ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیرمحل میں نئے تعمیر ہو نے والی سول کورٹ کی عمارت کا افتتاح کردیا








پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیرمحل میں نئے تعمیر ہو نے والی سول کورٹ کی عمارت کا افتتاح کردیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد یارولانہ کا پیرمحل پہنچ پر جنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن سید نسیم عباس بخاری نے استقبال کرتے ہوئے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سول کورٹ درجہ اول کی عمارت کا افتتاح کرتے ہو ئے تختی کی نقاب کشائی کی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی عمارت سے ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی جس سے علاقہ کی عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو گی ماتحت عدالتیں اور وکلاءحضرات میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے وقت کا ضیائع کیے بغیر جلد انصاف کے تقاضوں پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے اس موقع پر انہوں نے کہا وکلاءنے عدلیہ کا ہر دور میں ساتھ دیا جو ناقابل ستائش ہے اور ان کی قربانیاں عدلیہ کی تاریخ میںسنہری حروف میں لکھی جائیں گی اس موقع پر سول ججز سلطان احمد پٹیو، نعیم احمد فراز، مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ ،رانا احسان الحق بھی موجود تھے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل سطح پر سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے تحصیل پیرمحل میں سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ڈی ایس پی ملک عثمان ، ممبران میںتحصیلدار چوہدری منظرحفیظ، انسپکٹر سپیشل برانچ گل نواز مہوٹہ محمد رمضان انسپکٹرسی آئی ڈی ،حکیم رفیق ارشد، چوہدری سلطان احمد ، میاں اسدحفیظ شامل ہیں۔ سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر حساس تنصیبات کا معائنہ کرے گی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے لئےسیٹھ نعیم اختر کو نامزد کردیا گیا تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن کی طرف نئے چیئرمین سیٹھ نعیم اختر کانام بجھوادیا جس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری ہو نے کاامکان ہے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنیوالے دو افرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر691/33گ ب کی مسجد بلال( بریلوی) کے مولانا عبدالماجد ولد محمد ادریس اورجامع مسجد بریلوی(بڑی ) کے امام ابراہیم ولد عمردین کو جمعہ کے خطبہ کے دوران لاﺅڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا پولیس نے لاﺅڈ اسپیکر و سامان قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 3 ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
موبائل فون پر شہری کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے والے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محلہ مکہ بلاک پیرمحل کے رہائشی قدیر ولد ذوالفقار کو
ظفر ولد ظہور سکنہ 680/21گ ب اور آصف ڈارئیور ولد شفیق سکنہ اضافی آبادی 334گ ب رجوال نے موبائل فون پرجان سے ماردینے کی دھمکیاں دیںمتاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر غیر مسلم دوشیزہ نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاوں 45 ایل کی رہائشی صبا جاوید نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین حق قبول کر لیا۔ نومسلم دوشیزہ نے چک 127/15L کے سہیل کے ساتھ نکاح بھی کر لیا۔ دونوں کا نکاح مقامی عالم دین مولوی عبد الشکور نے پڑھای

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔