تحصیل پیرمحل کی سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جار ی


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل پیرمحل کی سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جار ی تفصیل کے مطابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے تحصیل پیرمحل میں سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جار ی کردے جن میں چیئرمین ڈی ایس پی ملک عثمان ، ممبران میںتحصیلدار چوہدری منظرحفیظ، انسپکٹر سپیشل برانچ گل نواز مہوٹہ، لیاقت علی انسپکٹرسی آئی ڈی ،حکیم رفیق ارشد، چوہدری سلطان احمد ، میاں اسدحفیظ شامل ہیں
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چیئرمین استحقا ق کمیٹی چوہدری اسد الرحمن نے شہر میں جاری کروڑوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ز محمد نجیب، سیدہ رملہ علی ، ٹی ایم او رانا نواز احمد خاں، حکیم محمد رفیق ارشدسٹی صدراور پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ دور ہ کیا اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کروڑوں روپے کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ مدت میں پورا کیاجائے اور اسکیموں میں ناقص میڑیل کے استعمال کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا،عوام کی فلاح و بہبودکے لئے منظور کئے گئے منصوبوں کو شفاف انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچایا میری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ کیونکہ انتخابات میںنے حلقہ کے عوام دوستی کا ثبوت دینا چاہتاہوں ۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
21ویں ترمیم کی آڑ میں امن پسند علمائکے خلاف حکومتی کاروائیاں قابل مذمت ہیں، بے گناہ علماءکے خلاف جھوٹے اور بلاجواز مقدمات کا اندراج اہل سنت عوام میں اشتعال کا باعث بن رہا ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت پیرمحل کے امیر مفتی محمد اکبر رضوں نے اہلسنت علماءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں علماءکرام کی غالب اکثریت محب وطن ہے اوراہلسنت علما ءکرام ملک و ملت کے بہی خواہ اور اتحاد امت کے داعی ہیں، اہلسنت علماءکرام ہمیشہ بیرونی قوتوں کی سرمایہ کاری کی وجہ سے پھیلنے والی فرقہ پرستی پر سراپا احتجاج رہے ہیں، موجودہ حکومت 21 ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں شرپسند عناصر اور فرقہ پرست عناصر کے ساتھ امن پسند علماءکرام کو بھی پابہ زنجیر کرنا چاہتی ہے،اور گزشتہ جمعتہ المبارک کو حکومتی ایجنسیوں کی طرف سے بے گناہ اور معصوم علماءکرام کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرنا ضلعی انتظامیہ کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی افراتفری پیدا کرنا، دین پسند قوتوں کو زیر عتاب لانا، حق کی آواز کو دبانا اور حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کو دبانے کے حکومتی منصوبے طشت از بام ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاو ¿ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، جبکہ 21ویں ترمیم از خود آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، کیونکہ موجودہ حکمران دہشت گرد عناصر کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کفریہ فتوے جاری کرنے والے آج اہم عہدوں سے نوازے ہوئے ہیں اور حکومت کے ہمنوا بنے ہوئے ہیں، ایسے حالات میں پاک فوج نے دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر ضرب عضب آپریشن شروع کرکے استحکام پاکستان کے لئے وطن عزیز پر احسان عظیم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اہلسنت قوم 21ویں ترمیم کو سختی سے رد کرتی ہے۔اس موقع پر مفتی وسیم سیالوی، مولانا یونس چشتی،قاری اللہ دتہ سعیدی، مولانا شفیق، مولانا شیر سیالوی ، ڈاکٹر سردار علی سعیدی، مولا نا محمد بلال مہر وی، مولانا اختر گولڑوی ، صاحبزادہ سعد الدین ، نجم الحسن رضوی سمیت متحدہ سنی تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ضروریات زندگی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ،دوکانداروں کی لوٹ مار پر انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی۔تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے شہر میں ضروریات زندگی کی اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے کرایہ جات کے حساب سے پھل، سزیاں،کریانہ وغیرہ کے ریٹس مقرر کرتے ہوئے مہنگائی کے ستائے عوام کے گلے پر الٹی چھری چلاتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔شہر کا کوئی دوکاندار بھی مارکیٹ کمیٹی ک جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء ضروریات زندگی فروخت کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا اگر کوئی صارف زائد نرخ وصولی پر احتجاج کرتا ہے تو دوکاندار اسے بے عزت کرنے سے بھی گریزنہیں کرتے۔دوکانداروں کی جانب سے انتظامیہ غفلت کی وجہ سے ہونے والی لوٹ مار تحصیل افسران کی نظروں سے کسی صورت بھی اوجھل نہیں مگر پھر بھی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے مصنوعی مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
ٹرانسفارمر چور گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 662/3گ ب کے غلام رسول کا ٹرانسفارمر 50کے وی مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اتار کر لے جانے والے لال ، ادریس، رضوان کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس نے بجرم 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
چھ نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پرچوکیدار وںکو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے جانوروں چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 332گ ب کے رہائشی سیٹھ شہزاد احمد کے ڈیرہ پر نقاب پوش چھ نامعلوم ڈاکوﺅں نے چوکیدار وںکو اسلحہ کے زور پر باندھ کر 15عدد جانوروں جن میں بھینس، کٹے اور بچھڑے کی مالیت 25لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے ، ڈاکوﺅں جانوروں کو ٹرک پر لاد کر موقع واردات سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تھانہ چٹیانہ پولیس مصروف تفتیش ہے
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چور شہریوں ہزاروں روپے مالیتی کی بکریاں چوری کرکے فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے رہائشی حنیف گجر کی تین ،سعدالدین کی دو، احسان ثانی کا ایک بکرا نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے متاثرہ اشخاص نے تھانہ پیرمحل پولیس کو تحریری درخواست دی تاحال مقدمہ در ج نہ ہوسکا۔
 

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔