ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ریکروٹ کورس مکمل کرنے والے کانسٹیبلان کے اجلاس سے خطاب

ڈی پی او ٹوبہ کا ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ریکروٹ کورس مکمل کرنے والے کانسٹیبلان کے اجلاس سے خطاب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میںریکروٹ کورس مکمل کر کے آنے والے کانسٹیبلان کے اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ریکروٹ کورس مکمل کرنے والے تمام کانسٹیبلان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹوبہ بہار حسین بھٹی، آر آئی انسپکٹر صفدر ،لائن آفیسر عطاء محمد،پی آر او محمد عطاء اللہ،اور بابر نثار او ایس آئی بھی موجود تھے۔ دوران اجلاس ڈی پی او ٹوبہ نے کانسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے آپ کو بہت اہم ذمہ داری سونپی ہے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر محنت اور ایمانتداری کے ساتھ سر انجام دیںآپ نے جو بھی راستہ اختیار کرنا ہے اس راستے کو آج سے30سال پہلے اختیار کرنے والے کو نظر میں ضرور رکھیںآیا یہ صحیح ہے یا غلط پھر راستے کا انتخاب کریں ۔ اسلحے کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کریں فوج اور پولیس کا کام دوسرے یونیفارم والے اداروں سے مختلف ہے فوج اپنا اسلحہ دشمن کو مارنے کے استعمال کرتی ہے جبکہ پولیس کو اسلحہ دینے کا مقصد لوگوں کی حفاظت ہے۔کسی کام میں جلدی نہیں کرنی چاہیے محکمہ پولیس میں حالات و واقعات کو صرف عقل سے نہیں جانا جاتا بلکہ اس میں تجربہ بہت ضروری ہے اسلحہ آپ کا دوست بھی ہے اور دشمن بھی آج تک جو بھی پولیس افسر حملے میں محفوظ رہا ہے وہ الرٹ اور اسلحہ درست حالت میں پاس ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا ہے۔ایسا کام نہ کریں جس کا آپ کا علم نہ ہو ایسی صورت میں اپنے سینئر افسران سے رہنمائی حاصل کریں۔ اگر دوران ڈیوٹی کسی قسم کی دشواری پیش آئے تو خندہ پیشانی،اخلاق اور محبت کے ساتھ اس کا سامنا کیا جائے ۔ عوام الناس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اچھے روابط قائم کریں گالی گلوچ سے پرہیز کریں کیونکہ ہمارا رویہ اور ہمارا لہجہ ہی ہماری اخلاقیات کی پہچان ہے ۔ کرپشن سے اجتناب کریں، لوگوں سے نا انصافی نہ کریں، اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سر انجام دیں تا کہ دنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کا قرب اور رحمت حاصل ہو سکے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔