سگے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا جبکہ سوتیلی ماں شدید زخمی ہو گئی


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سگے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا جبکہ سوتیلی ماں شدید زخمی ہو گئی تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 693/35گ ب میں دوسری شادی کرنے پر سگے بیٹے شہبازنے فائزنگ کرکے باپ عباس اور سوتیلی ماں کو شدید زخمی کردیا، باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع دم توڑ گیا جبکہ سوتیلی ماں زاہدہ بی بی شدیدزخمی ہو گئی زخمی خاتون کو ہسپتال لایا گیا لیکن حالت نازک ہو نے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا فائرنگ کر نے والا موقع واردات سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ اروتی محتار احمد نے موقع پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ عباس کے بھائی الیاس کے فوت ہو نے کے بعد اس کی بیوی زاہد ہ بی بی سے عباس نے چار ماہ قبل نکا ح گیا تھاباپ اور بیٹے کے درمیان دوسری شادی اور زمین میں حصہ کے لئے اکثر جھگڑا رہتا تھا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سکول ہیڈ سٹر یس کو فون پر قتل کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سندھیلیانوالی میں تعینات سینئر ہیڈ مسٹر یس ثمینہ چوہدری
نے سکول ہذا کی ٹیچر کنیز فاطمہ کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں بطورفوکل پرسن ڈیوٹی لگائی تو مذکورہ ٹیچر کا خاوند محمد ذاکر ملوکا جوکہ بھی گورنمنٹ پرائمری سکول 759گ ب کا ٹیچربتایا جاتا ہے آپے سے باہرہو گیااور ثمینہ چوہدری کو بذریعہ فون قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے جواب طلب کرتا رہا کہ میری بیوی کی بطور فوکل پرسن ڈیوٹی کیوں لگائی گئی ، تھانہ اروتی پولیس نے ہیڈ مسٹریس کی مدعیت میں ملزم محمد ذاکر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
دہشت گردی کے خلاف جنگ میںآخری جیت پا کستان کی ہوگی۔دہشت گردی کے خاتمہ اورپر امن معاشرے کی تشکیل کے لئے ہر طبقہ کواپنا بھرپورکرداراداکرنا چا ہیے ۔ملک وقوم کے امن سکون کوتبا ہ کرنے والے دہشت گردوںسے بچنے کے لئے ہم سب کوآنکھ کان کھول کراپنے اردگردحا لا ت وواقعات پر کڑی نظررکھنا ہوگی۔پا کستان آرمی ارض پا ک کی بقاءکی جنگ لڑرہی ہے۔یہ جنگ آرمی عوام کے تعاون سے پو رے خطے کوامن وسکون کا گہوارہ بنا نے کے لئے لڑرہی ہے۔ان خیا لات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری امان اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پا کستان کا ہربا شندہ چاہے اکثریتی یااقلیتی گروپ سے تعلق رکھتا ہووہ انتہا پرستی ،دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتا ہے۔ہم سب کو اپنے اپنے مقام پر مادرملت کے تحفظ کے لئے کمزور،بزدل،دہشت گردوںکے سامنے سیسہ پلا ئی دیوار بننا ہوگااورافواج پاکستان کے دہشت گردوںکے خلاف آپریشن کاکا میاب بنا نے کے لئے بھرپورتعاون کرنا ہوگا۔پا کستان ہے تو ہم ہیں۔ہم محفوظ ہیںتوہمارا قومی نظریہ زندہ ہے۔موجودہ حا لا ت میںبا ہمی چپقلشوںکوختم کرکے تما م ترتوجہ دہشت گردی کے خا تمہ پرمرکوذکرنا ہوگی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
زمیندار لائزر فورم کا قیام جلد عمل میں لاجائے گا ان خیالات کااظہار مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے کسانوں اور وکلاءبرداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے زمینداروں کے تحفظ کے لئے کو کوئی تنظیم نہیں تھی جو کہ زمینداروں کے حقوق کے لئے کھڑی ہو شوگر ملوں کے خلاف آواز بلند کرے، شوگر ملوں کی طرف سے گنے کے کاشتکار پیمنٹ کے حصول کیلئے خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔عدم ادائیگیوں کی وجہ سے دیگر فصلوں پر آنے والے زرعی اخراجات پورے کرنا تو درکنار کاشتکاروں کیلئے گھر کا چولہا جلانا بھی دشوار ہو چکا ہے ، حالات کا مدنظر رکھ کر فیصلہ کیاگیا ہے کہ ان حالات کا ڈٹ کا مقابلہ کیاجائےگا،وکلاءبرادری اپنے زمیندار بھاےﺅں کے ساتھ ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ زمیندار لائزر فورم کا قیام جلد عمل لایا جائے گا ، قیام کے فورا بعد یہ تنظیم زمینداروں کے حقوق کے لئے اپنا کا م شروع کردے گی اس موقع پرسیکرٹری بار ایسوسی سید نسیم عباس بخاری، مہر امان اللہ ہمجانہ،نذیر احمد نوہانہ، رانا شاہد محمود خان ، میاں نثاراحمد، میاں محمد علی کاٹھیا، مہر ریاض سیال، محمد سلیمان، اعجاز گرو،طاہر رضا ایڈوکیٹ، جمیل ونیس، چوہدری عبدالجبار، شہباز ندیم ایڈوکیٹ،رانا فواد احمد خاں ، احسان الحق، سیلم رضا بھی موجود تھے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
شراب برآمد ہو نے پر الگ الگ مقدمات درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت مسمیان غلام مرتضیٰ ولد مختار احمد اور عبدالستار ولد فتح محمدساکنان بستی خانجوان سے بالترتیب 9اور 10لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیاتھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم چوروں کے گروہ نے بھسی روڈ پر واقع گاﺅں 671/12گ ب میں نصب 25KVکا بجلی ٹرانسفارمر بنام طاہر نسیم ولد خوشی محمد چوری کر لیا۔تھانہ پیرمحل پولیس نے فیسکو سب ڈویڑن آفیسر کی رپورٹ پر واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندرا ج کر کے کاروائی کا آغاز کردیاتھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
تحصیل صدر PMAڈاکٹر محمد رمضان چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھ ماہ سے دس سال کے بچوں کو خسرہ سے بچاﺅکے ٹیکے لگائے جانے کا پروگرام حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے کیونکہ ماضی میں خسرہ جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر صرف پنجاب سے درجنوں معصوم بچوں کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔اور خسرہ سے بچا? کے انجیکشن کو ہر بچے کو لگانے کیلئے محکمہ صحت نے بارہ روزہ مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دیہی اور شہری حلقوں میں یونٹس قائم کرد یئے ہیں۔والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پھول سے بچوں کوخسرہ سے بچاﺅ کے انجیکشن لگوا کر ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں کیونکہ حکومت ملک سے پولیو سمیت دیگر موذی امراض کا خاتمہ کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔کم تعلیم یافتہ لوگ تہمت پرستی کو چھوڑ کر اپنے بچوں کو حفاظتی انجیکشن ہرصورت لگوائیں کیونکہ آج کے نونہال ہی ہمارا مستقبل ہیںجن کی جانوں کو ہم آج محفوظ بنا کر ایک مضبوط ،خوشحال ملک کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
 






Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔