عوام کو درپیش مسائل حل کروانا میری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور عوام کی شکایات سننے کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر (ڈی سی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے تحصیل پریس کلب پیرمحل


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عوام کو درپیش مسائل حل کروانا میری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور عوام کی شکایات سننے کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر (ڈی سی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے تحصیل پریس کلب پیرمحل کے وفد جس کی قیادت رانا خالد محمود ، میاں اسدحفیظ، محبوب اختر خان، امجد علی ، نیئر عباس، خرم شہزاد بھٹی سے گفتگومیں کیا نمائندہ وفد میاں اسد حفیظ نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے ملاقات کے دوران پیرمحل شہر کو درپیش مسائل بارے آگاہی دی وفد نے بتایا کہ تحصیل پیرمحل ریسکیو1122 کی سروس سے محروم ہے۔ ایمرجنسی حالات میں مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کا کئی دفعہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے سول ہسپتال پیرمحل میں ایکسرے کی سہولت موجود نہیں ہے، غلہ منڈی ، مین بازار ،سبزی منڈی روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے، جگہ جگہ پر غیرقانونی رکشہ اسٹینڈ ز کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پریس کلب پیرمحل کی جگہ نہ ہونے سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ پیرمحل شہر کا جنرل بس اسٹینڈکی عمارت خستہ حال ہونے کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کسی وقت بھی پیش آسکتا ہے جبکہ بارش ہونے کی وجہ سے بس اسٹینڈ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی کئی روز کھڑا ہونے سے لاری اڈا جوہڑ کا منظر پیش کرتاہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے پیرمحل کو باقاعدہ تحصیل کا درجہ دیا جا چکا ہے مگر مسائل میں کمی نہ آنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں، ٹی ایم اے پیرمحل کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔بعد ازاں ڈی سی او وقاص عالم نے وفد کو یقین دلایا کہ شہر کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہر صورت یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کروانا میری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور عوام کی شکایات سننے کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
بار کی بہتری اور وکلاءکی فلاح کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری سید نسیم حسین بخاری نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ بار کے مسائل کے حل اورعوام کو درپیش پریشانیوں کے خاتمہ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لوﺅں گا۔ہم سب مل کرعدلیہ کی آزادی ،اس کی عزت ووقاراور تقدس کے تحفظ کیلئے کام کریں گے اور ایساماحول قائم کریں گے کہ عام آدمی بھی انصاف کے حصول کیلئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹاسکے اورہرشہری کوسستااور فوری انصاف میسر آسکے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے وکلاءبھائیوں کی خدمت کرنے کے لیے میدان میں آیا ہوں۔میرے ہوتے ہوئے کسی بھی وکیل اور صحافی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ ہم سب نے ملکر بار کے وقار کو بلند رکھنا ہے۔ اور نئے وکلاءکی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ وکلاء برادری کے مسائل میرے مسائل بن چکے ہیں جنہیں میں اپنی پہلی فرصت میں حل کروانے کی کوشش کرونگا۔ اس موقع پر مہر اقبال ہمجانہ، شاہدزیب سرگانہ، منیر اے شیخ بھی موجود تھے


پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
موسم سرما میںوائرس کے ذریعے پھیلنے والاخسرہ ایک مہلک اورجا ن لیوابیماری ہے۔نا ک وگلے کی رطوبت ،پیشاب وخون میںممکنہ وائرس کے ذریعے پیدا ہو نے والی بیماری کومناسب تدابیراختیاراوروالدین میںشعوراجاگرکرکے قیمتی جانیںبچا ئی جا سکتی ہیںان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نجیب نے اپنے دفترمیں مختلف محکموں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایک سے دوسرے بچے کو منتقل ہونےوالی اس بیماری میںکالا خسرہ مہلک ترین مرحلہ ہے۔خسرہ سے بچاﺅ کےلئے9 ماہ سے لیکر10 سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم26 جنوری سے لیکر9 فروری تک جارہی رہے گی جس کےلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر یونین کونسل میںمختلف مقامات پر سنٹر بنائیں گی جہاں پر تربیت یافتہ عملہ تعینات ہو گا جو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گا،حفاظتی ٹیکے لگوانے کےلئے بچوں کو ان مراکز میں لانا ہوگا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب مہلک بیماریوںکی روک تھام کے لئے انقلا بی اقدا ما ت اٹھا رہی ہے

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
عمران خان سن لےں کہ حکومت مدت کرے گی اور ان کے کسی احتجاج سے حکومت کو خطرہ نہےں ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری ارشد رشید نے اپنے اےک بےان مےں کہاکہ پاکستان مسلم لےگ ن نے عوام کی فلاح و بہود کے لئے منصوبے شرو ع کئے ہےں جن کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہےں اور عوام کورےلےف مل رہا ہے ۔عوام مسلم لےگ ن پر گہرا اعتماد رکھتے ہےں اور وہ مسلم لےگ ن کے ساتھ ہےں ۔وزےراعظم اور ان کی ٹےم ملک کو بحرانو ں ں نکالنے کے لئے دن رات کوشا ں ہے ۔ توانائی اور مواصلات کے ڈھانچے کسی بھی معاشرے کی صنعتی و سماجی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہےں دنےا بھر کے ممالک پاکستان مےں سرماےہ کاری کررہے ہےں اور ےہاں خوشحالی کا نےا سفر شروع ہورہا ہے ۔عمران خان احتجاج کرکے اس سفر کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کرےں ۔وہ ملک کی ترقی ہونے دےں اور اپنے اےجنڈے کی تکمےل کے لئے ملک کی ترقی مےں رکاوٹ نہ ڈالےں

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
گستا خا نہ خاکے ناقابل برداشت ہیں،اقوام متحدہ اورآئی او سی نوٹس لیں۔فرانس میںشائع ہونے والے گستا خا نہ خاکوںکوبند کیا جا ئے اوراسمیںشامل افرادکوقرارواقعی سزادی جا ئے اگرایسا نہ کیا گیا تو عالمی امن خطرے میںپڑجا ئے گا۔ ان خیا لات کا اظہار صاحبزادہ سعد الدین رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت پاکستان ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے اس گھنا ﺅنی سازش کا نا کا م بنا ئے۔عالم اسلا م کے حکمران ہوش کے نا خن لیںاوراپنے وجودکا ٹھوس ثبوت دیں۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
پیرمحل میںپٹرول کی قلت سے کا روبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے شہری پٹرول پمپوں میں لمبی قطاریںبنا کر پٹرول کے حصول کے لیے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں شہریوںکی آپس میںہاتھاپائی اور لڑائی جھگڑ ے روزانہ کا معمول بن گئے مسافر ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے حکومت کو بددُعائیں دیتے نظر آرہے ہیںسرکاری دفاتر میں سٹاف کی حاضری کم ہونے سے کوئی کام نہیںہو رہالوڈشیڈنگ بجلی وگیس سے مزدور پہلے ہی بیروزگاری کا شکار تھے رہی سہی کسر پٹرول کی قلت نے نکال دی مزدوروں کے گھروں میں فاقے شروع ہو گئے شدید بیمارمریضوںکو لے جانے والی ایمبولنس سروس بند ہو گئی ہیںدور دراز د یہات سے مزدورفیکٹریوںمیں ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے حاضرنہیں ہو سکتے جس سے کٹلری بنانے والے اکثرکارخانے غیر معینہ مدّت تک بند کردیے گئے موجودہ حکومت بحرانوںپر بحران پیدا کر کے اپنی نااہلی اور بیڈ گورنس میں ماضی کی سب حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے حکمران اگر جلد مستعفیٰ نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گااور ملکی معیشت ٹھپ ہو جائے گی ۔

پیرمحل اپناپیرمحل ڈاٹ کام
نئے تعینات ہونے والے سول جج اور الیکشن جیتنے کی خوشی میں تقریب کااہتمام کیا گیا تقریب میں جسٹس ہائی کورٹ کے والد کی روح کے اٰیصال ثواب کے لئے دعائے خیر اور فاتحہ خوانی کی گئی تفصیل کے مطابق پیرمحل بار ایسو سی ایشن کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے سول جج نعیم انجم فراز کو ویلکم کرنے اور بار کے الیکشن میںکامیابی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے سول جج نعیم انجم فراز نے کہا کہ میں عوام کو حصول انصاف کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کروں گا جتنا اللہ تعالیٰ نے مجھے نالج اور ہمت دی ہے اس کے مطابق کام کروں گا ۔اس موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن صدر راناعمران حفیظ منج، جنرل سیکرٹری سید نسیم حسین بخاری شاہد زیب سرگانہ و ممبران سمیت وکلاءکی بڑی تعداد موجود تھی بعد ازاں جسٹس ہائی کورٹ کاظم رضا شمسی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائے خیراور فاتحہ خوانی کی گئی اور تقریبا کے شرکاءکی مختلف قسم کے کھانوں سے تواضع بھی کی گئی



Comments

Popular posts from this blog

31-01-2018

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزی منڈی کا دورہ

یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔