سیکورٹی انتظامات ناقص ہونے کی پاداش میں ایک پرائیویٹ سکول سیل جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کر دی



پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سیکورٹی انتظامات ناقص ہونے کی پاداش میں ایک پرائیویٹ سکول سیل جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کر دی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کے ہمراہ تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ،اے ای او ایحوکیشن منیر سعیدنے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تحصیل پیرمحل میں قائم سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کا معائنہ کیا۔غیر تسلی بخش سکولز کو وراننگ جاری کرتے ہوئے انہیں احکامات جاری کئے کہ وہ فوری طور پر سیکورٹی اقدامات مکمل کریںوگرنہ انہیں قانون کے مطابق سیل کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے سبزی منڈی روڈ پر قائم پرائیویٹ ہائی سکول کو حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے پر سیل کر دیا ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی ناقص اقدامات کئے گئے تھے جن میں نہ تو خاردارتاریں لگائیں گئیں اور نہ ہی سیکورٹی گارڈ کے پاس میٹل ڈیڈیکٹر،واک تھرو سیکیورٹی گیٹ اور CCTVکیمرہ موجود تھے۔ جب کہ سکول میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی تعداد 1000کے قریب ہے ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرنے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2کا معائنہ کیا سکول کی ٹوٹ ہو ئی چاردیواری پر ناراضی کا اظہار کیاانہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سکول کی چاردیواری کے لئے حکومت کی طرف 60لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے لیکن ٹھیکیدار کی طرف اس پر کام شروع نہ ہو سکا ہے اس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔









Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔