ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال مہر شفقت اللہ مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق کی والد ہ محترمہ کا انتقال ہو گیا تھا مرحومہ کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں ختم شریف اور قرآن خوانی کا انعقاد چک نمبر673/14گ ب حارث آبادمیں کیا گیا جس میں خصوصی طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ہو م مومن آغا، ایڈیشنل سیکرٹر ی ہیلتھ سلمان غنی
 وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی نسیم نواز،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ملک خادم حسین جیلانی اعوان،،ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد میاں جمیل، ایڈیشنل ڈی آئی جی احسن طفیل سابق ایم پی اے سید قطب علی شاہ ، صوبائی وزیر آشفہ ریاض فیتانہ ، ، مہر اعجاز سیال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، رائے محمد نواز مارتھ ایڈیشنل سیشن جج لاہور، ایم پی اے خالد سرگانہ ، سابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشرف، سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق، ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد عمران عباسی ، چیئرمین پریس کلب میاں اسد حفیظ،مہر رفیق نوہانہ ایڈوکیٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل مہر مشتاق احمد گرو، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ماسٹر ظہور احمد، سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی لوگوں نے بھرپور شرکت کی دربار سلطا ن باہو کے خطیب مولانا عبداللہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی اور موت یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔ ہر دی ہوئی روح نے آخر موت کا ذائقہ چکھنا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے دنیا کا کوئی بڑے سے بڑے آدمی انکار نہیں کرتا ہر انسان نے آخر کار اس موت کی وادی میں جانا ہے مومن اس عارضی دنیوی زندگی میں اپنی موت سے پہلے پہلے جو بھی نیک کام کرے گا؛ چاہے اپنی زبان سے ہو کہ ہاتھ سے یا اپنے مال کے ذریعہ اس کا ثواب ضرور پائے گا یعنی عمل کا اجر اس کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔