حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر پر سختی سے پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے


 ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر پر سختی سے پابندی عائد کی ہے جس پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے بھٹہ مزدوراوران کے بچوں کوت صاعلیمی وصحت سہولیات فراہم کر رہی ہے ، بھٹہ مزدورمعاشرے کی اہم اکائی ہیں اوران کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ و یجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر چوہدری محمد شہباز ، ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹربہار حسین بھٹی ممبران کمیٹی شیخ عامر فیاض ،محمد شبیر، محمد یاسین و دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مالکان حکومت پنجاب کی طرف سے طے کردہ اجرت دینے کی پابندی پر عمل کریں اور کسی کی حق تلفی نہ کریں،انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ایک فرد کے مفاد کی خاطرمزدوروں کے معاشی قتل کی ہرگزبرداشت نہیں کرئے گی اورکم اجرت دینے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گاڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے مزید کہا کہ ہرتحصیل پر سٹیٹ لینڈ پربھٹہ مزدوروں کے لئے کالونی قائم کی جائے گی جہاں صحت اورتعلیم جیسی بنیادی ضرورت مفت فراہم کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے پولٹری گوشت کی قیمتوں بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو سوفیصد یقینی بنایا جائے گا اور زائد قیمتیں وصول کونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں پولٹری کی قیمتوں بارے منعقدہ کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنر ز،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اور پولٹر ی ایسویشی ایشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔