09-02-2018

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام اقتدار کا سر چشمہ عوام ہی ہے ووٹ کی طاقت بھگوڑے لیٹرے اور عوام کی عزتوں کو اچھالنے والے کیا جانیں۔ تھانہ کچہری کی سیاست کرنا مجھے نہیں آتی اقتدار کی میرے سامنے کوئی حیثیت نہیں خدمت خلق میرا مشن ہے میرا خاندان دو سو سال پہلے سے عوام کی خدمت کررہاہے اور میں بھی خدمت کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سید قطب علی شاہ نے درآباد میں ٹف ٹائیل اور سیو ریج سسٹم کے افتتاح موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں بلاتفریق گاﺅں گاﺅں اور شہرمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں انشاءاللہ مارچ تک تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ مقررہ وقت پر منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اور مٹریل کی کوالٹی اور کیونٹٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے ووٹ دے کر مجھ پر اعتماد کیا اور میں نے دن رات ایک کر کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کےلیے بھر پور کوشش کی آئندہ نسلیں مجھے یاد رکھیں گی کہ 70 سال بعد کوئی عوامی نمائندہ نے اتنے ترقیاتی کام کروائے اس موقع سید محسن علی شاہ، سید عرفان شاہ، مہر رمضان ہمجانہ، شیخ خالد ،مہر محمد مشتاق احمد گرو چوہدری جاوید سیلم ،مہر محمد محبوب گوپے را سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ڈی ایس پی ٹریفک قادر رحمان اور سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ غفور نے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ ہر گز وصول نہ کیا جائے جبکہ متعلقہ اتھارٹی سے منظور شدہ کرایہ نامہ گاڑیوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے بصورت دیگر گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف حسب ضابطہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ ہدایات انہوں نے پیرمحل میں سڑکوں پر گاڑیوں میں کرایوں کی چیکنگ کے دوران36ٹرانسپورٹ گاڑیوںکے 31500 روپے چالان کئے گئے ۔ موٹر وہیکل ایگزامینر اظہر نواب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اقصیٰ غفور نے کہا کہ بس ، منی بس ، ویگن ، سوزوکی ، ٹیکسی اور رکشہ روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلانا جرم ہے ، ایسی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔ پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام نجی بنک کے سامنے نوسر بازشہری سے چالیس ہزار روپے لے اڑے تفصیل کے مطابق نواحی گاو ¿ں 334گ ب کا بزرگ شہری لطیف رجانہ روڈ پر واقع نجی بنک سے رقم لے کر نکلا تو نوسر بازوں کے ہتھے چڑ گیا نوسر بازشہری سے چالیس ہزار روپے لے کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام دو موٹر سائیکلوں میں تصادم تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق ملتان روڈ 763کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکر ا گئے جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے زخمی کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام شادی کا جھانسہ دے کر 16سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ملزمان گرفتارتفصیل کے مطابق نواحی گاو ¿ں 686 گ ب کی رہائشی شریفاں بی بی نے الزام عائد کیا ہے میری 16سال کی بیٹی پروین اختر کو محمد الطاف ولد جمال دین قوم ممبٹر ساکن 331گ ب سیلم پورنے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر لے جاکرزبر دستی زناحرام کاری کرتا رہا اور بعد میں میری بیٹی لاری اڈا پیرمحل چھوڑ دیا وہاں پر نعیم اور شکیل عثمان ملے جنہوںنے میری بیٹی کو آﺅ ہم آپ کو آپ کے گھر چھوڑ دیتے ہیں تو وہ میری بیٹی کو گھر لے آئے ہماری بیٹھک میں نعیم اور شکیل عثمان باری باری میری بیٹی پروین اختر سے زنا حرام کاری کرتے رہے جب گھروالے قریب آئے تو دونوں فرار ہو نے میںکامیاب ہو گئے والدہ شریفاں بی بی زوجہ بشیر احمدکی تحریری درخواست پرتھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔