چوروں نے شہری کے گھرسامنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا۔

 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چوروں نے شہری کے گھرسامنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا۔تفصیل کے مطابق لوئر کالونی کے شہری ذوالفقار علی قوم راجپوت نے اپنے گھر کے سامنے ریڑھے پر ہزاروں روپے مالیت کا زرعی سامان رکھ چھوڑا تھا کہ نامعلوم چوروں نے موقع پا کر سامان اور ریڑھا غائب کر لیا۔شبہ ہونے پر ریڑھے کے ٹائر نشانات پر جب چوروں کا تعاقب کیاگیاتو بائی پاس روڈ پر چوری میں ملوث عناصر ریڑھا چھوڑ کر فرار ہو گئے جب کہ دیگر سامان لے اڑے۔متاثرہ نے واردات میں ملوث افراد کے خلا ف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ پیرمحل پولیس کو گزار دی تھی مگر تادم تحری مقدمہ کا اندراج نہیں ہو سکا تھا۔چور ی میں نقصان کا اندازہ 70,000/-روپے لگایا گیا ہے۔
 

Comments

Popular posts from this blog

10-01-2020

ماہر تعلیم چوہدری عبدالرزاق کی نماز جنازہ اقبال پارک میں ادا کی گئی

A condemned prisoner will be hanged in the District Jail here tomorrow (Thursday)