16-01-2020

 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سےبار ایسوسی ایشن پیرمحل کے وفد نے ملاقات کی تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھوقار شعیب انور قریشی سے بارایسوس ایشن پیرمحل کے وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی وفد میں صدر محمد عابد چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مہر احمد نواز ہمجانہ، لائبریری سیکرٹری مہر عرفان نوہانہ اور ممبر ایگزیکٹو بار امتثال چوہدری شامل تھےبار ایسوسی ایشن پیرمحل کے وفد نے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ڈی پی او وقار شعیب قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلاء آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اور باہمی تعاون سے ہی قانون کی حکمرانی قائم کی جاسکتی ہے
 
 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی ، جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ، سٹرکوں پر کیچڑ اور پھسلن ہونے سے موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے اور جگہ جگہ کھڑا سیوریج کا گندا پانی اور بارش کا پانی انتظامیہ کو منہ چڑھانے لگا تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میںہونے والی بارش کے بعد شہر کی گلیوں اور محلوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے اور سٹرکوں پر کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ، گلی محلوں کی نالیاں ا ±بل پڑیں، سیوریج کا گندا پانی سٹرکوں پر جمع ہو گیا، میونسپل کمیٹی کے افسران کی لاپروائی کی وجہ سے شہر میں نہ تو نالیوں کی بروقت صفائی کرائی جاسکی اور نہ ہی شہر سے کچرے اور گندگی کا خاتمہ کیا جاسکا ،شہر میں موجود کچرا بارش کے پانی کیساتھ سٹرکوں پر آگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،دوسری جانب بارش کے دوران سٹرکوں پر پھسلن کی وجہ موٹر سائیکل گر کر زخمی ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد میں نمازی حضرات سمیت سکول میں جانے والے بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر سے فوری طور پر سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا یے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس نے گمشدہ بچے والدین کے حوالے کردےاتفصیل کے مطابق محلہ کچی کوٹھی پیرمحل سے دو کم سن بچے لا پتہ ہوگئے تھے جن میں مصطفیٰ عمر چار اور مرتضی عمر پانچ سال کے تھے بچے گھر کے باہر سے گلی میں کھیلتے ہوئے گم ہو گئے تھے بچوں کو کافی دیر تلاش کرنے کے بعد ورثاءنے پولیس کو اطلاع کر دی ایس ایچ او چوہدری فریاد چیمہ نے اطلاع ملتے ہی پولیس نفری کے ہمراہ پانچ گھنٹے سرچ آپریشن کرکے سی پلاٹ نزد گریڈاسیٹشن سے بچوں کو ڈھونڈ کروالدین کے حوالے کردیاشہریوں اور والدین نے پیر محل پولیس کا بچوں کی تلاش میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم وجوہات کی بناءپر گھر کو آگ لگا نے کی وجہ سے سامان جل کر خاکستر ہو گیا تفصیل کے مطابق چک نمبر 764 گ ب کے رہائشی حاجی محمد سدیانہ نے بتایاکہ رات ایک بجے قریب اچانک میرے گھر کو آگ لگائی جس سے گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیاپولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ کامرحبا یوٹیلٹی سٹور کا دورہ صارفین کو اشیائے خوردونوش کی بروقت فراہمی کی ہدایات تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کرکے یوٹیلٹی سٹور اشیائے خوردونوش کی موجودگی کو چیک کیا یوٹیلٹی سٹورعملہ وانتظامیہ کو سبسٹڈی والی اشیاءآٹا گھی چینی کی عوام کوبروقت فراہمی کی ہدایت دی کسی قسم کی کوتاہی پر سخت کاروائی کا عندیہ دیا یوٹیلٹی سٹور میں موجود اشیائے خوردونوش گھی چینی آٹا کے سٹاک کو چیک کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس کو فلو ر ملز وں سے معیار اور مقدار کے مطابق آٹا کی صارفین کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت کا سبزمنڈی اور مقامی فلور ملز کادورہ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت کا فلورملز کا دورہ حکومت کی طر ف سے مہیا کیے گئے رعایتی پیکج کے تحت آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کی اور آٹا کے معیار مقدار کو پورا رکھتے ہوئے آٹا کی بروقت سپلائی کے لیے تحصیل انتظامیہ پرائس مجسٹریٹس کو اقدامات کرنے کی ہدایات دی حکومت کی ہدایات کے مطابق سپلائی کوٹہ مہیا کرنے کے لیے ملزانتظامیہ کو پابندکیا اسسٹنٹ کمشنر نے سبزمنڈی کا دورہ کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی عملہ کو فروٹ سبزی کی قیمتوں کو کنٹرول ریٹ پر جاری کرنے کی ہدایات جاری کی کسی بھی قسم کی گرانی پر سخت کاروائی کرنے کا حکم صادر فرمایا اس موقع پر ان کے ہمراہ سجاد احمد سیکرٹری مارکیٹ بھی موجود تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال مہر شفقت اللہ مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق کی والد ہ محترمہ کا انتقال ہو گیا تھا مرحومہ کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں ختم شریف اور قرآن خوانی کا انعقاد چک نمبر673/14گ ب حارث آبادمیں کیا گیا جس میں خصوصی طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ہو م مومن آغا، ایڈیشنل سیکرٹر ی ہیلتھ سلمان غنی
وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی نسیم نواز،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم حسین جیلانی اعوان،،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد میاں جمیل، ایڈیشنل ڈی آئی جی احسن طفیل سابق ایم پی اے سید قطب علی شاہ ، صوبائی وزیر آشفہ ریاض فیتانہ ، ، مہر اعجاز سیال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، رائے محمد نواز مارتھ ایڈیشنل سیشن جج لاہور، ایم پی اے خالد سرگانہ ، سابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشرف، سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق، ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد عمران عباسی ، چیئرمین پریس کلب میاں اسد حفیظ،مہر رفیق نوہانہ ایڈوکیٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل مہر مشتاق احمد گرو، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ماسٹر ظہور احمد، سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی لوگوں نے بھرپور شرکت کی دربار سلطا ن باہو کے خطیب مولانا عبداللہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی اور موت یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔ ہر دی ہوئی روح نے آخر موت کا ذائقہ چکھنا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے دنیا کا کوئی بڑے سے بڑے آدمی انکار نہیں کرتا ہر انسان نے آخر کار اس موت کی وادی میں جانا ہے مومن اس عارضی دنیوی زندگی میں اپنی موت سے پہلے پہلے جو بھی نیک کام کرے گا؛ چاہے اپنی زبان سے ہو کہ ہاتھ سے یا اپنے مال کے ذریعہ اس کا ثواب ضرور پائے گا یعنی عمل کا اجر اس کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا.
 
v
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام مقامی ہو ٹل میں کیاگیا جس میں نومنتخب صدر عابد چوہدری ، جنرل سیکرٹری محمد احمد نواز ہمجانہ، نائب صدر راﺅ ریاض خاں مئیو، جوائنٹ سیکرٹری ظفر یاب، فنانس سیکرٹری عرفان نوہانہ اور لائبریری سیکرٹری شعبان نوناری کو مبارک باد دی اس موقع پر مہر اقبال ہمجانہ، رانا عمران حفیظ منج، میاں طارق، امتثال چوہدری ، اکرم نوناری ، محمد حسین فراز، محسن چڈ ھر، امان ہمجانہ ، سیلمان گوانس ، رانا شاہد علی سمیت وکلاءکی کثیر تعد اد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر عابد چوہدری نے کہاکہ نو منتخب اراکین مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کو شش کریں گے ، ہم پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اتریں گے ،بار اور بنچ کے درمیان فاصلہ کم کریں گے ، جنرل سیکرٹری محمد احمد نواز ہمجانہ نے کہا کہ سابق عہدیداروں کی محنت کی وجہ سے ہم انتخاب میں کامیاب ہوئے ہیں بارایسوسی ایشن کو فعال بنانے کے سلسلہ میں تمام تر صلاحتیں برﺅے کار لائی جائےں گی تقریب میں آخر میں ممبران بار بہت پرجوش نظر آئے جیت کی خوشی میں تمام وکلاءحضرات نے بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شامیانے لگاکر گلیاں بازاربندکرنے پر پابندی عائد کی جائے، پیرمحل شادی ایکٹ کی خلاف ورزیاں معمول بن گئی دودو دن مین گلیاں پارک بازارشامیانے لگاکر راستے بلاک کرکے مفاد عامہ کی گذر گاہ میں رکاوٹ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہربھرمیں شادی کے موقع پرمین گلیوں بازاروں میں روڈ بند کرکے کئی کئی دن شامیانے ٹینٹ لگاکر راستے بلاک کرکے پیدل سوار لوگوں کے لیے سخت مشکلات پیدا کی جارہی ہے ہر جمعہ کو مساجد کے دروازو ں کے سامنے ٹینٹ لگاکر نمازیوں کو مساجد میں جانے سے روکا جارہا ہے سماجی، سیاسی شخصیات سمیت شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل شامیانے لگاکر گلیاں بندکرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بااثر قبضہ مافیاءکی اجارہ داری یا حکومتی سردمہری،10سال قبل پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے زرعی اور ویٹرنری گریجوایٹس کو الاٹ ہونیوالی زمینیں تاحال نہ مل سکیں۔سال 2010-11ءمیں پنجاب گورنمنٹ نے بے روز گاری میں کمی اور قبضہ مافیاءکی حوصلہ شکنی کرنے کی غرض سے زرعی اور ویٹرنری گریجوایٹس کو ویران پڑی سرکاری اراضی آباد کرنے کے لئے الاٹ کرنے کا اعلان کیاتھا۔اس وقت کی پنجاب حکومت نے 2مرحلوں میں گریجوایٹس کے درمیان یہ اراضی تقسیم کرنے کے لئے اخبار اشتہار کے بعد قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ کیا جو کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کی گئی۔پہلے مرحلے میں زرعی اور ویٹرنری گریجوایٹس کو نصف نصف مربع جبکہ دوسرے مرحلہ میں قرعہ اندازی کے دوران فال نکلنے والے فی گریجوایٹ کو 25ایکڑ الاٹ کئے گئے مگر بدقسمتی سے بااثر قبضہ مافیاءنے حکومت کے اس احسن اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔بے روزگار زرعی اور ویٹرنری گریجوایٹس نے عرصہ10سال کے دوران محکمہ ریونیو اور اعلیٰ آفیسران کے دفاتر کے طواف کرنے کے علاوہ مختلف فورمز پرحکومت سے الاٹ شدہ زرعی اراضی کے حصول کا پرزور مطالبہ بھی کیا مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ایک سروے کے دوران متاثرین نے بتایا کہ مذکورہ غیرآباد زمینوں کو آباد کرنے کے لئے اخباراشتہار کے بعد صوبائی حکومت کوصوبہ بھر سے5000ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 2000خوش نصیبوں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی گئی مگر بااثر قبضہ مافیاءکی وجہ سے 40%ہی گریجوایٹس زمینیں حاصل کرسکے۔انہوں نے بتایا کہ نشاندہی کردہ زمینوں کو آباد کاری کے لئے حاصل کرنے کی کوشش میں متعدد افراد اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ انگریز سامراج کے غلامانہ نظام کے تحت گھوڑی پال،بھیڑ پال اور اونٹ پال سکیم وغیرہ کی مد میں الاٹ کی گئی زمینیں ابھی بھی صوبہ کے سینکڑوں افراد کے قبضہ میں ہیں مگر پڑھے لکھے گریجوایٹس کو الاٹ شدہ زمینیں 10سال گزرنے پر بھی نہیں مل سکیں۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ الاٹ شدہ زمینیں قبضہ گروپوں سے واگزار کرواکر زرعی اور ویٹرنری گریجوایٹس کو لیزپر فراہم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور سی او ایجوکیشن آفتاب احمد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1عیدگاہ میں گلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم سے نہ صرف آب وہوا کو تر و تازہ رکھنے فائد مند ہوگی بلکہ ملکی قےمتی سرماےہ بھی ثابت ہوگا،انہوں نے سیمینار کے موقع پر کہا کہ ضلع کے تما م اساتزہ اور طلبہ ضلع کو سرسبز بنانے کے لئے پلانٹنگ کریں بلکہ شہری اپنے اپنے حصہ کا پودے لگا کر ملک کو سرسبزو شادب بنا نے میں اپنا قومی فرایضہ ادا کریں، اس تقریب میں گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز ضیاءکالونی،ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بخشی پارک،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول رجانہ کے طلباءو طالبات نے گلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالہ سے تقاریز اور ٹیبلوشو پیش کیئے، اس موقع پرڈی او سیکنڈری گلزار بھٹی،ڈی او ایلیمنٹری ملک الطاف ثاقب،ڈی او ایلیمنٹری زنانہ نرگس رخسانہ ،ڈپٹی ڈی او منیر الحسن شاہ،پرنسپل ادارہ مسرت پروین ، اساتزہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پودے لگانے کا قومی ریکارڈ قائم کریں گئے، صفائی ستھرائی کے ساتھ شہر کو مزید خو بصورت سر سبز بنانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیںشہریوں کو مستقل طور پر صاف اور بہتر ماحول کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں اپنے دست مبارک سے پودہ بھی لگایا اور ملک وملت کی سلامتی بقاءکے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رےجنل پولےس آفیسر فےصل آباد راجہ رفعت مختار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا ڈی پی او وقار قریشی نے ان کا استقبال کیا ٓر پی او نے پولیس لائن ٹوبہ میں ملازمان پولےس کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے اردل روم لگایااردل روم میںاپیل ہاے کے سلسہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سینتےیس پولیس ملازمین پیش ہوے آر پی او فیصل آباد نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ضلع ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں اردل روم کے انعقاد کا مقصد ٹوبہ پولےس سے وابستہ افسران و ملازمان کے وقت اور پےسہ کو بچانا ہے تا کہ پولیس ملازمین کو فیصل آباد ان کے آفس جانا نہ پڑے اور ملازمان احسن طرےقہ سے ڈےوٹی سر انجام دےں سکےںاس کے علاوہ اگر کسی ملازم کو کوئی مشکل درپےش ہو تو وہ بھی اردل روم مےں پےش ہو سکتا ہے علاوہ ازےںرےجنل پولےس آفےسر فےصل آباد نےDPO ٹوبہ وقار قرےشی کے ہمراہ پولےس لائن ٹوبہ مےں صدر سرکل ٹوبہ کے سرکل انچارج ڈی اےس پی نعےم عزےز سندھو سمےت سر کل ہذا کے اےس اےچ اوز اور تفتےشی افسران کے ساتھ کرائم کے حوالے سے مےٹنگ کی جس مےں سرکل ہذا کے زےر تفتےش سنگےن مقدمات کی مثل ہائے کو فردا µ فردا µ چےک کےا ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کے ساتھ ساتھ چالان بروقت عدالتوں مےں جمع کروانے کا حکم دےا۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کامڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کے ھمراہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کے لیے علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا دورہ کیا۔ڈی پی او وقار قریشی نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈزمیں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دیجانے والی بولیوں کا جائزہ لیا ڈی پی او ٹوبہ نے پیاز کی بوریوں کے وزن کو کنڈے کے ذریعے تول کر چیک کیا تا کہ خریدار کو پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او وقار قریشی اور ڈی ایس پی نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں سے بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہاکہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی کو یقینی بنائیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو ۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد ارشد، انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد ساجد تھے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر اور گردونواح میں  شدید دھند کا راج ہے حد نگاہ صرف 10میٹر تک رہ گئی دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے 
موٹر وے پولیس کی جانب پیرمحل انٹر چینج سے لاہور عبدالحکیم موٹر وے کو ٹریفک کے لئےبند کردیا گیاموٹر وے پولیس نے موٹروے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کرنے  اور دوران سفر فوگ لائٹ کے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی شدید دھند کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھیں اور  گاڑی چلاتے ہوئے درمیانی فاصلہ زیادہ رکھیں، اور شدید دھند میں اوورٹیکنگ سے مکمل اجتناب کریں گاڑی خراب ہونے کی صورت ميں گاڑی کوفوری طور پر سائیڈ پر کھڑی کریں فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130پر کال کرکے اطلاع دیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر پیرمحل  کا بجلی کنکشن 48 روز سے منقطع تفصیل کے مطابق اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر پیرمحل  کا بجلی کنکشن 48 روز قبل  بل کی ادائیگی نہ ہونے پر  فیسکو پیرمحل کے اہکاروں نے بجلی کا کنکشن کاٹ کر میٹر بھی ساتھ لے گئے  اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر کا  تین لاکھ 50ہزار  روپے کا بجلی بل واجب الادا ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بل جمع ہونے کے امکانات بہت کم ہیں بجلی بل بجٹ نہ ہونے کی بنا پر ادا نہ ہو سکے کمپیوٹر اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر  کے عملہ نے تمام امور جنریٹر چلا کر انجام دینا شروع کر دیئے  لگاتار جنریٹر چلنے سے اکثر جنریٹر بند ہو جاتا اس سے سائلین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوپر سے  محکمہ پر اضافی اخراجات کا  بوجھ پڑا رہا ہے پیرمحل کے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیا جائے تاکہ پیرمحل کے شہری پریشان ہونے سے بچا سکے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پٹرولنگ پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی شراب برآمد ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابقڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خرم سعید  کی ہدایت پرپٹرولنگ پولیس اڈا واہگی اڈا  میں تعینات ایس ائی شوکت سب انسپکٹر محمد اسلم نے اپنے ٹیم سرفراز نول، فرخ منیب کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو مختلف جگہوں سے مون افضل سکنہ730 گ ب سے 10لیٹر  اور بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالمنعم سکنہ 740 گ ب سے  10 لیٹر شراب برآمد کرلی اور دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے
ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خرم سعیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  شاہراہوں کی حفاظت کو سو فیصد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد کی مکمل تلاشی لی جائےگی ،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائ
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے تفصیل کے مطابق پائینر گروپ نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی عابد چوہدری 95 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل  وسیم بہار شیرازی نے65 ووٹ حاصل کئے2ووٹ مسترد ہوئے احمد نواز ہمجانہ110 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل  سعید احمد رضا خان نے 52 ووٹ حاصل کئے28سالہ  محمد احمد نواز ہمجانہ پنجاب بھر سے کم ترین عمر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں  راﺅ ریاض محمود میﺅ 89ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل  منیر احمد شیخ ایڈوکیٹ نے 72ووٹ حاصل کئے محمد ظفر یاب خان  95ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ مدمقابل صاحبزادہ غلام حسین مکوآنہ نے 67ووٹ حاصل کئے  لائبریری سیکرٹری کی نشست پر محمد عرفان نوہانہ ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر محمد شعبان نوناری ایڈووکیٹ پہلے ہی  بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے  ٹوٹل 173 ووٹوں میں سے162  ووٹ کاسٹ ہوئے دوووٹ مستردہوئےانتخابات میں کامیابی پر  پائینر گروپ کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کی زیر صدارت پولیس لائن ٹوبہ میں پنجاب پولیس کے تعاون سے چغتائی لیب کی جانب سے ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران و ملازمان پولیس کے لیے ہیپا ٹائیٹس سے بچا  اور آگاہی کے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے افسران و ملازمان پولیس نے شرکت کی پرو گرا م کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس موقع پر سینئر پروفیسر اینڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر رزاق صاحب آف فیصل آباد نے ملازمین کو ہیپاٹائیٹس A,B,Cکی علامات،حفاظتی تدابیر اور آگاہی کے متعلق لیکچر دیا اور انسانی صحت پر اثر انداز ہونے والی دیگر موذی امراض جن میں شوگر، بلڈپریشر،کینسر اور تھیلیسیمیا سے بچا  کی تدابیر بتائیں ڈاکٹر صاحب نے دوران خطاب سگریٹ نوشی کے نقصانات پر تفصیل سے بتایا اور کہا کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ چار سے پانچ کلومیٹر پیدل چلنا اور متوازن غذا کھانا نہایت ضروری ہے انہوں نے چغتائی لیب کی انتظامیہ کا ضلعی پولیس کے مابین ڈسکا نٹ ٹیسٹ فیس کے متعلق بتایا انہوں نے بتایا کہ ہر پولیس ملازم کو 200روپے کے عوض کارڈ دیا جائے گا جس پراس کے فیملی ممبران کا اندراج ہو گا کارڈ ہولڈر اپنی اور اپنی فیملی کے ٹیسٹ چغتائی لیب سے 20فیصد رعایت کے ساتھ کروا سکے گا اگر ڈی پی او ٹوبہ کسی ملازم یااس کے فیملی ممبر کا سپشل کیس اپنے دستخط کے ساتھ بھیجیں گے تو اس کو ٹیسٹ کروانے پر 50فیصد رعا یت دی جا ئے گی۔









Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔