17-02-2018

17-02-2018
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس کالج میں طالبات کی جانب سے سائنس نمائش کا اہتمام کیا گیا نمائش کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شازیہ الیاس صمدانی اور پرنسپل گل رعنا ، پرنسپل چوہدری خاور سلہری نے کیا نمائش میں طالبا ت نے اپنے سٹالوں میں تخلیقی ماڈل پیش کئے۔جوطالبات کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا گیا جو ماحولیات ، تعلیم ، امن، توانائی اور دیگر موضوعات کا احاطہ کرتے تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شازیہ الیاس صمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائنس وٹیکنالوجی کے ذریعے ہم دنیا میں ترقی کرسکتے ہیں، جس قوم پر علم کے دروازے کھلتے ہے اور کائنات کی نعمتیں انکی قبضے میں آتی ہیں تو وہ قومیں دنیا میں کامیاب ہوتے ہے ، ہر معاشرے کا اپنا ہی ایک کلچر ہوتا ہے اور ہم مسلمانوں کا اپنا ہی ایک کلچر اور تہذیب ہے جس پر ہم پہچانے جاتے ہیں، اور آرٹ کے ذریعے ہمارے بچے اپنے مصروفیات سے اپنے ذہن کی عکاسی کرتے اور یہ صحت مندانہ سرگرمی ملک کی ترقی بہت بڑا کردار ادا کرینگی انہوں نے کہاکہ کالج کی پرنسپل اور بچیوں کی بہترین پرفارمنس کو سراہاپرنسپل مسز گل رعنا نے کہاکہ اساتذہ کرام اور بچیوں کی کوششوں کی وجہ سے پیرمحل میں پہلی دفعہ سائنس نمائش کا انعقاد ہوسکا اس قسم کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوشش کرتی رہوں گی انہوں نے کہاکہ نمائش میں قریب 70کے زیادہ سائنس کے نمونے رکھے گئے تھے جو طلبہ کی سوچ اور ان کی صلاحیتوں کی عکاسی کر رہے تھے۔
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سیکنڈائیرکلاس کے داخلہ جات روکنے پر گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج چک333گ ب کے طلبہ کا کالج انتظامیہ کے خلاف پیر محل تا شورکوٹ روڈ بلاک کرکے احتجاج شدید نعرہ بازی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پولیس انتظامیہ کے مظاہرین طلبہ سے مذاکرات تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج فرید بخش سیکنڈائیر کے دو سو کے قریب طالب علموں نے کالج انتظامیہ پرنسپل کے خلاف پیر محل تا شورکوٹ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ایس ایچ او چٹیانہ زاہد عباس حسنانہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ مسز شازیہ صمدانی نے اطلاع پاکر موقع پر پہنچ کر احتجاجی طلبہ سے مذاکرات کیے طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمارا داخلہ نہ بھیج کر ہمارا پڑھائی کا قیمتی سال ضائع کیا جا رہا ہے جبکہ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی جانب سے جن طلبہ کی سالانہ حاضری 75 فیصد سے کم ہے اور جو طلبہ دومضامین میں فیل ہیں ان داخلہ نہیں بھیجا جا سکتا جبکہ طلبہ کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈﺅان دوملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد الگ الگ مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید گجر نے دوران گشت کار نمبری6686 LEB کوچیک کیا تو کار میں موجود آصف ولد محمد انور سکنہ666/7کے قبضہ سے 1020 گرام چرس اوراعجاز حیدر ولدفاضل سکنہ 665/6 گ ب کے قبضہ سے1210گرام چرس اور 215 گرام افیون برآمد کرلی اور دونوں نے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی کاروائی کے دوران 60لیٹر تیار شراب 100لیٹر لہن بر آمد ایک ملزم گرفتار ایک فرار تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی پولیس نے موضع شاہ پور میں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ کر 60لیٹر تیار شراب 100لیٹر خام مال بر آمد ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرارفرارہوگیا پولیس نے شراب کشید آلات قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گرم دودھ سے جھلسے والا بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق مدینہ بلاک کے رہائشی آصف ضیاءکا اڑھائی سالہ محمد احمد چند روز قبل کھیلتے ہوئے ابلتے دودھ میں گر گیا جس کو سول ہسپتال سے برن یونٹ منتقل کیا گیا تھا مگر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد محمد احمد جاں بحق ہوگیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سوار وں کو ٹکر بہن ہلاک بھائی شدید زخمی تفصیل کے مطابق محلہ غوثیہ آباد پیرمحل کا رہائشی محمد ظفر اپنی ہمشیرہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار چک نمبر341گ ب ننگلاں سے شورکوٹ روڈ پیرمحل آرہے تھے کہ سامنے سے ٹرک نے دونوں بہن بھائیوں کو کچل ڈالا جس سے بہن موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ محمد ظفر شدید زخمی ہوگیا جس کو ناز ک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ داخل کروادیا گیاپولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ زاہد عباس حسنانہ کا چک نمبر گاو ¿ں 333 گ ب میں سرچ آپریشن کیاگیاآپریشن کے دوران 20گھروں کی تلاشی 45 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعثمان اکرم گوندل نے انسپکٹر چوہدری عبدالمجید گجر کو ایس ایچ او تھانہ پیر محل اور انسپکٹر چوہدری خادم حسین کو ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں،جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کرکام فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی ہے




Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔