08-02-2018

08-02-2018
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اندھیرے کے جرائم کے خاتمہ کے لئے دیہات میں نمبردار ٹھیکری پہرہ کا اہتمام معمول بنائیں ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی عاطف معراج نے تھانہ صدر پیرمحل نمبرداران سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے گاﺅں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پر نظررکھیںاور ٹھیکری پہرہ ،منشیات فروشی , ون ویلنگ ,پتنک بازی کرنے والوں کی نشان دہی کریں پولیس کے ساتھ مل کر نظر رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مظلوم کو انصاف بھی ملے گا اور تھانوں میں عزت بھی، بلاخوف اعتماد کے ساتھ دادرسی کے لئے تھانے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اس موقع پر ایس ایچ او ملک اسد عباس، سیکورٹی انچارج میاں عثمان ، حاجی شوکت ، غلام مرتضٰی بھی موجود تھے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، 3طالب علم سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق ملتان روڈ بائی پاس کے قریب تین موٹر سائیکل سوار طالب علم بھائی سکول سے واپس گھر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیزرفتارٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تینوں بھائی شکیل انجم ، تحریم حمزہ، شیزاز صابر ولد مقبول حسین سکنہ سی پلاٹ کمے شاہ سٹرک پر گرکر شدید زخمی ہو گئے فوری طبی امداد سول ہسپتال پیرمحل پہنچ گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ریفر کردیا گیاٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دو نامعلوم موٹر سائیکل ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور بیوپاری کو چارلاکھ روپے سے محروم کردیا تفصیل کے مطابق شورکوٹ روڑ گاﺅں 333گ ب کے قریب بیوپاری محمد ارشاد ولد عمردین سکنہ 343جڑ اہاں اپنی کار نمبریLec 341 سوا ر 332گ ب جاکھڑا جا رہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل ڈاکوﺅں نے اس کی کار پر فائرنگ کردی اسلحہ کے زور پر چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے کامیاب ہو گئے










پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 آل پاکستان چوہدری محمد سلیم میموریل بیل گاڑی دوڑ 25 فروری بروز اتوار 2018 پیرمحل کمالیہ روڈ پر منعقد ہوگا جس میں پاکستان بھر سے بیل گاڑیاں شرکت کریں گی اول آنے والی بیل گاڑی کو50ہزار روپے نقدی بمعہ ڈبل ٹرافی۔ دوم آنے والی بیل گاڑی کو 30ہزار روپے نقدی بمعہ ڈبل ٹرافی۔ سوئم آنے والی بیل گاڑی کو 20ہزار روپے نقدی بمعہ ڈبل ٹرافی اور فائنل میں آنے والی تمام گاڑیوں کو دو ہزار روپے بمعہ ڈبل ٹرافی انعامات دیے جائیں گے۔ آل پاکستان بیل گاڑی دوڑ زیر سرپرستی چوہدری محمد سرور انجم ہوگی چیف آرگنائزر چوہدری گل شیر المروف جان ہو نگے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سندھیلیانوالی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور دیگر پرائیویٹ اداروں کی طالبات اوباش نوجوانوں کی زد میں ہیں۔ وقت سکول آنے کا ہو یا چھٹی کا۔درجنوں اوباش نوجوان چوکوں چوراہوں اور گزر گاہوں پر ڈیرے لگائے نظر آتے ہیں اور طالبات پر جملے کستے ہیں اور ان کا راستہ روکتے ہیں دکانداروں نے بتایا کہ اوباش لڑکے ہمیں بھی دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔ اوباش لڑکوں کی ان گھٹیا حرکتوں کی وجہ سے طالبات شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ان لچے لفنگوں کی وجہ سے علاقہ بھر کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے اوقات میں نفری تعینات کی جائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
غیر معروف برانڈ کے مضرصحت گھی اور کوکنگ آئل کی فروخت کا دھندا عروج پر ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیل کے مطابق سندیلیانوالی اور دیہاتوں میں غیر معروف برانڈ کے مضر صحت بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی فروخت کا دھندا جاری ہے،جعلی غیر معیاری اور مضرصحت گھی اور آئل کی فروخت زیادہ تر دیہی علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر ہے،مضرصحت گھی اور کوکنگ آئل کا استعمال زیادہ تر مٹھائیاں سموسے پکوڑے بنانے کیلئے کیا جاتا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کے وزن کم ہونے کی شکایت بھی عام ہے،فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے صحت کیلئے مضرقرار دےئے جانے والے گھی اور کوکنگ آئل بھی بازار میں فروخت ہورہے ہیں،عوامی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 نجی کالج سندھیلیانوالی کا دو روزہ سپورٹس فیسٹول انعقاد کروایا گیاتفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی میںنجی کالج میں دو زورہ سپورٹس فیسٹول کے سلسلہ مختلف کھیلوں کے کرکٹ، دوڑ، بیڈ مینٹن، فٹ بال، رسہ کشی، والی بال کے مقابلے ہوئے آخری دن کے مہمان خصوصی محمد آصف ڈوگر اے ای او،مہر عبدالرزاق سہوآنہ سیال، روف علی خالد گجر، علی عابد ڈوگر، محمد یاسین صدف، رانا اختر عزیز تھے طالب علموں نے جوش وخروش کیساتھ تمام کھیلوں میں حصہ لیا، کالج کے ایم ڈی محمد یاسین صدف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس فیسٹول سے نوجوان طالب علموں کی کارگردگی میں اضافہ ہوتا ہے، سندھیلیانوالی کا واحد پرائیویٹ کالج ہے، جس نے کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے



Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔