22-02-2018

22-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ڈی ایس پی عاطف معراج نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ اروتی میں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام سائلین کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ڈی ایس پی عاطف معراج نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چکوک میں ٹھکری پہرہ لازمی ہے ،آپ حضرات پولیس سے تعاون کریں اور ٹھکری پہرہ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں،پہلے بھی پولیس آپ کے جان ومال کی ذمہ داری سے آگاہ ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں انتہائی لمحہ فکریہ ہیں ،جرائم پیشہ عناصر کبھی انسانیت سے مخلص نہیں ہوتے۔آپ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں،اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز آپ کو نظر آئے تو فوراً پولیس سے تعاون کرتے ہوئے انہیں آگاہ کریں تاکہ ان عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت پابندی ہے جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا...