ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شہزاد اکبر نے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ضلع بھر میں کرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا نفاذ میری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، میںنے اپنی جیپ اور سکوارڈ کی گاڑی بھی گشت پر مامور کر دی ہے ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شہزاد اکبر نے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں رانا خالد محمود, میاں عاطف سعید,سلطان محمود سد ھو سمیت تحصیل پریس کلب پیر محل کے صحافی میاں اسد حفیظ محبوب اخترخان اور نئیر عباس شاہ ،امجد علی بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ضلعی پولیس اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات پر تیزی سے عمل پیرا ہے،
انہوں نے کہا کہ پو لیس میں عوام دوست کلچر متعارف کروانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی میری اولین تر جیحات ہیں ،جس کے لئے تھانوں میں پو لیس افسران اور اور عملہ کو عوام کے ساتھ دوستانہ اور خوش اخلاق رویہ اپنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کوامن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع بنانے کے لئے کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ،اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کا روائی عمل میں لائی جائے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چوہدری نورمحمد اینڈ چوہدری اظہر جج میموریل فٹ بال کا افتتا ح کردیا گیا ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق ناظم یونین کونسل نمبر48سائیس خالد شریف نے کیانورنامنٹ 25جنوری تک جار ی رہے گا اول آنے والی ٹیم کو 20ہزار بمعہ ٹرافی ، سیکنڈآنے والی ٹیم کو 15ہزار بمعہ ٹرافی، تھرڈ ٹیم کے لئے 10ہزار روپے بمعہ ٹرافی انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائز ر چوہدری عاصم جاوید ہو نگے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر نے دیگر ضلعی پولیس افسران کے ہمراہ شہر قائد کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار عبدالغفور گجر کی قبر پر گاﺅں 688/28گ ب جا کرپھولوںکی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں شہید عبدالغفور گجر کی جرا ¿ت اور بہادری کو سلام پیش کرتاہوں کہ جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیاکیونکہ ایک شہید کی موت قوم کی حیات ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں نظر آنے والے مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر پولیس اپنے پورے ہدف حاصل نہیں کر سکتی۔ جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہید کی بیوہ کے لئے اس کے بیٹے کو امداد چیک بھی پیش کیا ۔ شہید عبدالغفور گجر شہر قائد کراچی کے تھانہ ناظم آباد میں بطور ہیڈ کانسٹیبل تعینات تھے اور امام بارگاہ پر18جنوری کو ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
 میاں شہباز شریف کی قیادت میںپنجاب بدل چکا ہے،او راہم فیصلوں پر مکمل عمل کی منظوری اس بات کا واضح ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری ارشدرشید نے اپنے ڈیرہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ قومی ایکشن پلان کی منظوری اور عمل درآمد کے لئے کمیٹیوں کے قیام سے مثبت نتائج مرتب ہو ں گے۔اور ملک وقوم کو دہشت گردی سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہاآنے والی نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دینا موجود ہ حکومت کی اولین ترجیج ہے۔اوراس حوالے سے حکومت بھرپور کردارادا کررہی ہے۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اشتہاری بھائی کو فرار کروانے پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم عامرعلی اپنے بھائی شاہد کے گھر میں موجود تھا کہ پولیس نے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو شاہد علی نے اپنے بھائی کو فرار کروادیا جس پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کرکے چالو بھٹی بھی برآمد کرلی تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی ذوالفقارٹاﺅن کا رہائشی ممتاز ولد قاسم علی احاطہ کمرہ چاردیواری میںدیسی شراب کشید کررہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ ماکر اس سے چالوبھٹی،30لٹر شراب، 20لٹر لاہن برآمد کرلیا۔













Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔