20-02-2018

20-02-2018

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
منشیات فروشوں،قحبہ خانوں ، جوئے کے اڈوں کو ختم کرکے دم لوں گا ان خیالات کااظہار نئے تعینات ہو نے والے ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹروں پولیس فورس کے لیے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیںپریس اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ پریس معاشرے کی آنکھ کا کردار اداکرتے ہوئے جرائم پیشہ افرادکی نشاندہی کرتی ہے جبکہ پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے ہروقت ہمہ تن چوکس ہے۔ پیرمحل اور گردوونواح کے دیہاتوں سے منشیات فروش ،قحبہ خانوں ، جوئے کے اڈوں خاتمہ کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے جائے گاانہوں نے کہاکہ سائلین کے لئے تھانہ کے دروازے بلاامتیاز کھلے ہیں انہوںنے کہا تھانہ پیرمحل سے ٹاﺅٹ مافیا اور جھوٹی او ربوگس درخواستیں دینے والوں کا قلع قمع کرکے قانون شکن عناصر کو قانونی شکنجے میں لائیں گے۔ ٹاﺅٹ ازم اور سفا رشی کلچر کا خاتمہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کریں گے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خا لد گجر نے سو ل ہسپتال پیرمحل اور بیسک ہیلتھ یونٹ 668/9گ ب میں ہفتہ صحت میلہ کا دوسرا مرحلہ کا آغاز افتتاح کردیا اس موقع پر ڈاکٹر ہارون مجید، ڈاکٹر آفتاب احمد چوہدری ، ڈاکٹر زمان، لیڈی ڈاکٹر الما س عادل ، رانا ریاض بھی ہمراہ تھے ۔ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سو ل ہسپتال پیرمحل سمیت تحصیل بھر کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں دوسرے ہفتہ صحت 2018کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔19سے24فروری تک جاری رہنے والے دوسرے ہفتہ صحت کے دوران مریضوں کو ہیپا ٹائٹس ‘شوگر ‘تپ دق ‘سانس کی بیماریاں ‘بلڈ پریشر ‘ٹی بی اور دیگر بیماریاں کی مفت تشخیص و علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی ڈاکٹر ہارون مجید نے بتایا کہ دوسرے ہفتہ صحت کیلئے لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کا بلڈ پریشر ‘وزن ‘قد کی پیمائش ‘خون کی کمی ‘شوگر ‘ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ‘ملیریا ‘ایچ آئی وی ‘ایڈز کے مفت ٹیسٹ کئے جائینگے۔اسی طرح دمہ اور سانس کی بیماریوں کا چیک اپ ‘بچوں اور ماو ¿ں کو حفاظتی ٹیکہ جات ‘ٹی بی کے ٹیسٹ ‘حاملہ خواتین کے ٹیسٹ اورالٹراساو ¿نڈ کئے جائینگے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری خالد گجر نے صحافیوں نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہفتہ صحت 2018کے دوران ہسپتال میں آنیوالے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عام آدمی زیادہ سے زیادہ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔ انہوں نے ہفتہ صحت میں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور آنیوالے مریضوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
مہر نذیر گوپے رااور حاجی محمد ارشد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل میاں نعیم زراق، امیدوار صوبائی اسمبلی رانا محمد شفیق خان ، راناثنار خان ضلعی صدر بیل گاڑی ایسوسی ایشن چوہدری اسجد بھولا، ، میجر سید حسن سعید تھے فائنل میچ ینگ فارمز کلب670/11گ ب اور فٹ بال کلب 345گ ب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیمیں برابر رہیں ٹورنامنٹ کمیٹی نے فٹ بال کلب345گ ب کو 60 ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافی، ینگ فارمز کلب670/11گ ب کو 40ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافی انعامات تقسیم کئے گئے فائنل میچ کے بعد گھوڑاڈانس کے دلچسپ مقابلے منعقد ہو ئے۔ قدیم کھیل گھوڑا ڈانس نے عوام کی تفریح کو چار چاندلگادیئے گھوڑوں نے میوزک کی د ±ھن پر ایسے دلچسپ انداز اپنائے شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے گھوڑوں نے شاندار کارکردگی د کھائی رانا ثنا ر کلب کے گھوڑوں کی شاندار پر فارمنس پر شا ئقین نے خوب داد دی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کے حکم پر آپریشن ردالفساد کے تحت حساس اداروں کے ہمراہ موضع پنڈی غازی آباد میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 32گھروں کی تلاشی لی گئی اور71افراد کے شناختی کارڈ ز کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور کرایہ داران کے کوائف چیک کیے گئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں انوکھا واقعہ، 9 ماہ قبل وفات پا جانے والے باپ کی جدائی برداشت نہیں ہوئی، بیٹے نے لاش قبر سے نکال لی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹا گرفتارکر لیاتفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی بستی خان جوان میں تصور نامی نوجوان نے 9 ماہ قبل وفات پا جانے والے اپنے باپ احمد ملنگ کی میت کو قبر سے نکال لیاجس پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ باپ کی جدائی برداشت نہیں ، میت کو نہلا دھلا کر اور خوشبو لگا کر اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او چوہدری عبد المجید گجر نے اپنی
 نگرانی میں لاش قبضے میں لیکر دوبارہ اسی قبر میں دفن کردیا۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر نوجوان جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق نواحی گاو ¿ں679/20گ ب کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار محمد رمضان ولد یعقوب ٹکر مار کرزخمی کردیا زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 اللہ والا چوک میں غیر قانونی موٹرسائیکل رکشہ اسٹینڈ اور کم سن رکشہ ڈرائیور ٹریفک پولیس کی غفلت کا منہ بولتاثبوت تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے کم سن موٹرسائیکل ڈرائیوروں پر پابندی کے باوجود پیرمحل میں کم سن موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور انتظامیہ کہ غفلت سے آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کا غیر قانونی اسٹینڈ ٹریفک پولیس کی غفلت کا منہ بولتا ثبو ت ہے جوکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سمیت سنگین حادثات کا باعث بن رہے ہیں دکانوں کے آگے موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور رکشہ جات کھڑے کرکے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ حالات جانتے ہوئے بھی کاروائی سے گریزاں ہے سماجی حلقوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کا اسٹینڈ ختم کرنے اور کم سن موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں کے خلا ف کریک ڈاو ¿ن کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سٹریٹ لائتس بند ہونے سے شہر میں اندھیرے میں ڈوب جانے سے چوروں ڈاکوو ¿ں کی چاند ی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس میں سٹریٹ لائٹس کاوسیع نیٹ ورک موجود ہے شہر بھر کے تمام مین بازاروں اور قدیم محلہ جات میں سٹریٹ لائٹس موجود تھی جبکہ میونسپل کمیٹی پیرمحل میں لائٹ انسپکٹر سمیت عملہ بھی موجود ہے اس سٹریٹ لائٹس نظام میں رجانہ روڈکالونی روڈ تھانہ موڑ سمیت کسی بھی روڈ پر پولوں پر موجود قیمتی لائٹیں عدم توجہی کے باعث چوری ہوچکی ہے نشاندہی پر صرف تھانہ روڈ پر خانہ پری کے لیے قیمتی لائٹیں اتار کراس کی جگہ چھوٹی سی تار لگاکر عام بلب لگادیے جوکہ بارش کے باعث چند دنوں میں جل گئے جس کو تبدیل کرنے کی بجائے جوں کا توں رہنے دیا جس سے شہر رات کے وقت اندھیرے میں ڈوب جانے سے چوروں ڈاکوو ¿ں کی آماجگاہ بن چکا ہے سماجی سیاسی حلقوں نے چیئرمین بلدیہ پیرمحل چوہدری خالد سردار سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل شہرمیں سٹریٹ لائٹس کا نظام درست کر کے سٹریٹ لائٹس کو چالو کیاجائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 پریس کلب پیرمحل کا اجلاس زیر صدار ت چوہدری سرور انجم منعقد کیا گیا جس میں سنیئر صحافی محمد خالد( ایم کے) کے سسرمحمدمحسن علی شدید علیل ہیں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اللہ تعالیٰ محمد محسن علی کو جلد صحت یا بی فرمائے اجلاس میں ممبران پریس کلب کی کثیرتعداد نے شرکت کی





Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔