ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی پیرمحل کے زیر اہتمام غلہ منڈی سے اللہ والا چوک تک ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ سے پیرمحل میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی پیرمحل رانا غلام عباس، اسلم مجاہد، نعیم اختر جانباز، ملک کوکب،ریاض سرگانہ، محمد احمد ایڈوکیٹ،حاجی رمضان ، محمدعالم گیر مجاہدنے کی ریلی میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے
رانا غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور انہیں استصواب رائے کا حق ملنے تک سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ریاستی جبر میں اضافہ تشویشناک ہے ،کشمیریوں پر مظالم سے نظر ہٹانے کیلئے بھارت کبھی کنٹرول لائن اور کبھی ورکنگ باو ¿نڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرتا ہے لیکن اس کے یہ ہتھکنڈ ے اب نہیں چلیں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا محمد اسلم مجاہد نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور جارحیت کا نوٹس لے، ریلی کے شرکاءنے بھارت مخالف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے ریلی اللہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ایس ایچ او ملک اسد عباس کی قیادت میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کشمیر میں ظلم اور بربریت کی داستان دہائیوں سے جاری ہے مگر دنیا کا ضمیر سویا ہوا ہے ان خیالات کااظہار ہنما پاکستان تحریک انصاف ائر مارشل (ر)سید اظہر حسن شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنے قراردادوں سے دیا ہوا حق کب منوائے گی تاکہ خطے میں لوگ سکھ کا سانس لیں۔ کشمیری بھاﺅں پر ظلم کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی طور پر جد و جہد کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق لے دے، بھارت فوری طور پر ظلم و بربریت بند کرے ان خیالات کااظہار امیدوار صوبائی اسمبلی بیگم صائمہ مخدوم علی رضا شاہ نے کہا ہے یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کشمیری عوام کو حق استصواب رائے لے دینا، اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کے مطابق عمل نہ ہونا ظلم کے مترادف ہے، عالمی طاقتوں کا بھارت کے آگے بے بسی کی تصویر بن جانا اس کیساتھ ظلم میں شریک ہونے کے برابر ہے، انڈیا پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان قوم کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ مانتی ہے ، جسے دشمنوں سے آزاد کروائے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔

ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چئیرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار کا ممبرا ن ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا تفصیل کے مطابق چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار نے سید مقبول حسین شاہ اور حافظ عبید ارشد کے ہمراہ علی رضا ٹاون،غریب آباد اضافی بستی ریلوے سٹیشن ،بلال ٹاو ¿ن، اپر کالونی، شادمان کالونی عقب لاری اڈہ، صدربازار،غلہ منڈی اور وارڈ نمبر 17 میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا چوہدری خالد سردار نے کہا کہ پیر محل شہر کو مثالی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کی کوشش کر رہے ہیں عوام کا تعاون بھی کسی تعریف کا محتاج نہیں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جلد ہی پیرمحل شہر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہو گا

ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پریس کلب پیرمحل کا اہم اجلاس زیر صدرات چوہدری سرور انجم منعقد ہو ا جس میں گوجرہ کے صحافی عابد سندھو کو کوریج سے روکنے پر چوکی مونگی بنگلہ میں تعینات اے ایس آئی دلدار کی طرف بدتمیزی کرنے پر شدید مذمت کی گئی اور ڈی پی او عثمان اکرم گوندل سے مطالبہ کیا کہ ے ایس آئی دلدار کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور واقعہ کی انکوائری کرائی جائے اس موقع پرمحبوب اخترخان ، میاں اسد حفیظ، امجد علی ، اظہار الحق، سعد الدین رضوی ، نوید پرنس ، خرم شہزاد بھٹی، آصف فاروق نے بھی شرکت کی

ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پا کستا ن تحر یک انصا ف کی رہنما سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے کہا کہ بھا ر ت امر یکہ کی سر پر ستی میں کشمیر یو ں کا قتل عا م کر ر ہا ہے،کشمیر ی عوام 1947سے اپنی آزادی کیلئے جد وجہد کررہے ہیں، یو م یکجہتی کشمیر ہر سال خا مو ش تما شا ئی کی طرح گز ر جا تا ہے ، ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے سب کو مل کر اٹھ کھڑ ا ہو نا ہو گا ، انہو ں نے کہا کہ بھا ر ت کی آٹھ لا کھ سے زائد فو ج ظلم و جبر کے تما م حر بے آزما نے کے با وجو دکشمیر یو ں کی آواز دبا نے میں نا کا م ہے ، اقو ام متحد ہ اور عالمی بر ادری کا فر ض ہے کہ وہ بھا ر ت کے انسا نیت کے خلا ف مظا لم اور انسا نی حقو ق کی بد تر ین پا ما لی پر خا مو ش تما شا ئی بننے کی بجا ئے کشمیری عو ام کو حق دے۔

ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 سسرالیوں کا بہو پر مبینہ شدید تشدد،خاتون کے بال بھی کاٹ دیئے خاتون کا کان کاٹنے کی کوشش میں چہرہ زخمی ہو گیا تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی کے گاو ¿ں 771گ ب کا محنت کش اختر شہزاد اپنی بیوی انم بی بی کے ہمراہ گھروں سے الگ رہتا تھا گھروں کا اخترشہزاد پر دبا تھا کہ وہ انم بی بی کو طلاق دے لیکن اختر شہزاد نہیں انکار کردیا جس پر انم بی بی کی ساس ، دیور، جیٹھ نے مبینہ طور پر شدید تشدد کرتے ہوئے قینچی سے سر کے بال کاٹ دئیے کسی کو بتانے پر تیزاب سے جلانے اور جان سے مارنے کے دھمکیاں دی جارہی ہیں متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ملزمان کے پولیس ملازم ہونے کی وجہ سے تھانہ جانے سے بھی قاصر ہیں زخمی خاتون نے بچوں سمیت والدین کے پاس پناہ لے لی تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اور والدین نے حکومت پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل نے فوری نوٹس لے کرایس ایچ او تھانہ اروتی مختار حسین کوواقع کی انکوائری کا حکم دے دیا

ُپیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافہ کا پیش خیمہ ثابت ہورہا ہے مسلسل کئی ماہ سے اضافوں سے عوام پر بے پناہ مالی بوجھ ڈالا جارہا ہے بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کم ہوئیں جبکہ پاکستان میں مہنگی کرکے عوام کا استحصال کیا گیا ان خیالات کااظہارامیدوار صوبائی اسمبلی عرفان الحسن چوہدری نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کو جواز بنا کر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ عوام پر اضافی بوجھ ہے ٹرانسپورٹیشن میں اضافہ کے باعث سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کو حکومت نے ریونیو کے حصول کا آسان ذریعہ بنا کرعوام پر بوجھ ڈالنا وطیرہ بنالیا ہے جو بیڈگورننس کی انتہا ہے۔









Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔