Posts

Showing posts from January, 2020

پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Image
کوئٹہ کی شدید سردی میں فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی کفالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق وزیراعلیٰ کو ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس کے بعد اس بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ نہیں ملا، تاہم ہم اسے تلاش کر لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بوٹ پالش کرنے والے اس چھ سالہ بچے کی کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کام کرنے والے دوسرے بچوں سے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔ واضح رہے کہ 6 سالہ بچہ کافی عرصہ سے بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرتا ہے جس کی گذشتہ روز برف بھرے فٹ پر بیٹھے پالش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ا ایس ایچ او محمد اعجاز کھوکھر کو تعینات کردیای

ایس ایچ او تھانہ اروتی مزمل حیات کلیار تبدیل، نئے ایس ایس ایچ محمد اعجاز کھوکھر کو تعینات کردیاتفصیل کے مطابق ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے مزمل حیات کلیار کو تھانہ اروتی سے تبدیل کرکے ان کی جگہ اعجاز کھوکھر کو ایس ایچ او تھانہ اروتی تعینات کردیا

پناہ گاہ کا دورہ

پیرمحل مرحبا نعمت اسسٹنٹ کمشنرکا غریبوں مسکینوں کے لیے قائم کی گئی لاری اڈا کے اندر پناہ گاہ کا دورہ تفصیل کے مطابق مرحبا نعمت اسسٹنٹ کمشنر نے ہمراہ چیف آفیسر انوار ، میونسپل کمیٹی عملہ محسن علی فنانس آفیسر ، مظفر علی ریگولیشن آفیسرشیخ احسان یوسف سب انجنیئر ، عاطف نیاز سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ لاری اڈا کے اندر قائم کی گئی پناہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لیے کھانے کے بندوبست کو چیک کرتے ہوئے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی سخت موسم کی وجہ سے بند جگہ کا انتخاب کرنے کی ہدایت جاری کی

پیرمحل گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد میں کلین گرین پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد چ

گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد میں کلین گرین پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیا گیا تقریب میں اساتذہ طلبا اورمحکمہ کے افسران سمیت معززین علاقہ کی شرکت کی بچوں نے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ٹیبلوز پیش کئے تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نوید چوہدری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نسرین کوثر،عمیر شہزاد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت دیگر افسران نے خطاب کیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن   نوید چوہدری نے کہا وزیر اعظم نے پاکستان کو صاف اورسر سبز بنانے کے لئے مہم کا آغاز کیا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نسرین کوثر نے کہا آئے روز بڑھتی آلودگی کم کرنے کے لئے درخت لگانا بہت ضروری ہیں کلین گرین پاکستان وزیراعظم کے کے ویژن کی کڑی ہے تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے پودے لگا کر کلین گرین پاکستان مہم میں حصہ ڈالا تقریب سے اے ای او عمیرشہزاد ہیڈ ماسٹر عبدالرزاق ماسٹر لیاقت علی اور سابق کونسلر نذیر احمد نے بھی خطاب کیا

16-01-2020

Image
  پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سےبار ایسوسی ایشن پیرمحل کے وفد نے ملاقات کی تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھوقار شعیب انور قریشی سے بارایسوس ایشن پیرمحل کے وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی وفد میں صدر محمد عابد چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مہر احمد نواز ہمجانہ، لائبریری سیکرٹری مہر عرفان نوہانہ اور ممبر ایگزیکٹو بار امتثال چوہدری شامل تھےبار ایسوسی ایشن پیرمحل کے وفد نے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ڈی پی او وقار شعیب قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلاء آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اور باہمی تعاون سے ہی قانون کی حکمرانی قائم کی جاسکتی ہے    پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی ، جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ، سٹرکوں پر کیچڑ اور پھسلن ہونے سے موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے اور جگہ جگہ کھڑا سیوریج کا گندا پانی اور بارش کا پانی انتظامیہ کو منہ چڑھانے لگا تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میںہونے والی بارش کے بعد شہر کی گل

کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار

Image
ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور سی ای او ایجوکیشن آفتاب احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1عیدگاہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم سے نہ صرف آب وہوا کو تر و تازہ رکھنے مدد ملے گی بلکہ ملکی قیمتی سرمایہ بھی ثابت ہوگا،انہوں نے سیمینار کے موقع پر کہا کہ ضلع کے تما م اساتزہ اور طلبہ ضلع کو سرسبز بنانے کے لئے پلانٹنگ کریں بلکہ شہری اپنے اپنے حصہ کا پودے لگا کر ملک کو سرسبزو شادب بنا نے میں اپنا قومی فرایضہ ادا کریں، اس تقریب میں گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز ضیاء کالونی،ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بخشی پارک،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول رجانہ کے طلباء و طالبات نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالہ سے تقاریر کیں اور ٹیبلوشو پیش کیئے، اس موقع پرڈی او سیکنڈری گلزار بھٹی،ڈی او ایلیمنٹری ملک الطاف ثاقب،ڈپٹی ڈی او منیر الحسن شاہ،پرنسپل ادارہ مسرت پروین ،اساتزہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پودے لگانے کا قومی ریکارڈ قائم کریں گئے،

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کے ھمراہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کے لیے علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا دورہ کیا۔ڈی پی او وقار قریشی نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈزمیں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دیجانے والی بولیوں کا جائزہ لیا ڈی پی او ٹوبہ نے پیاز کی بوریوں کے وزن کو کنڈے کے ذریعے تول کر چیک کیا تا کہ خریدار کو پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او وقار قریشی اور ڈی ایس پی نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں سے بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہاکہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی کو یقینی بنائیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو ۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد ارشد، انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد ساجد تھ

دھند کا راج

https://youtu.be/-9t7FIM2h8M

رانا محمد اکرم خاں ایڈووکیٹ

رانا محمد اکرم خاں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبر پنجاب بار کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ سیٹ اور رانا انور خاں کا نو منتخب صدر پیرمحل بارمحمد عابد چوہدری ایڈووکیٹ,جنرل سیکرٹری احمد نواز ہمجانہ ایڈووکیٹ ,راؤ ریاض محمود میو ایڈووکیٹ نائب صدر,محمد ظفر یاب خان ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکریٹری اور مہر عرفان نوہانہ ایڈووکیٹ لائبریری سیکریٹری اور ممبران بار ایسوسی ایشن پیرمحل کے ہمراہ گروپ فوٹو

گاؤں720گ ب میں مخالفین کا قومی ہاکی ٹیم کھلاڑی کے گھر پر حملہ

پیرمحل:نواحی گاؤں720گ ب میں مخالفین کا قومی ہاکی ٹیم کھلاڑی کے گھر پر حملہ پیرمحل: مخالفین کا ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور بہن بھائی پر تشدد پیرمحل:تشدد سے ہاکی پلیئر امجد اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گئے پیرمحل:قومی ٹیم کھلاڑی نے میڈیکل لیگل حاصل کر کے درخواست مقدمہ کے لئے دے دی پیرمحل: مخالفین نے بچوں کے جھگڑا پر گھر پر حملہ کیا پیرمحل:امجد علی قومی ہاکی ٹیم گول کیپر کے طور پر کھیل رہے ہیں

: کمپیوٹر اراضی سنٹر کا بجلی کنکشن ڈیڑھ ماہ بعد بھی بحال نہ ہوا

پیرمحل: کمپیوٹر اراضی سنٹر کا بجلی کنکشن ڈیڑھ ماہ بعد بھی بحال نہ ہوا پیرمحل:فیسکو نے ایک ماہ 20دن قبل کنکشن کاٹ کر میٹر اتار لیا تھا پیرمحل: کمپیوٹر اراضی سنٹر کا تین ماہ کا بجلی بل جمع ابھی تک ادا نہ ہو سکا پیرمحل: کمپیوٹر اراضی سنٹر کے ذمے تین لاکھ 47ہزار روپے بقایا ہیں پیرمحل:بجلی بل بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے جمع نہیں ہوئے (ذرائع) پیرمحل: کمپیوٹر سنٹر میں تمام امور جنریٹر پر سر انجام دیئے جا رہے ہیں پیرمحل: جنریٹر بند ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

سالانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سال2019

Image
سالانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سال2019 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کی سربراہی میں ضلع پولیس نے سال2019ء کے دوران ضلع بھر میں 7136مقدمات درج کیے جن میں 9483ملزمان گرفتار کر کے110331932روپے کی ریکو ری کی گئی جبکہ ضلع بھر میں 1443مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اس طرح643عدالتی مفروران کو پابندسلاسل کیا گیا،،ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے528مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میں ملزمان گرفتار کیے گئے،جن میں) بندوقیں = (62 (پسٹل(397=)رائفل31) (کلاشنکوف10) (راؤند5042=) برآمد کیے گئے ہیں،منشیات کے1056 مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے(8.61من چرس)،(1من17 کلوگرام ہیروئن)،(11282لیٹر شراب)،(چالو بھٹی24)،(کچی شراب2184لیٹر(اور(1من7کلوگرام افیون) برآمد ہوئی۔ جواء کے92 مقدمات میں 306ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے351410روپے ریکوری ہوئی۔ضلع پولیس نے گزشتہ ماہ 224مقدمات میں ملوث 58گینگز کے  210ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے(موٹر سائیکل)،(موبائل فون)،(پسٹل 30بور)،(کلاشنکوف)،(بندوق 12بور)،(مال مویشی((طلائی زیورات اور نقدی13944180روپے) برآمدکیں۔ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے ت

پیرمحل شہر اور گردونواح میں شدید دھند

Image
پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہر طرف شدید دھند کا راج حد نگاہ صفر ہوگئی پیرمحل ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا موٹر وے پولیس کی جانب پیرمحل انٹر چینج سے لاہور عبدالحکیم موٹر وے کو ٹریفک کے لئےبند کردیا گیا موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دوران سفر فوگ لائٹ کے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی شدید دھند کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں گاڑی چلاتے ہوئے درمیان میں فاصلہ رکھیں، اور شدید دھند میں اوورٹیکنگ سے مکمل اجتناب کریں پیرمحل:گاڑی خراب ہونے کی صورت ميں فوری گاڑی کو روڈ کے سائیڈ پر کریں میاں اسد حفیظ دنیا نیوز پیرمحل

بارش

پیرمحل: شہر اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری پیرمحل: بارش کے باعث شہر کے راستوں میں پانی جمع۔ لوگ گھروں تک محدود   پیرمحل :سکول کھلنے پر سکول جانے والے طالب علم اور  شہریوں کو  مشکلات کا سامنا پیرمحل : بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ   پیرمحل۔ بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے متعدد علاقوں میں بجلی بند 

بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام مقامی ہو ٹل میں کیاگیا جس میں نومنتخب صدر عابد چودھری ، جنرل سیکرٹری محمد احمد نواز ہمجانہ، نائب صدر راؤ ریاض خاں میو، جوائنٹ سیکرٹری ظفر یاب، فنانس سیکرٹری عرفان نوہانہ اور لائبریری سیکرٹری شعبان نوناری کو مبارک باد دی گئی ۔اس موقع پر مہر اقبال ہمجانہ، رانا عمران حفیظ منج، میاں طارق، امتثال چودھری ، اکرم نوناری ، محمد حسین فراز، محسن چڈ ھر، امان ہمجانہ ، سلیمان گوانس ، رانا شاہد علی سمیت وکلا کی کثیر تعد اد موجود تھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر عابد چودھری نے کہا نو منتخب اراکین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کو شش کریں گے ، ہم پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اتریں گے ،بار اور بینچ کے درمیان فاصلہ کم کریں گے ، جنرل سیکرٹری محمد احمد نواز ہمجانہ نے کہا سابق عہدیداروں کی محنت کی وجہ سے ہم انتخابات میں کامیاب ہوئے ۔ بارایسوسی ایشن کو فعال بنانے کے سلسلے میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی ۔

حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر پر سختی سے پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے

Image
 ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر پر سختی سے پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے بھٹہ مزدوراوران کے بچوں کوت صاعلیمی وصحت سہولیات فراہم کر رہی ہے ، بھٹہ مزدورمعاشرے کی اہم اکائی ہیں اوران کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ و یجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر چوہدری محمد شہباز ، ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹربہار حسین بھٹی ممبران کمیٹی شیخ عامر فیاض ،محمد شبیر، محمد یاسین و دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مالکان حکومت پنجاب کی طرف سے طے کردہ اجرت دینے کی پابندی پر عمل کریں اور کسی کی حق تلفی نہ کریں،انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ایک فرد کے مفاد کی خاطرمزدوروں کے معاشی قتل کی ہرگزبرداشت نہیں کرئے گی اورکم اجرت دینے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گاڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے مزید کہا کہ ہرتحصیل پر سٹیٹ لینڈ پربھٹہ مزدوروں کے لئے کالونی قائم کی جائے گی جہاں صحت اورتعلیم جیسی بنیادی ضرورت مفت فراہم کی جائے

مجسٹریٹس کا مہنگاآٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں دکانداروں کو نقد جرمانےل

پرائس مجسٹریٹس کا مہنگاآٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں دکانداروں کو نقد جرمانے تفصیل کے مطابق محمد طارق نوناری زراعت آفیسر پرائس مجسٹریٹ نے آٹا چکیوں فلور ملز اور ہول سیل آٹا ڈیلروں کو چیک کرتے ہوئے مجوزہ ریٹ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے درجنوں دکانداروں کو نقد جرمانے عائد کرکے موقع پر وصول کرکے آئندہ گراں فروشی کرنے پر مقدمات کے اندراج کی وارننگ دی

ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ریکروٹ کورس مکمل کرنے والے کانسٹیبلان کے اجلاس سے خطاب

ڈی پی او ٹوبہ کا ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ریکروٹ کورس مکمل کرنے والے کانسٹیبلان کے اجلاس سے خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میںریکروٹ کورس مکمل کر کے آنے والے کانسٹیبلان کے اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ریکروٹ کورس مکمل کرنے والے تمام کانسٹیبلان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹوبہ بہار حسین بھٹی، آر آئی انسپکٹر صفدر ،لائن آفیسر عطاء محمد،پی آر او محمد عطاء اللہ،اور بابر نثار او ایس آئی بھی موجود تھے۔ دوران اجلاس ڈی پی او ٹوبہ نے کانسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے آپ کو بہت اہم ذمہ داری سونپی ہے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر محنت اور ایمانتداری کے ساتھ سر انجام دیںآپ نے جو بھی راستہ اختیار کرنا ہے اس راستے کو آج سے30سال پہلے اختیار کرنے والے کو نظر میں ضرور رکھیںآیا یہ صحیح ہے یا غلط پھر راستے کا انتخاب کریں ۔ اسلحے کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کریں فوج اور پولیس کا کام دوسرے یونیفارم والے اداروں سے مختلف ہے فوج اپنا اسلحہ دشمن کو مارنے کے استعمال کرتی ہے جبکہ پولیس کو اسلحہ دینے کا مقصد لوگوں کی حف

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے رضا فاروق لائبریری پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے رضا فاروق لائبریری پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی  ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر اور  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار شعیب قریشی نےشہریوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے رضا فاروق لائبریری پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔ ڈپٹی کمشنر  آمنہ منیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہم خود چل کر یہاں آئے ہیں تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور لوگوں کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔   ڈی پی او ٹوبہ وقار شعیب قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدحکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام والناس سے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کے مسائل سنے جائیں اور ان کے حل کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں  آخر میں ڈی سی اور ڈی پی او نے رضا فاروق لائبریری کے احاطہ میں پودے لگائے                                                                                                                         

پیرمحل اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

پیرمحل اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش،سردی کی شدت میں اضافہ، پیرمحل :بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ،بجلی کی فراہمی معطل

لاہور وزیراعلی عثمان بزدار کا نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کی منظوری دیدی نمبرداری نظام کو متحر ک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایاجائے گا 14 کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبردار ی نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی 45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی وزیراعلی کو نمبردار نظام کو فعال بنانے کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دے دی گئ

لاہور وزیراعلی عثمان بزدار کا  نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کی منظوری دیدی   نمبرداری نظام کو متحر ک کرکے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایاجائے گا 14 کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبردار ی نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی 45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی  وزیراعلی کو نمبردار نظام کو فعال بنانے کے حوالے سے ابتدائی بریفنگ دے دی گئ

پریس کلب پیرمحل کی مبارک باد

Image

بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے

Image
پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ۔ پیرمحل : پائینر گروپ نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی پیرمحل عابد چوہدری 95 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل  وسیم بہار شیرازی نے65 ووٹ حاصل کئے 2ووٹ مسترد ہوئے  پیرمحل :احمد نواز ہمجانہ110 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل  سعید احمد رضا خان نے 52 ووٹ حاصل کئے  پیرمحل:28سالہ  محمد احمد نواز ہمجانہ پنجاب بھر سے کم ترین عمر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں  پیر محل: رائو ریاض محمود میئو 89ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل  منیر احمد شیخ ایڈوکیٹ نے 72ووٹ حاصل کئے پیرمحل :محمد ظفر یاب خان  95ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ مدمقابل صاحبزادہ غلام حسین مکوآنہ نے 67ووٹ حاصل کئے پیرمحل: لائبریری سیکرٹری کی نشست پر محمد عرفان نوہانہ ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد شعبان نوناری ایڈووکیٹ پہلے ہی  بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے پیرمحل: ٹوٹل 173 ووٹوں میں سے162  ووٹ کاسٹ ہوئے پیرمحل:انتخابات میں کامیابی پر  پائینر گروپ کے حامیوں نے جشن
Image
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال مہر شفقت اللہ مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق کی والد ہ محترمہ کا انتقال ہو گیا تھا مرحومہ کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں ختم شریف اور قرآن خوانی کا انعقاد چک نمبر673/14گ ب حارث آبادمیں کیا گیا جس میں خصوصی طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ہو م مومن آغا، ایڈیشنل سیکرٹر ی ہیلتھ سلمان غنی  وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی نسیم نواز،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم حسین جیلانی اعوان،،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد میاں جمیل، ایڈیشنل ڈی آئی جی احسن طفیل سابق ایم پی اے سید قطب علی شاہ ، صوبائی وزیر آشفہ ریاض فیتانہ ، ، مہر اعجاز سیال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، رائے محمد نواز مارتھ ایڈیشنل سیشن جج لاہور، ایم پی اے خالد سرگانہ ، سابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشرف، سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق، ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد عمران عباسی ، چیئرمین پریس کلب میاں اسد حفیظ،مہر رفیق نوہانہ ایڈوکیٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل مہر مشتاق احمد گرو، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ماسٹر ظہور احمد، سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی لوگوں نے بھرپور شرکت کی دربار

ٹوبہ ٹیک سنگھ:رزلٹ الیکشن ڈسڑکٹ بار 2020کے زرلٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ:رزلٹ الیکشن ڈسڑکٹ بار2020 اتحاد گروپ ناصر اقبال صدر :265 تجمل بھٹی ایڈووکیٹ: نائب صدر :۔228 محمود اختر کلو :جنرل سیکرٹری:237 مس نائلہ: جواینٹ سیکرٹری :271 مس زیبا فنانس سیکرٹری: 264 نعمان جان ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری: 282 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتفاق گروپ ظفر اقبال ڈوگر صدر:202 محمد رفیق نائب صدر ۔194 عابد جمیل مہوٹہ جنرل۔سیکرٹری: 193  محمد اجمل سندھو جوائنٹ سیکرٹری: 159 فنانس سیکرٹری میڈیم اقصی افصل: 216 محمد قاسم لائبریری سیکرٹری: 153 اتحاد گروپ کی فتح وکلا کا ڈھول کی تھاپ پر۔بھنگڑا

گوجرہ۔ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں الائیڈ گروپ کے محمد اعظم باجوہ صدر منتخب ہو گئے۔

گوجرہ گوجرہ۔ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں الائیڈ گروپ کے محمد اعظم باجوہ صدر منتخب ہو گئے۔ گوجرہ۔ آصف شہزادہ جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر جیت گئے۔ گوجرہ۔ وکلاء کے الیکشن میں 255 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ گوجرہ۔ الیکشن جیتنے والے گروپ کے وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ گوجرہ۔ وکلاء کے حامیوں نے مٹھائی تقسیم کی اور جیت کا جشن منایا

10-01-2020

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام تیز رفتار ہائی ایس کوچ کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر تین سگے بھائی زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق رجانہ روڈ پر شاہد جنرل سٹور کے سامنے تیز رفتار ہائی ایس کوچ نے موٹر سائیکل سوار سگے بھائیوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ارسلان, عبدالرحمن، فیضان شدید زخمی ہو گئے زخموں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے پیرمحل میں یوٹیلیٹی اسٹور کا افتتاح کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مس مرحبا نعمت، عرفان الحسن چوہدری،چوہدری عبدالمجیداور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر 6 ارب سے زائد کا ریلیف پیکج دیا گیا جس کے مطابق گھی،چینی،دال اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام گرینڈ الائنس گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر وسیم بہار شیرازی اور اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری رانا سعید احمد رضا خان نے میڈیا سے بات ک