07-02-2018

: پیرمحل اپنا پیرمحل ڈاٹ کام

میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین چوہدری خالد سردار نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسا ئل حل کروانا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیا تی منصو بوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ نکا سی آب فراہمی آب سڑکوں اور نا لیوں کی تعمیر اور دیگر مسا ئل حل کروانا میرا فرض ہے۔ انشاللہ ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کی قیا دت میں حلقہ کے تمام وسائل حل کروا کر ووٹروں سے کیے گئے تمام وعدے پو رے کروں گا۔انہوں نے کہاکہ وہ شہر میں عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کریں گے اور ان کے تمام مسائل حل کروائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انھیں ہر گز ہر گز ما یو س نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ اور اپنے مسا ئل کے حل کے لیے جب چاہیں میرے پا س آئیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
امیدوار چیئرمین یونین کونسل ومسلم لیگ (ن) کے رہنمامہر شدہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے بجلی کا افتتاح کردیا تفصیل کے مطابق بستی شام لاٹ (موضع نواب بھوتی)میں امیدوار چیئرمین یونین کونسل ومسلم لیگ (ن) کے رہنما مہر شاہدزیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے ایم این اے چوہدری اسد الرحمن اور ایم پی اے سیدقطب علی شاہ المعروف علی بابا کی نما ئندگی کرتے ہوئے بٹن دبا کر بجلی کی ترسیل کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پرشاہد زیب سرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایم این اے چوہدری اسد الر حمن اور ایم پی اے سید قطب علی شاہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اپنی خصوصی گرانٹ سے یونین کونسل 84کے عوام کو لاکھوں روپے سے مختلف چکوک میں بجلی فراہمی کی انہوں نے الیکشن میں اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کیا انہوں نے کہاکہ کثیر تعداد میں ترقیاتی اور بجلی کے منصوبے ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس موقع پر مہر خالد محمود سرگانہ ، مہر فضل الر حمن سرگانہ مہر اجمل سرگانہ مہر عبدالرحمن سرگانہ، محمد یار کونسلر ، عتیق شاہ ، مہر عارف واہگہ ، ظفر میﺅبھی موجودتھے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں افراد کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ان خیالات کااظہار پیرمحل میں تعینات ٹریفک پولیس کے آفیسر محمد حامداور محرر محمد بوٹا نے صحافیوں کو بتایا کہ رجانہ روڈ پر غلط سمت سے آنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ آپس میں ٹکرا جاتے ہیں جس کی وجہ حادثات میں اضافہ ہو رہاہے انہوں نے کہاکہ رجانہ روڈ پر ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں افراد سے سختی سے نبٹا جائے گا ہر شہری کو چاہیے کہ وہ قانون کا احترام کریں قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے ٹریفک قواتین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی


Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔