پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام

 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
سیکورٹی انتظامات ناقص ہونے کی پاداش میں ایک پرائیویٹ سکول سیل جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کر دی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کے ہمراہ تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ،اے ای او ایحوکیشن منیر سعیدنے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تحصیل پیرمحل میں قائم سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کا معائنہ کیا۔غیر تسلی بخش سکولز کو وراننگ جاری کرتے ہوئے انہیں احکامات جاری کئے کہ وہ فوری طور پر سیکورٹی اقدامات مکمل کریںوگرنہ انہیں قانون کے مطابق سیل کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے سبزی منڈی روڈ پر قائم پرائیویٹ ہائی سکول کو حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے پر سیل کر دیا ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی ناقص اقدامات کئے گئے تھے جن میں نہ تو خاردارتاریں لگائیں گئیں اور نہ ہی سیکورٹی گارڈ کے پاس میٹل ڈیڈیکٹر،واک تھرو سیکیورٹی گیٹ اور CCTVکیمرہ موجود تھے۔ جب کہ سکول میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی تعداد 1000کے قریب ہے ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرنے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2کا معائنہ کیا سکول کی ٹوٹ ہو ئی چاردیواری پر ناراضی کا اظہار کیاانہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سکول کی چاردیواری کے لئے حکومت کی طرف 60لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے لیکن ٹھیکیدار کی طرف اس پر کام شروع نہ ہو سکا ہے اس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
میاں نواز شریف حکومت ملک سے سو فیصد دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اگر موجودہ نازک حالات میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم مستقبل قریب میں دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل نہ کر سکیں۔اگر کھینچا تانی کی سیاست کا عمل جاری رہا تو ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی ان خیالات کااظہارسر گرم کارکن مسلم لیگ ن چوہدری عاطف ضیا ءآف جاکھڑا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ ہے۔معصوم طلبہ کو خون میں نہلانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ صرف بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بن کر معصوم لوگوں کا خون بہاتے ہوئے امن و آتشی کے دین اسلام کو بد نام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔جب کہ اسلام میں کسی بھی انسان کو قتل کرنے کی سختی سے ممانعت ہے کیونکہ نبی پاک ﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ایک دہائی سے زائد جاری دہشت گردی کاروائیوں میں ہماری عوام نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی عوامی کو مٹھی بھر دہشت گرد خوف زدہ کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔ملک کے اندر فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئندہ اقدام ہے۔ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل بھی فوجی عدالتوں کروایا جائے تا کہ معاشرہ سے جرائم کی شرح کو کم کیا جا سکے۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نامعلوم ڈاکوﺅں 1200بوری یوریا کھاد ٹرالر سمیت لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق پیرمحل بائی پاس پر طاہر ولد بشیراحمد کی مالیتی 1200بوری یوریا کھاد سے لدا ہو اٹرالر کو نامعلوم ڈاکوﺅں لوٹ کرموقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے کی پاداش میں نواحی گاﺅں 320گ ب کے مسمی عاقب اعجاز ولد اعجاز حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل بارایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سمیت تمام پینل کو مبارک باد تفصیل کے مطابق تحصیل بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رانا عمران حفیظ خان منج صدر ، نسیم عباس بخاری جنرل سیکرٹری سمیت تمام پینل کو شہری کے مختلف حلقوں نے منتخب ہونے پر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، مہر شاہد زیب سرگانہ، اسرار احمد پھلوری، میاں اسد حفیظ، چوہدری شاہد حسین، تصدیق حسین،محمد خرم شہزاد، محبوب اخترخان ، سید نیئر عباس، امجد علی، رانا نوید پرنس،بلال انجم ، عثمان علی، قاسم بھٹی نے مبارکباد پیش کی رانا عمران حفیظ خان منج صدر ، نسیم عباس بخاری جنرل سیکرٹری نے نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی وکلاء برادری کی مرہونِ منت ہے۔ انشاءاللہ وکلاء برادری کیلئے بھرپور کام کرونگا۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی ایڈیشل سیشن جج کی عدالت کا قیام ممکن ہونے سے پیرمحل کے لاکھوں مکینوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر ممکن ہوگی جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سمیت تمام محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوگا
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
لاﺅڈ سپیکر کے غیرقانونی استعمال کرنے پر الگ الگ مقدمات کا درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے جامعہ مسجد 670/11گ ب میں بذریعہ لاﺅد سپیکر چندہ مانگنے اور گاﺅں 742گ ب کی جامعہ مسجد بریلوی لاﺅڈ سپیکر پرخطبہ دینے کی پاداش میں محمد رمضان ولد احمد بخش وغیرہ کیخلاف تھری ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں الگ الگ مقدمات کا درج کرکے کاروائی شروع کردی
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
کمسن بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش بتایا گیا ہے کہ گاﺅں 742گ ب کے رہائشی محمد اکمل کی پانچ سالہ بیٹی سائرہ گھر کے باہر موجود تھی کہ مذکورہ گاﺅں کے اوباش نے کمسن بچی کو اغواءکر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بروقت لوگوں کے پہنچ جانے پر بچی کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔بچی کا طبی معائنہ کروانے کیلئے ورثاء نے سول ہسپتال پیرمحل رجوع کر لیا تھا جب کہ متعلقہ تھانہ پولیس نے بھی قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
 
پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل شہر اور مضافاتی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ تین روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے ہر چیز کو جما کررکھ یا ہے۔ انسانوں کیساتھ چرند پرند اور مویشی بھی بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔گزشتہ سالوں کی نسبت موسم سرما کی بارش میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ابھی تک خشک سردی کا سلسلہ چل رہا ہے خشک سردی کی وجہ سے الرجی خارش اور نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔سخت سردی کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں اور مویشی بھی متاثر ہورہے ہیں۔خلق خدا ان حالات کی وجہ سے سخت پریشان ہے نمازوںمیں باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں
 

Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔