پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے پانچ سال مکمل ہو نے پر تقریب منعقد ہو ئی جس میں کیک کاٹا گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے پانچ مکمل ہو نے کی خوشی میں چوہدری عبدالغفار کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین مونسپل کمیٹی چوہدری خالدسردار، مسلم لیگ (ن) کے رہنماچوہدری امان اللہ،پرنسپل چوہدری خاور سلہری ،تحصیل پیرمحل بناﺅتحریک کی بانی میاں اسد حفیظ،اسرار احمد پھلوری ، محمد جمیل، مشتا ق احمد سعیدی، عامر غفار، حاجی سردار محمد، اظہار الحق ، امجد علی ، میاں آصف حفیظ نے کیک کاٹ۔ اس موقع پرچوہدری خا لد سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دلوانے پر چوہدری اسد الرحمن کے انتہائی مشکو ر ہیں پیرمحل کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن میں پیرمحل شہر اور علاقہ پیرمحل کے لئے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ جوکہ 34کروڑ روپے، دانش سکول سسٹم ( سنٹر آف ایکسلنسی کے لئے 33کروڑ روپے ، پیرمحل میں 29کروڑ کی لاگت سے سیوریج لائن بچھانے کے لئے منصوبہ ، تحصیل ہیڈ کوواٹر ہسپتال کے لئے 29کروڑ، پیرمحل شہر...
10-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام میری بھرپور کوشش ہو گی کہ مجھ پر جو ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں میں ان کو بھر پور انداز میں پایائے تکمیل تک پہنچاو ¿ں اور تحصیل بار ایسوسی ایشن ایک مثالی باربنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑوں ان خیالات کا اظہار چوہدری شوکت علی گجر ایڈوکیٹ صدر بارایسوسی ایشن نے سماجی شخصیت چوہدری عامر حسین کی جانب سے پرتکلف عصرانہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاءبرادری نے جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی ہے اس کو ہرممکن طورپر نبھانے کی کوشش کروں گاتمام معاملات کا بلا تف ریق خیال رکھا جائے گا اور انشااللہ وکلاءبرادری کی توقعات پر پورا کرنے کی خاطروہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پاکستان اور وکلاءکی فلاح وبہبود جو کہ ہمارا نصب العین ہے ۔اس موقع پر میاں طاہر ، جمیل ونیس ،میاں نثار احمد نورپوری، میاں انور، صوفی اسلم ، لیاقت علی بھٹی، چوہدری محمد شفیق، چوہدری اصغر، طالب حسین جعفری، سلمان ایڈوکیٹ، محمدحسین ایڈوکیٹ، مہر فلک شیر، میاں اسدحفیظ،ڈاکٹر اکمل، رانا احمد رضا،میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ، چوہدری مجاہد حسین ودیگر بھی موجود تھے۔ پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام تحصیل پیرمحل...
22-02-2018 پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام ڈی ایس پی عاطف معراج نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ اروتی میں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام سائلین کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ڈی ایس پی عاطف معراج نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چکوک میں ٹھکری پہرہ لازمی ہے ،آپ حضرات پولیس سے تعاون کریں اور ٹھکری پہرہ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائیں،پہلے بھی پولیس آپ کے جان ومال کی ذمہ داری سے آگاہ ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں انتہائی لمحہ فکریہ ہیں ،جرائم پیشہ عناصر کبھی انسانیت سے مخلص نہیں ہوتے۔آپ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں،اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز آپ کو نظر آئے تو فوراً پولیس سے تعاون کرتے ہوئے انہیں آگاہ کریں تاکہ ان عناصر کا قلع قمع کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر سخت پابندی ہے جرائم کے خاتمہ کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا...
Comments
Post a Comment