01-02-2018


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
موٹر شوروم، موٹر ورکشاپ، آٹو پارٹس، ڈینٹرورکشاپ ودیگر دکانداروں کا اجلاس ننھا موٹر گیراج میںمنعقد ہو ا اجلاس میں پیرمحل آٹو ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا پیرمحل آٹو ایسوسی ایشن کا تنظیم سازی کا با قاعدہ اعلان کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ، صدرموسی لطیف ،سنیئر نائب صدرفد احسین ،نائب صدرریاض احمد جنرل سیکرٹری تنویر علی ،سیکرٹری فنانس مظہر اقبال ،سیکرٹری نشر و اشاعت محمد طاہر منتخب کر لیا گیا مجلس عاملہ میں محمد نعیم ، محمد منیر ڈینٹر،عبدالزراق، مہر افضل ، حاجی محمد حسین کو نامزدکیاگیا اس موقع پر صدر مو سی لطیف نے کہاکہ اس تنظیم کے اولین مقاصد میں دکانداوں کے مسائل کا حل اور ا ±ن کی فلاح و بہبودکے لیے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنانا جائےگااور ہر ایک کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا۔ تنظیم سازی وقت کی ہم ضرورت تھی تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیاجارہا ہے اس موقع پر ،مولانا عبداللہ شفیق ، فد احسین ، ریاض احمد، محمد ابراہیم ،محمد حسین ، میاں اسد حفیظ ودیگر نے بھی خطاب کیا

 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی ہدایات پر چک نمبر 326 میں چیٹانہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن 30گھروں کی تلاشی اور 50 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی کرایہ داری کے کوائف پورے نہ ہونے پر مقصود ولد محمد صادق گرفتار مقدمہ درج کرلیا غوثیہ آباد میں تھانہ پیرمحل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن 28گھروں کی تلاشی اور45 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
نہ پینے کے صاف پانی اور نہ ہی بےٹھنے کے لئے کوئی کرسےاں ےہ ہے رےلوے اسٹےشن پیرمحل،،پاکستان کی تعمیر سے قبل بننے والا پیرمحل کا واحد رےلوے اسٹےشن بنےادی سہولےات سے محروم چلا آرہا ہے مسافروں کی بےٹھنے کی جگہ نہیں ہے کرسےاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ مسافروں کے پینے کے پانی کابھی کوئی بندوبست نہیں ہے اس کے علاوہ اس رےلوے اسٹےشن پر سکےورٹی کا بھی ناقص انتظام ہے شہریوں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے فور ی نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
جماعت اسلا می پیرمحل کے امیر رانا غلام عباس نے کہاکہ جماعت اسلا می انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،شخصی آمریت ،چورلٹیروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔چورڈاکوﺅںسے نجات کے لئے ایم ایم اے واضح آپشن ہے دینی جماعتوں کااتحاداللہ کی نعمت ہے۔ دینی جماعتوں کی قیادت کسی کرپشن اورلوٹ کھسوٹ میں ملوث نہیںرہی انہوں نے کہاکہ کارکنان گلی محلوںمیں عوام کومنظم کریںتاکہ آنے والے عام انتخابات میں قوم محب وطن اوراسلا م پسندلوگوںکواقتدارمیںلائیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
پاکستان تحریک انصاف تحصیل پیرمحل کے صدر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے کہاکہ حکمران غریبوں کاخون چوس کراپنی تجوریاں بھرنے میں مگن ہیں،مہنگائی نے غریبوں کے منہ سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ جب تک عام آدمی کوصاف پانی، علاج معالجہ، سستی تعلیم وروزمرہ کی بنیادی سہولیات نہیںملیںگی تب تک نہ امن قائم ہوگا اور نہ ہی خوشحالی آئے گی۔ عوام اب دیانتداراورمحب وطن نمائندوںکومنتخب کریں۔انہوںنے کہا کہ ملکی ترقی میںسب سے بڑی رکاوٹ پانی ، بجلی ،گیس اوربے روزگاری سمیت تمام مسائل کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوگئے ہیں۔ ناقص پالیسیوںکی سزاعوام بھگت رہی ہے ۔دونوں نے مک مکا کی سیاست کر کے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی تھی۔ عمران خاں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ 

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل نوید الزمان نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا مجرم رفاقت علی کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم تفصیل کے مطابق تھانہ پیر محل قتل کے مقدمہ نمبری 486/16 بجرم 302 ت پ جس میں سنگدل باپ رفاقت نامی ملزم نے اپنی پانچ سالہ معصوم بیٹی کو بے دردی سے چھری کے وار کر کے قتل کردیا تھا۔جس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل نوید الزمان نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے ساتھ مل کر غلہ منڈی میں واقع 110 کے قریب کھوکھا مارکیٹ کو گرائے تیسر ا سال مکمل ہونے پر پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا دورہ غلہ منڈی متاثرین کو مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کرایہ پر جگہ دے گی ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا متاثرین سے خطاب تفصیل کے مطابق تین سال قبل مارکیٹ کمیٹی پیرمحل نے غلہ منڈی پیرمحل کے اندر سالہا سال سے قائم کھوکھا مارکیٹ جس میں 110کے قریب کھوکھا نما سٹال موجود تھے کو ہیوی مشینری سے گراکر غریبوں کو بے روزگار کردیا تھا روزگار چھن جانے پر دومحنت کش حالات کے ہاتھوں موت کی وادی میں جاچکے ہیں پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا نے غلہ منڈی پیرمحل کا دورہ کرکے متاثرین کو غلہ منڈی پیرمحل کے اندر مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے نقشہ کے مطابق مارکیٹ تعمیر کرکے دکانات دینے کا وعدہ کیا ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت مزدور کسان کو روزگارکی فراہمی سمیت سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو مشن بنائے ہوئے ہیں غلہ منڈی متاثرین کو فی الفور روزگارکے لیے سٹال کی فراہمی کررہے ہیں تاکہ مزدوروں کے گھروں میں بجھنے والے چولہے جلنے سے مزدوروں کے گھروں میں خوشحالی آئے اس موقع پر حاجی شفقت رسول چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل ، سجاد احمد سیکرٹری ، رانا محمد جمیل کھوکھا متاثرین سمیت سینکڑوںافراد موجودتھے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
اے سی پیرمحل کا سرکاری رقبہ سے مٹی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون دوٹریکٹر ٹرالیاں اور کرین قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کردی تفصیل کے مطابق چوہدری خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے پیرمحل کے اردگرد کے سرکاری رقبہ سے مٹی چور ی کرتے ہوئے دوٹریکٹر ٹرالی ،ایک کرین اور ڈرائیور موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کرکے قانونی کاروائی کے لیے پولیس کو دے دیا

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
دربار کے لیے منظور شدہ رقبہ پر قبضہ کرکے فروخت کرنے پر قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کی جائے محمد امین متولی دربار تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان مربع نمبر139، کیلہ نمبر4،5جوکہ سرکاری طورپر مشہور بزرگ دربار عالیہ پیر ظفر قدوائی غریب نواز کے لیے مختص کیا گیا ہے جس پر فرزند علی ولد محمد رمضان سی پلاٹ اور دیگر قبضہ گروپ کے اراکین قبضہ کرکے فروخت کرنے کے درپے ہیں جس سے نہ صرف صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ دربار کے لیے مختص جگہ پر ناجائز قبضہ کے باعث زائرین اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محمد امین ولد منظور احمد متولی نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کمشنر فیصل آباد سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
:ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی ہدایات پر حارث آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 40گھروں کی تلاشی اور 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی کرایہ داری کے کوائف پورے نہ ہونے پر ایک شخص گرفتار مقدمہ درج کر لی

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی پولیس نے بستی در آباد میں آپریشن درالفساد کے تحت سرچ آپریشن کیا، آپریشن کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ اروتی ممتاز حسین نے کی 
آپریشن کے دوران 35 گھروکی تلاشی 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی

پیرمحل (اپناپیرمحل ڈاٹ کام )
نامعلوم ڈاکوﺅں نے موبائل کمپنی کے سیلزمین کو لوٹ لیا تفصیل کے مطابق کمالیہ روڈ پر چک نمبر 663/4گ ب کے قریب موبائل فون کمپنی کے سیلزمین آصف آرہاتھا کہ نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر نقد ی رقم 2لاکھ روپے اور دو عدد موبائل فون چھین لیے مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بن کر زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورپر وارننگ لائیٹیں نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ٹاوروں پر برقی لائیٹیں آویزاں کروائی جائیں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کے پندرہ سے زائد ٹاورموجود ہے پیرمحل سے بیس کلومیٹرکے فاصلے پر رفیقی فضائیہ ایئربیس ہونے کے باعث دن رات طیاروں کی تربیتی مشقیں جاری رہتی ہے جبکہ ان قدآور ٹاور ز پر کسی قسم کی لائٹیں نہ لگائی گئی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ہے سماجی سیاسی شخصیات نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ان ٹاورز پربرقی لائٹیں آویزاں کروائی جائیں تاکہ کسی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
مہر نذیر جٹ گوپے را ،حاجی محمد ارشد میموریل چا رکھلاڑی اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ بتاریخ 11تا17فروری بروز اتوار تاہفتہ چک نمبر670/11گ ب تحصیل پیرمحل ہوگا جس کے مہان خصوصی چوہدر اسدالرحمن ایم این اے ، مسنر فوزیہ خالدوڑائچ چیئرمین ضلع کونسل ، چوہدری محمد ہارون ڈی ایس پی ہونگے زیر سرپرستی میاں نعیم رزاق نمبردار چیئرمین یونین کونسل ،مہر محمد سعید کونسلر ، رانا نثار احمد خاں پنجاب پولیس ٹورنامنٹ کمیٹی چوہدری خالد محمود ، ،قیس رمضان ، احمد رضا ،مجاہد سرفراز زیر انتظام ینگ فارمر فٹ بال ٹیم چک670/11گ ب ہونگے اول آنے والی ٹیم کو 60ہزار روپے مع ٹرافی ، دوم آنے والی ٹیم کو 40ہزار روپے مع ٹرافی سوم آنے والی ٹیم کو 15ہزار روپے مع ٹرافی انعام دیاجائے گا فٹ بال ٹورنامنٹ میں علاقہ بھر کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام 
22کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ پیرمحل کی تعمیر ،، نامناسب یو ٹرن آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے تفصیل کے مطابق 22کروڑ روپے سے مین رجانہ روڈ پیرمحل کی تعمیر کی
گئی جس میں جگہ جگہ یوٹرن بنائے گئے اور مناسب اشارات اور سپیڈ بریکر نہ لگائے گئے جس سے آئے روز حادثات کے باعث درجنوں افراد معذور ہوچکے ہیں سماجی، سیاسی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور یوٹرن کے ساتھ ساتھ سائن بورڈ آویزاں کرکے سپیڈ بریکر لگائے جائیں تاکہ آئے روز حادثات سے شہری بچ سکیں



Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔