پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام




پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل پیرمحل میں انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیاگیا ہے او ر ہر تھانے کی حدود میں کام کرنے والی پولیو قطرے پلانے والی موبائل ٹیموں کوپولیس ملازمین سیکیورٹی کے لئے مہیا کئے گے ہیں ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ نجیب نے پولیو ٹیموں کی چیکنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل پر سکون تحصیل ہے اور یہاں کے رہائشی تمام پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کررہے ہیںمگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہر تھانے کی حدود میں کام کرنے والی پولیو قطرے پلانے والی موبائل ٹیموں کوپولیس ملازمین سیکیورٹی کے لئے مہیا کئے گے ہیںانہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے موبائل ٹیمیں139،14 فکس اور 05 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ تین روز پولیومہم کے دوران59804 بچوںپولیو کے قطرہ پلواجائیں گے پولیو مہم کے دوران خانہ بدوشوں کے بچوں اور دور دراز کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ تحصیل پیرمحل کی حدود میں واقع بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے متعلقہ حکام اپنے فرائض منصبی ذمہ داری اور جانفشانی سے ادا کررہے ہیں اوراس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو یقینی طور پر پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم شخص کی نعش کھیتوں سے برآمد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 717 گ ب میں کماد کی فصل سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، دیہاتیوں کی اطلاع پر تھانہ پیرمحل کے ایس ایچ او وسیم سرور نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوادی ہے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا نزلہ،زکام اور کھانسی کے ستائے شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا ،تفصیل کے مطابق پیرمحل و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،بارش ہونے کے بعد گرد بیٹھنے اور فضا کے صاف ہونے سے بیماریاں پھیلنا رک جائیں گی۔ بارش سے موسم خوش گوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا ،بارش سے جہاں سردی میں اضافہ ہو گا وہیں دھند میں بھی کمی آئے گی شہریوں کا کہنا ہے کہ گرد بیٹھنے سے فضا صاف ہو گی دھند جائے گی اور نزلہ،زکام اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں سے نجات ملے گی۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پولیوویکسین حاصل کرنے کا تنازعہ پریونیسف کے نمائندہ اور لیڈی ہیلتھ ورکر کے درمیان ہاتھاپائی، لیڈی ہیلتھ ورکر نے بچوں کو پولیوویکسین پلانے سے انکار بتا یا گیا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران پیرمحل کے نواحی گاﺅں759گ ب کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں فریج سے یونیسف کا نمائندہ وحید مراد پولیوویکسین حاصل کررہا تھا کہ ایل ایچ وی معراج بی بی نے منع کیا کہ یہ میری ذمہ داری ہے اس کا سٹاک میرے پاس ہے آپ میری اجازت کے بغیرویکسین حاصل نہیں کرسکتے ہیں جس پر تعیش میں آکر مبینہ طور پر وحید مراد نے ایل ایچ وی کو مارناپیٹنا شروع کردیاجس پرساتھی اہلکاروں نے بیچ بچاﺅ کروایا ، لیڈی ہیلتھ ورکر نے واقع کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیااسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت سے رپورٹ طلب کرلی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چور دکان کی چھت پھاڑ کر قیمتی سامان اور نقدی رقم لے اڑے تفصیل کے مطابق سند ھ یلیانوالی کے مین بازار میںواقع جمیل کریانہ سٹور سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور دکان کی چھت پھاڑ کر قیمتی سامان اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے متاثرہ شخص نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ اروتی پولیس کو تحریری درخواست دے دی ہے تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر اور نواحی علاقوں میں ہلکی ر م جھم رم جھم نے موسم مزید ٹھنڈا کردیا،گھروں میں روایتی پکوانوںکی تیاریوں کے علاوہ ہوٹلوں ،فوڈ کارنرز پررش بڑھ گیا،مچھلی والوں کی چاندی ہوگئی۔گزشتہ روز صبح سے ہی آسمان پر چھائے بادلوں کی وجہ سے بار ش کے آثار نظر آرہے تھے جبکہ دن 12 بجے کے بعد ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ شرو ع ہوگیا جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سرد موسم سے لطف اندو ز ہونے کیلئے خواتین نے روایتی کھانے تیار کئے جبکہ فوڈ کارنر ز پر شہری گرم سوپ،یخنی اور پکوڑوں سموسوں سے لطف اندو ز ہوتے نظر آئے۔بدلتے موسم پرخریداروں کے ر ش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھلی کا کاروبار کرنے والوں کے وارے نیارے ہوگئے جنہوں نے باسی پرانی مچھلی کا سٹاک بھی جلدی سے ختم کرلیا جبکہ زندہ مچھلی والوں نے بھی ریٹ بڑھا دیئے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نانبائی شہریوں کو دونوں ہاتھ لوٹنے لگے کم وزن روٹیاں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔شہر اور مضافاتی علاقوں میں کسی بھی جگہ چیک اینڈ بیلنس کا کوئی چکر نہیں۔شہری علاقوں میں قائم تندوروں پر کم وزن روٹیاں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔روٹی کی قیمت بعض مقامات پرآٹھ روپے وصول کی جارہی ہے زائد قیمت وصولی کے باوجود روٹی کا وزن100 گرام بھی نہیں ہوتا۔نان بھی چھوٹے سائز کے بنائے جاتے ہیں کم وزن روٹی اور نان فروخت کرنے والے شہریوں کو دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔