پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے لاکھوں روپوں کے قیمتی سرسبز وشاداب درخت کاٹ لئے گئے پرنسپل اور کلرک نے ملی بھگت کر کے درخت خردبرد کر لئے ذرائع
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت بغیر کسی نیلامی کے کاٹ لئے، جب کہ سر سبز درختوں کے کاٹے جانے پر مکمل پابندی عائد ہے ،مبینہ طور پر
کالج پرنسپل نجمہ شفیع اور ریٹائرڈ کلرک سعید نے ملی بھگت کرکے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کٹوانے کے بعدخردبرد کردئیے پرنسپل کالج اور ریٹائرڈ کلرک نے کرپشن چھپانے کے لئے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں ارشد اقبال نے واقعہ پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل نے عملہ کے ساتھ مل کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنا ہے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی فوری نوٹس لے کررپورٹ طلب کرلی ہے
شہری حلقوں نے کالج سے قیمتی سرسبز درخت کاٹنے پر شدید غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، وزیر تعلیم ، سیکرٹری ہائرز ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، محکمہ انہار کا عملہ بے خبر رہا، اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرتے رہے، تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 719کے قریب واہگی نہر بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔شگاف پڑنے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی عملہ موقع پر نہیں پہنچا جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نہر میں پڑنے والے شگاف کو 8 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد بند کر دیا گیا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نائب تحصیلدار اورقانونگو، پٹواریوں اپنے حلقے میں حاضری یقینی بنانے، باقاعدگی سے شفاف رپورٹ بھیجنے، حدبندی،امن و امان اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق تحریری رپورٹ ارسال کریں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار تحصیل پیرمحل نے اپنے دفتر میں نائب تحصیلداروں، قانونگو اور پٹواریوںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلد ار اور پٹواریوں اپنے حلقے میں حاضری یقینی بنانے، باقاعدگی سے شفاف رپورٹ بھیجنے ،حدبندی،امن و امان اور سرکاری اراضی پر قبضوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے متعلق رپورٹ ارسال کریں،انہوں نے کہاکہ میرے دروازے دن رات عوام کے لئے کھلے ہیں۔ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میری تعیناتی میں عوام سکون کی زندگی بسر کریں۔ میرے دروازے چوبیس گھنٹے لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔لوگ بلا دھڑک اور بغیر سفارش کے میرے پاس آئیں۔ میرے دروازے رشوت خور اور ٹاﺅٹ مافیا کے لیے مکمل طو ر پر بند ہیں، ٹاﺅٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میرے دفتر کا کوئی اہلکار رشوت میں ملوث پا گیا تو اس کے خلاف بھر پور کاروائی عمل لائی جائے گی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم خاتون جاں بحق، بچی شدید زخمی ہو گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کھیکھا بنگلہ روڈ پر چک نمبر 308گ ب کے قریب تیز رفتار رکشہ نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں طاہرہ دختر مقبول زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ سونیا دخترابرارشاہ کوشدیدزخمی حالت میں ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امد اد کے بعد ڈسڑکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ دیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔