ہنما تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے (ر) میجر احمد نواز ضلعی نائب صدر تحریک انصاف کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں سے خطاب



پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پاکستان اٹیمی طاقت ہے لیکن بد قسمتی سے ہم نے دنیا کے سامنے کشکول اٹھا رکھاہے ، امریکی صدر براک اوبا نے پاکستان کو نظرانداز کرکے بھارت کو اہمیت دی اور کروڑوں روپوں کے سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ بھارت کو سلامتی کونسل کامستقل رکن بنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ان خیالات کا اظہارسابق ایم این اے و چیئرمین انسانی حقوق برائے قائمہ کمیٹی و رہنما تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے (ر) میجر احمد نواز ضلعی نائب صدر تحریک انصاف کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمہر ممتاز دولتانہ، ملک ثاقب سہیل ، میاں محمد عرفات، شیخ محمد اقبال، مظہر ۱قبال چاند، میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ریاض فتیانہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدپیرمحل پہنچنے پر شاندار استقبال ، شہر بھر کو پاکستان تحریک انصاف کے پرچموں اور بینروں سے سجایا گیا تھاریلی کے شرکاءنے پیرمحل بائی پاس سے ریاض فتیانہ کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں سینکڑوں کی تعداد کے جلوس میں انہیں پرانا واپڈا چوک، اللہ والاچوک، غوثیہ چوک سے سے ہوتی ہوئی عمرفاروق کالونی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاءسے سابق صوبائی وزیر تعلیم ریاض فتیانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرمحل کی عوام نے آج عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ تمام پرانے ساتھیوں دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پیرمحل و تما م گاﺅںسے تحریک انصاف میں لوگوں کی شمولیت یقینی بنائیں گے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان پوری قوم کی آواز بن چکے ہیں۔ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر کرپٹ افراد کا احتساب کرے گی اور ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ پیرمحل پولیس نے بجلی ٹرانسفارمر ز چوری کرنے والے گروہ کے تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا تھا۔اور پکڑے جانے والے مبینہ ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تحصیل پیرمحل سے لاکھوں روپے مالیت کے بجلی ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں اور مذکورہ بالا وارداتوں کے تھانہ پیرمحل میں فیسکو سب ڈویڑن آفیسران کی رپورٹ پر مقدمات بھی درج ہیں۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل کے معروف کاشتکار مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملز مافیہ ایک منظم سازش کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو معاشی قتل کر رہی ہے کچھ عرصہ قبل کمالیہ شوگر ملز انتظامیہ نے گنے کے کاشتکاروں کو لالچ دیتے ہوئے کہا تھاکہ ہم 180روپے فی من گنا خرید کرنے کی بجائے 178روپے فی من خرید کر کے نقد ادائیگی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔نقد پیمنٹ کے لالچ میں آکر گنے کے کاشتکاروں نے دو روپے فی من کا خسارہ بھی برداشت کیا مگر بعدازاں شوگر ملز انتظامیہ اپنے وعدے سے منحرف ہو گئی۔گنے کے کاشتکار پیمنٹ کے حصول کیلئے خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔عدم ادائیگیوں کی وجہ سے دیگر فصلوں پر آنے والے زرعی اخراجات پورے کرنا تو درکنار کاشتکاروں کیلئے گھر کا چولہا جلانا بھی دشوار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے میڈیا میں کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے بیانات آئے روز اخبارات کی زینت بنتے ہیں مگر عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار وں کا معاشی قتل جاری ہے۔اگرموجودہ حکومت ملکی معیشت میں ریڑھ ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زراعت کے شعبے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں تو کرسی اقتدار چھوڑ دے تا کہ کوئی سیاسی جماعت اقتدار میں آ کر کاشتکاروں سمیت دیگر عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکے۔انہوں نے کہا کہ شوگرانڈسٹری مافیہ کی طرف سے گزشتہ کئی سالوں سے گنے کے کاشتکاروں کا ایک منظم سازش کے تحت استحصال کیا جا رہا ہے اپنے حق کے حصول کیلئے گنے کے کاشتکاروں نے متعددبار شاہراﺅں پر احتجاج اور شوگر ملز کے سامنے دھرنے بھی دیئے مگر پھر بھی حکومت کا نوٹس نہ لینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں زراعت جیسا اہم شعبہ زوال کی طرف گامزن ہو جائے گا۔جب کہ اس موقع پر تحصیل کے دیگر گنے کے کاشتکار بھی موجود تھے جنہوں نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے بھر پور مطالبہ کیا کہ ہمیں بروقت ادائیگیاں کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل امیر جماعة الدعوة محمد ابوتراب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ دشمن طاقتیں وطن عزیز کو اقصادی اور معاشی اعتبار سے تباہ و بربادکرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر رہی ہیں۔مکار بھارت سلامتی کونسل کا ممبر بن کر یہ ثابت کرناچاہتا ہے کہ دنیا میں اس سے بڑا امن کا کوئی بھی داعی نہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں بھارتی وزیر اعظم بذات خود سینکڑوں بھارتی مسلمانوں کے قاتل ہیں۔ایسے شخص کو وزیراعظم کی کرسی پر تعینات ہونے کی بجائے کسی پاگل خانے میں ہونا چاہئے جبکہ دوسری جانب سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کو کشمیر کے اندر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے اور جمہوریت کے علمبردار بھارت کے اندر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی اقوام پر ہونے والے مظالم کسی سے بھی پوشیدہ نہیں۔بھارت گندگی کی وہ دلدل ہے جہاں پر دوران سفر خواتین کی عزتوں کو بھی پامال کرنے سے گریز نہیں کیا جاتا۔سلامتی کونسل کا ممبر وہی ملک بنتا ہے جس کے اندر اقلتیوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہو۔اور گزشتہ کئی دیہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کو بندوق کی سنگینوں سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہر سال سینکڑوں بے بس کشمیری خواتین کی عزتوں کو بھی پامال کیا جاتاہے اور معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے۔سلامتی کونسل کے خواہش مند بھارت سے ہمسایہ ممالک کی سرحدیں بھی محفوظ نہیں آئے روز پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کر کے گولا بارود برسایا جاتا ہے مگر پھر بھی امریکی صدر کی جانب سے سلامتی کونسل کی ممبر شپ کیلئے بھارت کی حمایت کرنا اس بات کو ظاہر کر تا ہے کہ ملک کے اندر دہشت گردی کے واقعات کروانے میں یہی دشمن طاقتیں ملوث ہیں جن کو ہمارا ترقی کرنا اور ایٹمی قوت ہونا کسی صورت بھی قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ امن کے جھوٹے علمبردار بھارت کو ہم باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ تم چاہے سلامتی کونسل کی چیئرمین شپ حاصل کر لو مگر ہمارے جذبہ ایمانی کو کسی بھی آزمائش میں کمزور نہیں پاﺅ گے۔اگر ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی جاری رہی اور جنگی جنون میں ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کو شش کی گئی تو پاک فو ج کے ساتھ ملک کا بچہ بچہ ارض پاک کی عزت و حرمت پر مر مٹے گا۔اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا جائے گا۔ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قردادوں کے ذریعے حل کروانے کیلئے اقوام عالم کے ہر فورم سے آوازاٹھائی جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت مسمیان غلام مرتضیٰ ولد مختار احمد اور عبدالستار ولد فتح محمدساکنان بستی خانجوان سے بالترتیب 9اور 10لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیاتھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چوروں کے گروہ نے بھسی روڈ پر واقع گاﺅں 671/12گ ب میں نصب 25KVکا بجلی ٹرانسفارمر بنام طاہر نسیم ولد خوشی محمد چوری کر لیا۔تھانہ پیرمحل پولیس نے فیسکو سب ڈویڑن آفیسر کی رپورٹ پر واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندرا ج کر کے کاروائی کا آغاز کردیاتھا۔
 
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لیڈی ہیلتھ ورکرز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ،ذمہ داران سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیشتر لیڈی ہیلتھ ورکرز مسلسل تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کہ وجہ سے مذکورہ بالا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کے ساتھ بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پورے کرنا دشوار ہو چکا ہے۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بتایا کہ ہمیں درپیش مسائل کے حل اور مطالبات منوانے کیلئے آئے روز شاہراﺅں پر احتجاج کر کے اپنا ریکارڈ ذمہ داران کو نوٹ کروانا پڑتا ہے جب کہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کے ساتھ پولیس کی لاٹھیاں بھی برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ملک کے اندر پولیو ورکرز پر ہونے والے قاتلانہ حملے بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ہم اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر پولیو کو شکست دینے کیلئے میدان عمل میں ہیں مگر پھر بھی ہم سے حکومت اور محکمہ صحت کا سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔ہم ذمہ داران سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ہمیں درپیش مسائل کے حل اورتنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ ہم ذہنی اذیت سے نجات حاصل کر کے اپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دے سکیں۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل صدر PMAڈاکٹر محمد رمضان چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھ ماہ سے دس سال کے بچوں کو خسرہ سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے جانے کا پروگرام حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے کیونکہ ماضی میں خسرہ جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر صرف پنجاب سے درجنوں معصوم بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔اور خسرہ سے بچاﺅ کے انجیکشن کو ہر بچے کو لگانے کیلئے محکمہ صحت نے بارہ روزہ مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دیہی اور شہری حلقوں میں یونٹس قائم کرد یئے ہیں۔والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پھول سے بچوں کوخسرہ سے بچاﺅ کے انجیکشن لگوا کر ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں کیونکہ حکومت ملک سے پولیو سمیت دیگر موذی امراض کا خاتمہ کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔کم تعلیم یافتہ لوگ تہمت پرستی کو چھوڑ کر اپنے بچوں کو حفاظتی انجیکشن ہرصورت لگوائیں کیونکہ آج کے نونہال ہی ہمارا مستقبل ہیںجن کی جانوں کو ہم آج محفوظ بنا کر ایک مضبوط ،خوشحال ملک کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
 
 

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔