15-02-2018


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈی ایس پی سرکل کمالیہ عاطف معراج نے تھانہ پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی ،کھلی کچہری میں صدر بارایسوسی ایشن چوہدری شوکت علی گجر، اکرم نوناری ایڈوکیٹ،انچارج انوسٹی گیشن چوہدری شوکت،چوہدری سرورانجم ، میاں اسد حفیظ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مقدمات اور پولیس کے حوالے سے مشکلات اور شکایات سے ڈی ایس پی سٹی کو آگاہ کیا ،کھلی کچہری میں آئے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسروں کو موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر ایس ڈی پی عاطف معراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پرانصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت پابندی کے بارے آگاہی دی جائے جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے تھانہ پیرمحل میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے انہوں نے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام پولیس کو رشوت دینے کی بجائے مجھے اور اعلیٰ افسران کو مطلع کریں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
زائد ریٹ پر اشیاءفروخت کرنے والے دوکانداروں کوجرمانے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل چوہدری محمد خالد گجر کی ہدایت پر تحصیلدار محبوب الحق لادی نے سندھیلیانوالی کے دوکانداروں کو پھل اور سبزیوں کے زائد ریٹ وصول کرنے پرہزاروں روپے جرمانے کئے گئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 ضلع بھرسے اول آنے والے بیسٹ سٹار ٹیچر اور سٹاف کے لئے گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول سندھیلیانوالی میںتقریب منعقد ہو ئی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول سندھیلیانوالی میں تقریب منعقد ہو ئی جس میں پرنسل مسز ثمینہ ثاقب اور مس عاصمہ اسلم کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طر ف ایوان اقبال لاہور میں نقدانعام اور تعریفی اسناد سے نوازاکیاگیاتھا تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او ( ایس ای ) سکینڈری میاں امین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمیں اپنے اساتذہ پر فخر ہے حکومت پنجاب کی طرف سے سٹاپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
 ضلع بھرسے اول آنے والے بیسٹ سٹار ٹیچر اور سٹاف کے لئے گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول سندھیلیانوالی میںتقریب منعقد ہو ئی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول سندھیلیانوالی میں تقریب منعقد ہو ئی جس میں پرنسل مسز ثمینہ ثاقب اور مس عاصمہ اسلم کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طر ف ایوان اقبال لاہور میں نقدانعام اور تعریفی اسناد سے نوازاکیاگیاتھا تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او ( ایس ای ) سکینڈری میاں امین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمیں اپنے اساتذہ پر فخر ہے حکومت پنجاب کی طرف سے سٹار ٹیچر اور سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ضلع بھر میں اول پوزیشن کی،اس موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسل مرزا افضال ، گورنمنٹ ہائی سکول کمالیہ کے پرنسپل سرسعید بھی موجودتھے۔
ر ٹیچر اور سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ضلع بھر میں اول پوزیشن کی،اس موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسل مرزا افضال ، گورنمنٹ ہائی سکول کمالیہ کے پرنسپل سرسعید بھی موجودتھے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
پریس کلب کاہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری سرور انجم منعقد ہوا جس میں پریس کلب مانگا منڈی کے جنرل سیکرٹری اور دنیانیوز کے نمائندے عطا ءاللہ بھٹی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ قاتلانہ حملہ میں ملوث قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی ظالم کو صحافی پر قاتلانہ حملے کی جرات نہ ہوسکے۔اجلاس میںمحبوب اخترخان ، میاںا سد حفیظ، میاں باسط حفیظ، اظہار الحق، امجد علی ، سعدالدین، خرم شہزاد بھٹی، حاجی آصف، نوید پرنس، محمد سیع خان ، حبیب الرحمن شاہد، عمران خرم، دیگر عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں صحافتی ذمہ داریوں سے روکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔دریں اثناءنے بھی قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے ایس ایچ او تھانہ پیر محل سب انسپکٹر ملک اسد عباس کو تبدیل کر کے پولیس لائن رپورٹ کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں 









Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔