پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی فتح نے ایک بار پھر عوامی عدالت سے میاں محمد نواز شریف کو اہل قرار دے دیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملکی ترقی کی علامت بن چکی ہے۔ کروڑوں پاکستانی میاں برادران کی ملک کیلئے مخلصانہ خدمات پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ میاں محمدنوا زشریف نے ایک بار پھر عوامی عدالت سے کامیابی حاصل کی عوام نوا زشریف کی خدمات اور تعمیر وترقی کو خراج تحسین ووٹ کی طاقت سے پیش کررہے ہیں لودھراں میں پیر اقبال شاہ کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام نوٹوں کو مسترد کرکے ووٹوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں جہانگیر ترین اور عمران خان جیسے کرداروں کو عبرت کا نشان بنادیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام بخوبی پہچان چکے ہیں، الزامات، بے ہودگی او ر لچر پن کی سیاست کیخلاف عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ملک کے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف جیسی غیرسیاسی ، غیر جمہوری جماعتیں اپنی ساکھ کھو بیٹھیں گی اور ایک بار پھر حقیقی محب وطن جماعت مسلم لیگ مرکز اور صوبوں میں اپنی حکومت بنا کر عوامی خدمت کا سفر نئے عزم کیساتھ جاری رکھے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

10-01-2020

The strike of lecturers and other contract staff of government commerce colleges entered the 11th day in the district on Thursday.

A brick kiln worker’s wife staged a sit-in at Malkanwala Chowk, Gojra, in protest against grabbing of her house by some influential people of Chak/307.