کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار

ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور سی ای او ایجوکیشن آفتاب احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1عیدگاہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم سے نہ صرف آب وہوا کو تر و تازہ رکھنے مدد ملے گی بلکہ ملکی قیمتی سرمایہ بھی ثابت ہوگا،انہوں نے سیمینار کے موقع پر کہا کہ ضلع کے تما م اساتزہ اور طلبہ ضلع کو سرسبز بنانے کے لئے پلانٹنگ کریں بلکہ شہری اپنے اپنے حصہ کا پودے لگا کر ملک کو سرسبزو شادب بنا نے میں اپنا قومی فرایضہ ادا کریں، اس تقریب میں گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز ضیاء کالونی،ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بخشی پارک،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول رجانہ کے طلباء و طالبات نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالہ سے تقاریر کیں اور ٹیبلوشو پیش کیئے، اس موقع پرڈی او سیکنڈری گلزار بھٹی،ڈی او ایلیمنٹری ملک الطاف ثاقب،ڈپٹی ڈی او منیر الحسن شاہ،پرنسپل ادارہ مسرت پروین ،اساتزہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پودے لگانے کا قومی ریکارڈ قائم کریں گئے، صفائی ستھرائی کے ساتھ شہر کو مزید خو بصورت سر سبز بنانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں شہریوں کو مستقل طور پر صاف اور بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں اپنے دست مبارک سے پودہ بھی لگایا اور ملک وملت کی سلامتی اور بقاء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔