ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کے ھمراہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کے لیے علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا دورہ کیا۔ڈی پی او وقار قریشی نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈزمیں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دیجانے والی بولیوں کا جائزہ لیا ڈی پی او ٹوبہ نے پیاز کی بوریوں کے وزن کو کنڈے کے ذریعے تول کر چیک کیا تا کہ خریدار کو پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او وقار قریشی اور ڈی ایس پی نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں سے بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہاکہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی کو یقینی بنائیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو ۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد ارشد، انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد ساجد تھے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔