میں ان کو بھر پور انداز میں پایائے تکمیل تک پہنچاو ¿ں اور تحصیل بار ایسوسی ایشن ایک مثالی باربنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑوں ان خیالات کا اظہار چوہدری شوکت علی گجر ایڈوکیٹ صدر بارایسوسی ایشن نے سماجی شخصیت چوہدری عامر حسین کی جانب سے پرتکلف عصرانہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاءبرادری نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے اس کو ہرممکن طورپر نبھانے کی کوشش کروں گاتمام معاملات کا بلا تف ریق خیال رکھا جائے گا اور انشااللہ وکلاءبرادری کی توقعات پر پورا کرنے کی خاطروہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پاکستان اور وکلاءکی فلاح وبہبود جو کہ ہمارا نصب العین ہے ۔اس موقع پر میاں طاہر ، جمیل ونیس ،میاں نثار احمد نورپوری، میاں انور، صوفی اسلم ، لیاقت علی بھٹی، چوہدری محمد شفیق، چوہدری اصغر، طالب حسین جعفری، سلمان ایڈوکیٹ، محمدحسین ایڈوکیٹ، مہر فلک شیر، میاں اسدحفیظ،ڈاکٹر اکمل، رانا احمد رضا،میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ، چوہدری مجاہد حسین ودیگر بھی موجود تھے۔ پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام تحصیل پیرمحل

09-02-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام اقتدار کا سر چشمہ عوام ہی ہے ووٹ کی طاقت بھگوڑے لیٹرے اور عوام کی عزتوں کو اچھالنے والے کیا جانیں۔ تھانہ کچہری کی سیاست کرنا مجھے نہیں آتی اقتدار کی میرے سامنے کوئی حیثیت نہیں خدمت خلق میرا مشن ہے میرا خاندان دو سو سال پہلے سے عوام کی خدمت کررہاہے اور میں بھی خدمت کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سید قطب علی شاہ نے درآباد میں ٹف ٹائیل اور سیو ریج سسٹم کے افتتاح موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں بلاتفریق گاﺅں گاﺅں اور شہرمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں انشاءاللہ مارچ تک تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ مقررہ وقت پر منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اور مٹریل کی کوالٹی اور کیونٹٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے ووٹ دے کر مجھ پر اعتماد کیا اور میں نے دن رات ایک کر کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلیے بھر پور کوشش کی آئندہ نسلیں مجھے یاد رکھیں گی کہ 70 سال بعد کوئی عوامی نمائندہ نے اتنے ترقیاتی کام کروائے اس موقع

08-02-2018

Image
08-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام اندھیرے کے جرائم کے خاتمہ کے لئے دیہات میں نمبردار ٹھیکری پہرہ کا اہتمام معمول بنائیں ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی عاطف معراج نے تھانہ صدر پیرمحل نمبرداران سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے گاﺅں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پر نظررکھیںاور ٹھیکری پہرہ ،منشیات فروشی , ون ویلنگ ,پتنک بازی کرنے والوں کی نشان دہی کریں پولیس کے ساتھ مل کر نظر رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مظلوم کو انصاف بھی ملے گا اور تھانوں میں عزت بھی، بلاخوف اعتماد کے ساتھ دادرسی کے لئے تھانے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اس موقع پر ایس ایچ او ملک اسد عباس، سیکورٹی انچارج میاں عثمان ، حاجی شوکت ، غلام مرتضٰی بھی موجود تھے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ٹرک کی موٹرسائیکل ک

07-02-2018

Image
: پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین چوہدری خالد سردار نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسا ئل حل کروانا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیا تی منصو بوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ نکا سی آب فراہمی آب سڑکوں اور نا لیوں کی تعمیر اور دیگر مسا ئل حل کروانا میرا فرض ہے۔ انشاللہ ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کی قیا دت میں حلقہ کے تمام وسائل حل کروا کر ووٹروں سے کیے گئے تمام وعدے پو رے کروں گا۔انہوں نے کہاکہ وہ شہر میں عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کریں گے اور ان کے تمام مسائل حل کروائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انھیں ہر گز ہر گز ما یو س نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ اور اپنے مسا ئل کے حل کے لیے جب چاہیں میرے پا س آئیں پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام امیدوار چیئرمین یونین کونسل ومسلم لیگ (ن) کے رہنمامہر شدہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے بجلی کا افتتاح کردیا تفصیل کے مطابق بستی شام لاٹ (موضع نواب بھوتی)میں امیدوار چیئرمین یونین کونسل ومسلم لیگ (ن) کے رہنما مہر شاہدزیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے ایم این اے چوہدری اسد

06-02-2018

Image
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق تھانہ چٹیانہ پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ نواحی گاو ¿ں 333گ ب کی اضافی آبادی میں سرچ آپریشن کیاگیاسرچ آپریشن کے دوران 20گھروں کی تلاشی اور 50 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام تھانہ پیرمحل پولیس کاپتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاو ¿ن شروع تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ملک اسد عباس کے مطابق پیرمحل اور گردو نواح میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںخلاف ورزی پر 18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کے خلاف گرفتاری عمل میں لائی جائے گی کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام چھ نامعلوم ڈاکوو ¿ں نے اسلحہ کے زور پر روک کر شہری سے 50ہزار روپے لوٹ کر کار اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے نواحی گاﺅں 763گ ب کا رہائشی افتخار نوہانہ سندھیلیانوالی سے واپس اپنے گاﺅں جارہا تھا کہ ملتان روڈ پر سٹاپ 763گ ب کے قریب تین ڈاکو موٹر سائیکل اور تین ڈاکو کار پر سوار تھے انہوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نق