تحصیل پیرمحل کے پہلے پانچ سال: کتنے ترقیاتی کام ہوئے؟

تحصیل پیرمحل کے پہلے پانچ سال: کتنے ترقیاتی کام ہوئے؟
میاں اسد حفیظ
شہر میں پینے کے صاف پانی کا 34 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہےشہر میں پینے کے صاف پانی کا 34 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے
1982ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ضلعے کا درجہ ملا تو قیام پاکستان سے قبل کی سب تحصیل پیرمحل کو نظر انداز کرتے ہوئے کمالیے کو تحصیل کا درجہ دیا گیا جس کے باعث لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔2001ء میں سابق صدر مشرف نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت پیرمحل کو دو یونین کونسلوں میں تبدیل کر دیا جس سے ایک طرف جہاں لوگوں کی مایوسی میں اضافہ ہوا تو وہیں دوسری طرف پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے کے مطالبے نے بھی زور پکڑا۔ بلآخر 15نومبر 2012ء کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پیرمحل میں جلسہ عام کے دوران یہاں کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے باقاعدہ تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔جس کے بعد سے یہاں کے شہری بہت خوش ہیں کیونکہ شہر کو تحصیل کا درجہ ملنے سے سابقہ محرومیوں کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ اس شہر کو تحصیل کا درجہ دلوانے میں مقامی ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی خصوصی کاوشویں بھی شامل رہیں جن کے نتیجے میں 24 جنوری 2013ء کو پیرمحل تحصیل کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو لاہور سے جاری ہوا۔تحصیل پیرمحل کا باقاعدہ افتتاح یکم فروری 2013ء کو ایک عظیم الشان تقریب میں اُس وقت کے کمشنر فیصل آباد سید طاہر حسین شاہ، آر پی او فیصل آباد آفتاب چیمہ اور موجودہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کیا۔
ہےریلوے پھاٹک کو دو رویہ کرنے کے لیے تین کروڑ روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے
پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملے یکم فروری 2018ء کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد یہاں ترقیاتی کاموں کی بہار آگئی ہے۔ 30 سالوں سے جو کام نہیں ہوئے تھے ان کو رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے شہر کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرتے ہوئے کروایا ہے۔اس وقت شہر میں کئی بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں شہر کے لئے پینے کے صاف پانی کا 34 کروڑ روپے کا منصوبہ ، دانش سکول سسٹم (سنٹر آف ایکسیلنس کا 33 کروڑ روپے کا منصوبہ، سیوریج لائن بچھانے کا 29 کروڑ روپے کا منصوبہ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر کا بھی 29 کروڑ روپے کا منصوبہ ، شہر کے درمیان سے گزرنے والے رجانہ روڈ کو ون وے کروانے کے لئے 22 کروڑ روپے کا منصوبہ، ریلوے پھاٹک کو دو رویہ کرنے کے لیے تین کروڑ روپے کا منصوبہ، رضا فاروق میموریل لائبریری کے لیے تین کروڑ روپے کا منصوبہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیرمحل سٹی کے لئے دو کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار روپے کا منصوبہ شامل ہے۔
شہر میں مختلف محکموں کے تحصیل دفاتروں کی تعمیر پر کام بھی جاری ہےشہر میں مختلف محکموں کے تحصیل دفاتروں کی تعمیر پر کام بھی جاری ہے
اس کے علاوہ چھوٹے اور درمیانی لاگت کے نمایاں منصوبوں میں شہر کی سات کلو میٹر سٹرکوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے چار کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری، ٹائف ٹائل کے لئے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی گرانٹ، شہر میں جوڈیشنل کورٹ کمپلکیس کے قیام کے لئے 113کنال جگہ کی فراہمی، لینڈ ریکارڈ سنٹر کا قیام، علی ہاکی آسٹرو ٹرف اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز اور دیگر کئی منصوبے شامل ہیں
۔رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے پیرمحل شہر سمیت اپنے حلقے این اے 94 میں 10 ارب روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام شروع کروائے ہیں۔ اُن کے بقول پیرمحل اور کمالیہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے 48 کروڑ روپے سے 10 انچ قطر کی اضافی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے جس سے ان شہروں کے رہائیشیوں کو گیس کی سہولت میسر آئے گی۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیرمحل سٹی کے لئے دو کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار روپے کی گرانٹ منظور ہوئی ہےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیرمحل سٹی کے لئے دو کروڑ 74 لاکھ 90 ہزار روپے کی گرانٹ منظور ہوئی ہے
چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار کہتے ہیں کہ وہ چوہدری اسد الرحمن کے مشکور ہیں کہ انہوں نے دو ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کے لئے اپنی خصوصی گرانٹ سے فنڈز جاری کروائے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہو جائیں۔شہریوں کا ماننا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کی جانب سے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ نہ دیا جاتا تو ایک تو انہیں اپنے چھوٹے کام کروانے کے لیے ٹوبے اور کمالیے کا رُخ کرنا پڑتا دوسرا شہر میں ترقیاتی کام بھی اس تیزی سے نہ ہوتے، لہذا وہ حکومتِ پنجاب کے مشکور ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔