06-02-2018


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق تھانہ چٹیانہ پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ نواحی گاو ¿ں 333گ ب کی اضافی آبادی میں سرچ آپریشن کیاگیاسرچ آپریشن کے دوران 20گھروں کی تلاشی اور 50 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ پیرمحل پولیس کاپتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاو ¿ن شروع تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ملک اسد عباس کے مطابق پیرمحل اور گردو نواح میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںخلاف ورزی پر 18 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کے خلاف گرفتاری عمل میں لائی جائے گی کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چھ نامعلوم ڈاکوو ¿ں نے اسلحہ کے زور پر روک کر شہری سے 50ہزار روپے لوٹ کر کار اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے نواحی گاﺅں 763گ ب کا رہائشی افتخار نوہانہ سندھیلیانوالی سے واپس اپنے گاﺅں جارہا تھا کہ ملتان روڈ پر سٹاپ 763گ ب کے قریب تین ڈاکو موٹر سائیکل اور تین ڈاکو کار پر سوار تھے انہوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی رقم لوٹ کرفرار ہو گئے تھانہ پیرمحل کے گاﺅں 672/13گ ب میں دونامعلوم ڈاکووں اسلحہ کے زور پر دوکاندار اشرف سے اسلحہ کے زور پر 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین نوجوان زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق ملتان روڈڈ پر سٹاپ پنڈی غازی آباد کے موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تین نوجوان اسلم ، اشرف،یسین زخمی ہو گئے زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سابق صوبائی وزیر تعلیم و سابق ایم این اے ریاض فیتانہ صدر عوام لیگ نے سنیئر صحافی محمد سرور انجم کے گھر چک نمبر319گ ب پرانکے بہنوئی کی وفات کاروباری شخصیت چوہدری ولی محمد کی وفات اور منیر احمد (ذیشان سینٹری والے کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا خیر کی اس موقع پر ان کے ملک ثاقب سہیل تمیمی تحصیل جنرل سیکرٹری ، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری نویدخالق، ، سیٹھ عارف،ڈاکٹر فرحان لودھی، مرزا ضیاالرحمن، بھی موجود تھے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل پیرمحل میں فی الفور تحصیل کورٹس کمپلیکس کی تعمیر کروائی جائے سماجی سیاسی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملے پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں لیکن تحصیل کورٹس کمپلیکس موجود نہیں ہے شہریوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کا نعرہ انصاف کی فراہمی عوام کی دہلیز کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور پیرمحل تحصیل کورٹس کے قیام سمیت وکلا ججز اور سائلین کے لیے تحصیل کورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایاجائے تاکہ دوتھانوں کے حدود کے ہزاروں کیسز کے لاکھوں سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا پیرمحل میں جوڈیشنل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج صاحبان کا تقرر خوش آئند ہے مگرخزانہ نہ ہونے سے سخت مسائل پیش آتے ہیں خزانہ کی فی الفور تعمیر کروائی جائے ا
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل پیرمحل کوقائم ہوئے پانچ سال مکمل ،تحصیل کے اہم سرکاری ادارے سربراہوں سے محروم شہری خوارمحکمہ مال محکمہ پولیس،محکمہ ہیلتھ سمیت درجن بھر محکموں میں اہم اسامیاں عرصہ دراز سے خالی، اضافی چارج لینے والے افسران مسائل حل کرنے میں ناکام، ڈی ایس پی ، تحصیلدار ، ڈرگ انسپکٹر ، سمیت انتظامی افسران کی درجن سے زائد اسامیاں پر نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل کیے ہوئے پانچ سال گذر گئے ہیں پانچ سال گذرنے کے باوجود تحصیل پیرمحل میں اہم کلیدی عہدوں پر سربراہان کی تعیناتیاں نہ کی جاسکی ڈی ایس پی پیرمحل ، تحصیلدارپیرمحل ، ڈرگ انسپکٹر پیرمحل، سمیت نائب تحصیلدار پیرمحل میونسپل کمیٹی پیرمحل میں انکروچمنٹ آفیسر ، سمیت 25کے قریب اہم آسامیاں خالی ہے ڈی ایس پی پیرمحل تعینات نہ ہونے سے تحصیل بھر کے ہزاروں سائلین کمالیہ جانے پر مجبور ہے جبکہ ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی نہ ہونے سے عطائیوں دائیوں اور نیم حکیموں کو کھلی چھٹی ہے بلکہ اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں نہ ہونے سے تحصیل بھر کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور شہری مسائل میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ خالی اسامیوں کے اضافی چارج سنبھالنے والے افسران پر کام کے بوجھ اور ان کی دیگر مصروفیات کے باعث مسائل کے حل کے لیے دفاتر آنے والے شہریوں کو سارا سارا دن خوار ہونے کے باوجود مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ مشکلات سے دوچار شہریوں نے وزیر اعلی شہباز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم انتظامی اسامیوں پر افسران کی جلد ازجلد تعیناتی عمل میں لائی جائے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔