14-02-2018

14-02-2018
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 ہائی وے پٹرولنگ پولیس چو کی بہار شاہ کی کاروائی ،کار چور گاڑی چوری کر کے لاتے ہوئے گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق گوجرہ کا رہائشی ساجد حسین جوکہ میاں چنوں سے کار چھین کر پیرمحل کی طرف آرہا تھا کہ ہیڈ سدھنائی کے قریب پٹرولنگ پولیس کی چوکی بہار شاہ پر ناکہ پر روکنے کی کوشش کی تو پولیس سے بچنے کے لیے کار نمبری LZC9999پٹرول پمپ کے پول سے بھی ٹکرا دی جس سے کار کا الگ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کلیم ، کامران اصغر، بشیر احمد ، ضیا خان نے ملزم ساجد حسین کو گرفتار کرلیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اروتی ممتاز حسین بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ملزم گرفتار کو کرکے کار برآمد کرکے تھانہ اروتی منتقل کردیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پان شاپ پر چھاپہ پابندی کے باوجود گٹکا فروخت کرنے پر دوکان سیل کر دی گئی تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے ملک چوک میں واقع ملک اصغر پان شاپ کو چیک کیا توان سے گٹکا برآمد کرلیا ، گٹکا فروخت کرنے پر دوکان کو سیل کردیا گیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 ڈاکوو ¿ں شہری سے ایک لاکھ روپے چھین لیاتفصیل کے مطابق نواحی علاقے درآبار کا رہائشی مختار احمد حبیب بنک سندھیلیانوالی سے ایک لاکھ روپے لے کر نکلوا کر واپس جارہا تھا،چار کارسوارڈاکوو ¿ں نے اسلحہ کے زوراس سے رقم چھینی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈکیتوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 پانچ رکنی ڈکیٹ گینگ گر فتار مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ملک اسد عباس اور انچارج انوسٹی گیشن شوکت جاوید تھانہ پیرمحل اور اہلکاروںنے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے کارندے خرم ولد عبد المجید, تنویر ولدانور,بلال ولد جمال دین,فدا ولد ارشد,ہیبت خاں ولد رستم خاں کو گر فتار کرلیا ملزمان سے دولاکھ 16ہزار روپے نقدی,تین پسٹل اور16گولیاں اور تین موبائل فون برآمد ہوئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سبزمنڈی پیرمحل کے اردگرد پتھروں کے ڈھیر تین دن سے سبزمنڈی پیرمحل میں آنے جانے والے راستے بند شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق سبزی منڈی کے اطراف نئی سٹرکوں کی تعمیر کے لئے ٹھیکیدار نے پتھرو ں کے ڈھیر لگاکر سبزمنڈی پیرمحل کو آنے جانے والے راستے بند کردیے گئے جس سے سبزی منڈی میں فروٹ اور سبزی نہ پہنچنے کے باعث شہر ی شدید مشکلات کا شکار ہوگئے جبکہ بااثر ٹھیکیدار انتظامیہ کی غفلت کا فائدہ اٹھاکر خواب خرگوش کے مزے لیتے ہوئے شہریوں کو تکلیف دہ مراحل میں پھنساکر غائب ہے سڑک پر بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر لگنے سے سبزمنڈی روڈ پر اور سبزمنڈی کے اندر تاجروں کے کاروبار مکمل طورپر ٹھپ ہے جبکہ ابھی ایک ہفتہ تک ان پتھروں کو لیول کرنے کا کوئی امکان نہیں سبزمنڈی روڈ پیرمحل تاجران نے چوہدری خالد سردار چیئرمین بلدیہ پیرمحل اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا فوری طور پر پتھروں کے ڈھیر سڑکوں پر لیول کیا جائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 ہوٹلوں، برگر پوائنٹس اور شوارما شاپس اور مچھلی کی دوکانوں پر ناقص گھی اور تیل اور مضرصحت چیزوں کا استعمال عروج پر۔ذمہ دار محکموں کے افسران نے آنکھیں بند کر لیں تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میں ہوٹلوں پر کھانوں میں غیر معیاری اشیاء کے استعمال کی وجہ سے شہر ی ناقص کھانے کھا کر موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔کھلے عام سڑکوں ، نالیوں کے اوپر لگائے گئے اور خاص طور پر رجانہ روڈ ، اللہ والا چوک ، سبزی منڈی روڈ، صدربازار اور دیگر مقامات پر ان دوکانوں، ریڑھیوں ، ٹھیلوں پر ناقص اور مضر صحت گھی اور تیل کے استعمال کے ساتھ ساتھ دو نمبر کچ اَپ بھی کھلم کھلا استعمال کی جارہی ہے۔جو کہ سراسر زیادتی اور انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ان ہوٹلوں دوکانوں پر کام کرنے والے ملازمین بھی بیمار نظر آتے ہیں۔ابھی تک ان کا میڈیکل چیک اَپ بھی نہیں ہوسکا۔جس سے ان کی فٹنس ثابت ہوسکے۔متعلقہ محکموں نے حقائق کا علم ہونے ہونے کے باوجود چپ سادھ لی شہریوں نے نے مقامی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
وزیر اعلیٰ پنجاب صاف دیہات پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوشش بروئے کار لائیں کسی غفلت لاپرواہی کا سخت نوٹس لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل پیرمحل کے یونین کونسلز سیکرٹریوں سے میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا تحصیل بھر کی یونین کونسلوں میں صفائی مہم کو کامیاب بناتے ہوئے مثالی یونین کونسل کی حامل یونین کونسل کو وزیر اعلٰی پنجاب کی طرف سے انعام کے لیے کوشش کریں تاکہ صفائی مہم کے ساتھ صحت مند معاشرہ فروغ پا سکے انہوں نے تحصیل بھرکے سیکرٹریز یونین کونسلوں کو اپنی اپنی حدود میں بروقت صفائی مہم کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی





Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔