پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ کی شدید سردی میں فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے 6 سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی کفالت کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق وزیراعلیٰ کو ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس کے بعد اس بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ نہیں ملا، تاہم ہم اسے تلاش کر لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بوٹ پالش کرنے والے اس چھ سالہ بچے کی کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کام کرنے والے دوسرے بچوں سے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ 6 سالہ بچہ کافی عرصہ سے بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرتا ہے جس کی گذشتہ روز برف بھرے فٹ پر بیٹھے پالش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔



Comments

Popular posts from this blog

10-01-2020

ماہر تعلیم چوہدری عبدالرزاق کی نماز جنازہ اقبال پارک میں ادا کی گئی

A condemned prisoner will be hanged in the District Jail here tomorrow (Thursday)